Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

    یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے، ترانے میں وطن کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے،یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری آئی ایس پی آر کے نغمہ میں مسلح افواج کے عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتے کو بھرپور سراہا گیا ہے۔

    نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ ہر شہری کو اپنے عہد پر ڈٹ جانے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کو اپنا اوّلین و حتمی نصب العین بنانے کا درس دیتا ہے،یوم دفاع و شہدا پر جاری ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ مادرِ وطن کے لیے بے لوث محبت، جانثاری اور جذبۂ ایثار و وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔

  • اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں بھرتیاں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بھرتیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں اب 14 ستمبر 2026 تک جمع کرائی جاسکیں گی، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ان ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مرد و خواتین آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں دستیاب ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، ملازمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک بھر کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    حکام کے مطابق بھرتیوں میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں، جس سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول کا موقع ملے گا، اسلام آباد پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مقصد پولیس فورس میں دستیاب نشستوں کو پُر کرنا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے مواقع سائبر کرائم سے متعلق ادارے میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم موقع ہیں۔

  • گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند

    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، زرعی اراضی، فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

    ہفتے کی علی الصبح شدید بارش کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے غذر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا، نوبہار گاؤں میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے گش گش جماعت خانہ کو بھی نقصان پہنچایا، جبکہ فصلیں، پھل دار درخت اور زرعی اراضی بھی تباہ ہوگئی۔

    مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث امیٹ سے برجنگل جانے والی سڑک بند ہوگئی جبکہ راستے میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا، سڑک کی بندش کے باعث مقامی آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا،متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے اور سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرتے ہوئے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

    گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوست سے خنجراب ٹاپ تک شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند ہے، متعلقہ ادار ے شاہراہ کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں،حکام نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    دوسری جانب ٹورازم پولیس کے مطابق ہنزہ میں مرتضیٰ آباد اور حسن آباد گاؤں کے درمیان شاہراہ قراقرم کا وہ حصہ جو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگیا تھا، ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    گلگت بلتستان میں یوں تو یکم اگست سے وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس قدر شدید بارش پہلے کبھی نہیں دیکھی،مسلسل بارش کے باعث گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بھی گر گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ دیامر کے مطابق بابوسر ٹاپ پر ہفتے کی صبح رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، تاہم بابوسر روڈ پر ٹریفک بدستور جاری رہی۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں سال جون سے اگست کے دوران خطے میں بادل پھٹنے اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں 120 سیلابی واقعات پیش آئے ان سیلابوں کے باعث درجنوں مکانات، زرعی اراضی، باغات، درخت، آب پاشی کی نہریں اور سڑکیں تباہ ہوئیں جبکہ بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں کے مکین کئی روز تک دیگر علاقوں سے منقطع رہے۔

    ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان میں موسمی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں بار بار سیلاب، بادل پھٹنے کے واقعات، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور غیر معمولی درجہ حرارت جیسے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی خطے کے پہلے ہی نازک ماحولیاتی نظام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے 8 ہزار سے زائد گلیشیئرز، تقریباً 300 گلیشیائی جھیلوں اور بلند و بالا پہاڑوں پر مشتمل اس خطے میں رہنے والی آبادی کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید قدرتی آفات کا سامنا ہے-

  • یومِ دفاع و شہدا:صدر،وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں ، شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع و شہدا:صدر،وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں ، شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک یادگار مقام رکھتا ہے،یومِ دفاع و شہدا ہمیں عظیم قومی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ1965میں مسلح افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ہر محاذ پر ناکام بنائے،پوری قوم کی جانب سے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں،شہدا نے خون اور قربانیوں سے حب الوطنی کی لازوال داستانیں رقم کیں،شہدا کی قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔

    آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ جب قوم دفاع وطن کیلئے متحد ہو جائے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، 6ستمبر کا جذبۂ حب الوطنی بنیان المرصوص کی کامیابی میں ایک بار پھر نمایاں ہوا،معرکۂ حق میں حاصل فتح 6 ستمبر کے جذبۂ حب الوطنی اور آزادی کا تسلسل ہے۔

    صدر مملکت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں،عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پراکسی عناصر کے ذریعے دہشتگردی کے فروغ سے باز آنا ہوگا،مسلح افواج نے وطن کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا عملی مظاہرہ کیا،پوری قوم آج بھی اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع کے ساتھ معاشی استحکام بھی پاکستان کی طاقت کی بنیادی اساس ہے،سیاسی رواداری، قومی یکجہتی، تعلیم اور ترقی پاکستان کی طاقت کے اہم ستون ہیں،شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلح افواج کے غازیوں ، شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا درخشا ں باب ہے،1965 میں مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر فیصلہ کن شکست دی،پاکستان نے 1965 میں اتحاد ، عزم اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    6ستمبر نے قومی تاریخ میں قابل رشک اور لازوال میراث رقم کی، معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کو ایسا جواب دیا جسے نسلیں یاد رکھیں گی،پوری قوم کو پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک نیوی پر فخر ہے،آپریشن بنیان مرصوص نے عسکری تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کیا،6 ستمبر کا جذبہ آج بھی پوری قوت سے زندہ ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ چیلنجز مزید قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کرتے ہیں، غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ آج ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے،پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق ڈھالنا ہے،معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح حکومت کی ترجیحات ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا،علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے تعاون اور مکالمے کو ترجیح دی جائے گی،مضبوط دفاع پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے،پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • یومِ دفاع و شہدا :عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع و شہدا :عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر عسکری قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور شجاعت کی لازوال علامت ہے، جب 1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی قوم نے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشر ف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا اور مسلح افواج نے پاکستان کے شہدا کو خراج عقید ت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے غازیوں اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے بھی گہری عقیدت اور تشکر کا اظہار کیا شہدا نے میدان جنگ، فضا اور سمندر میں وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہیں، شہدا کی قربانیوں کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے، جبکہ شہدا کے اہل خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی علامت ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بہادری، ثابت قدمی اور فرض شناسی کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور ذمہ دارانہ رویے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    مسلح افواج نے پاکستان اور عوام سے غیر متزلزل وابستگی کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور اہلخانہ کی استقامت قومی طاقت ہیں،مسلح افواج قومی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل عزم سے ادا کرتی رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔

  • یوم دفاع پر مزار قائد کے گارڈز کی ذمہ داری فضائیہ کے کیڈٹس کے سپرد

    یوم دفاع پر مزار قائد کے گارڈز کی ذمہ داری فضائیہ کے کیڈٹس کے سپرد

    ملک بھر میں آج یومِ دفاعِ وشہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    آج سے 61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی یہ روایت پچھلے سال مئی میں بھی دُہرائی گئی۔

    جنگ ستمبر 1965 کی یاد میں یومِ دفاعِ وشہدا آج منایا جا رہا ہے، جس کیلئے کراچی میں مزارِ قائد پر خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا پاکستان ائیر فورس کے کیڈٹس نے مزارقائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ ائیرکمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان ائیر وائس مارشل حسن فیصل تقریب کے مہمان خصوصی رہے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی یئر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے، جنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ تقریب میں ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی اور ملکی فضائی حدود کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کے موقع پر بھی پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔ سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید دفاعی نظام اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

    ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ملک ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی قوم کی جانب سے دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، 61 برس قبل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستانی افواج اور قوم نے اس جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    پاکستانی قوم نے دفاع وطن کی یہ روایت گزشتہ سال مئی میں بھی دہرائی، جب بھارتی جارحیت کے مقابل پاک افواج نے بھرپور جواب دیا یوم دفاع و شہداء کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

  • پینٹاگون کے اہم خفیہ راز لیک،50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ

    پینٹاگون کے اہم خفیہ راز لیک،50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ

    امریکی وزارت دفاع پینٹاگون سے خفیہ فوجی معلومات لیک ہونے کے سنگین معاملے کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ اسٹاف کے 50 ارکان کو پولی گراف ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے اندر سے حساس نوعیت کی معلومات، جن کا تعلق اہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے تھا، باہر منظرِ عام پر آ گئیں۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق حساس معلومات کے افشاں ہونے پر شروع کی گئی یہ تحقیقات جدید امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور غیرمعمولی مثال قرار دی جا رہی ہیں۔

    ان رازوں کے افشاں ہونے کے بعد وزارتِ دفاع نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر داخلی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جوائنٹ اسٹاف کے درجنوں ارکان کو تفتیش کے عمل میں شامل کیا،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف میں مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار افسران اور اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،ان میں سے 50 ارکان کو خصوصی طور پر پولی گراف ٹیسٹ کے عمل سے گزارا گیا، جو کہ خفیہ معلومات کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگانے کی ایک اہم کڑی سمجھی جا رہی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق حالیہ امریکی تاریخ میں اس پیمانے پر کی جانے والی اس نوعیت کی تحقیقات کی کوئی نظیر نہیں ملتی، جس سے اس معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون کے اندرونی حلقوں میں اس وقت شدید بداعتمادی اور باہمی شکوک و شبہات کا ماحول پایا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی قیادت میں یہ صورتحال مزید گمبھیر ہوتی جا رہی ہے، جس سے ادارے کے اندر کام کرنے والے افسران اور عملے میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خفیہ اور حساس معلوما ت کا تحفظ امریکی فوجیوں کی سلامتی اور قومی سلامتی کے لیے انتہائی ناگزیر ہےادارے نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی لیکس کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں-

  • اللہ کے فضل سے آج پاکستان مضبوط ہے اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،مریم نواز

    اللہ کے فضل سے آج پاکستان مضبوط ہے اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے ہر افسر، جوان، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے-

    اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جبکہ آپریشن ردالفساد میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے،پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان، یقین، عزم اور حوصلے سے جیتی جاتی ہیں،پوری قوم کو اپنی بہادر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی پر فخر ہے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پاکستان مضبوط ہے اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت ہے اور عوام پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہیں،دھرتی کے دفاع کے لیے سرحدوں پر سینہ سپر رہنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں، عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز قومی اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو پوری قوت، اتحاد اور عزم کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔

  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبر پختونخوا میں 3 سے 5 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں چھپے مزید 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، اس کارروائی کے بعد پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مؤثر ا نداز میں ہلاک کیے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان کے ایک اور علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

    کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خیل اضلاع میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران دو مختلف مقابلوں میں مزید 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔

    پاک افغان سرحد کے ساتھ پیش آنے والے یہ مسلسل واقعات ایک بار پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ طالبان حکومت افغانستان کی سرزمین کو اپنی سرپرستی میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

    افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

    وفاقی ایپکس کمیٹی کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہے۔

  • احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے،بلاول بھٹو

    احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے،بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ سیاسی اختلاف کے بجائے احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ سندھ کا خیر مقدم کیا ہے،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خوش آمدید،انہوں نے لکھا کہ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہمیں آخر کار بردا شت ،احترام اور بقائے باہمی سیاست پر واپس آنا ہی پڑے گا، سیاسی اختلاف کے بجائے احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پانچ روزہ دورے پر تین روز قبل سندھ پہنچے جبکہ وہ کل کراچی آئیں گے جہاں شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا۔