Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نیپال میں سیلابی ملبے سے کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی برآمد

    نیپال میں سیلابی ملبے سے کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی برآمد

    نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ملبے تلے دبے ایک بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال پولیس نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد کرشی وکاس بینک کی تریشولی ڈھونگے شاخ کے ملبے میں دبے لاکرز تلاش کیے،لاکرز سے تقریباً 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ تک پہنچنے کیلئے ملبہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے لاکرز کو بھی باہر نکالا گیا۔

    نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں کئی فٹ ملبے تلے دب گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی بینکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،دوسری جانب ساتویں روز بھی امدادی کارروائیوں کے جاری رہنے اور مزید لاشیں ملنے کے بعد نیپال میں لاپتہ افراد کی تعداد کم ہو کر 3,916 رہ گئی ہے، دوسری جانب چین میں سرکاری ذرائع کے مطابق 546 افراد لاپتہ ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک میں لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 4,462 ہو چکی ہے نیپال میں لاپتہ افراد میں 30 سے زائد ممالک کے 583 غیر ملکی سیاح اور شہری شامل ہیں، جبکہ چین میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی لاپتہ ہیں۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گئی،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر کا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔

  • بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے چند ماہ بعد طلاق

    بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے چند ماہ بعد طلاق

    بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے 5 ماہ بعد طلاق ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی نے پیر کی رات اپنی طلاق کی تصدیق کردی، جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں،ان دونوں کی شادی رواں سال مارچ کے مہینے میں ایک چھوٹی سی اور نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوئے تھے، شادی کے بعد سے ہی دونوں کی زندگی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی تھیں۔

    بادشاہ نے لکھا کہ میں نے اور ایشا نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دوران ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے، یہ اس معاملے پر ان کا واحد بیان ہے اور لوگوں سے درخواست کی کہ ان کے تعلقات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں یا مفروضے قائم نہ کیے جائیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ دونوں پہلی بار 2021 میں ایک پارٹی میں اپنے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ملے تھے آہستہ آہستہ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے کئی سال تک اپنے اس رشتے کو میڈیا اور دنیا کی نظروں سے بالکل چھپا کر رکھا ان دونوں نے مارچ 2026 میں ایک روایتی اور نجی تقریب میں شادی کی تھی شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جب ایشا رِکھی کی والدہ پونم رِکھی نے ان کی کچھ تصاویر آن لائن شیئر کر دی تھیں۔

    اس کے بعد رواں سال جولائی کے مہینے میں ایشا رِکھی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کی تھی اور ایشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دونوں کی پہلی باضابطہ تصویر بھی شیئر کی تھی،شادی کے چند ماہ بعد ہی ان کے درمیان ان بن کی خبریں سامنے آنے لگیں جب ایشا رِکھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ یہ لکھا ہوا تھا کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، ساتھ ہی انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی استعمال کیے تھے-

    اس کے علاوہ ایشا کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر کچھ ایسے پیغامات شیئر کیے جن سے لوگوں کو شک ہوا کہ دونوں کے تعلقات میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہےشادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ہی جیسا بیان جاری کر کے ہمیشہ کے لیے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    یاد رہے کہ یہ بادشاہ کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلے ان کی شادی 2012 میں جاسمین مسیح سے ہوئی تھی جن سے ان کی طلاق 2020 میں ہو گئی تھی، ان کی پہلی اہلیہ سے ایک بیٹی بھی ہےجو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی تھی جس کا نام جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے۔

  • پشین میں کسٹمز ویئر ہاؤس اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار شہید

    پشین میں کسٹمز ویئر ہاؤس اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع پشین میں زیارت کراس کے مقام پر قائم کسٹمز ویئر ہاؤس اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کسٹمز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے 7 اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے حملہ کرنے کے بعد ویئر ہاؤس کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جس سے وہاں شدید افراط تفری پھیل گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیراؤ میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔

    پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گردوں نے ویئر ہاؤس میں موجود گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا، تاہم فائر بریگیڈ اور پولیس کی فوری اقدامات کے باعث گاڑیوں میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • مصباح الحق  پی سی بی سیلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ

    مصباح الحق پی سی بی سیلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ

    سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ کرنے کی ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں کی سلیکشن کے معاملے پر اختلافات کے بعد عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا،ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے مصباح الحق سے مشاورت نہیں کی گئی، جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے اپنا استعفیٰ ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوایا۔

    مصباح الحق اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں اور حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل کا حصہ تھے۔

  • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز ،  ہزاروں تاحال لاپتہ

    نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز ، ہزاروں تاحال لاپتہ

    نیپال اور چین کی سرحد پر آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق منگل کے روز نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 987 تک پہنچ گئی، جبکہ چینی سرکاری میڈیا نے تبت کے علاقے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس سے بدھ کے روز آنے والی اس آفت میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 1,003 ہو گئی ہے۔

    ساتویں روز بھی امدادی کارروائیوں کے جاری رہنے اور مزید لاشیں ملنے کے بعد نیپال میں لاپتہ افراد کی تعداد کم ہو کر 3,916 رہ گئی ہے، دوسری جانب چین میں سرکاری ذرائع کے مطابق 546 افراد لاپتہ ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک میں لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 4,462 ہو چکی ہے نیپال میں لاپتہ افراد میں 30 سے زائد ممالک کے 583 غیر ملکی سیاح اور شہری شامل ہیں، جبکہ چین میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی لاپتہ ہیں۔

    نئی دہلی کے مطابق لاپتہ غیر ملکیوں میں بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جن میں 275 بھارتی شہری اور 128 بھارتی نژاد افراد نیپال میں لاپتہ ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 85 امریکی شہری بھی لاپتہ ہیں، جبکہ سیاحتی بورڈ اور سفارت خانوں کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد میں 62 یوکرینی، 51 ملائیشین، 42 آسٹریلین اور 33 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیپال سے بہنے والے دریاؤں سے 17 لاشیں برآمد کی ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ اسی سیلاب کے متاثرین ہیں۔ بھارتی حکام ان کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں اور فی الحال انہیں سرکاری ہلاکتوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    سیلاب کے تقریباً ایک ہفتے بعد، نیپالی امدادی ٹیموں نے دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے کے لیے عارضی پل تعمیر کر لیے ہیں اور ہمالیہ میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے ملبے سے 300 کے قریب پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکال لیا ہے۔

    تباہ شدہ ہائیڈرو پاور اسٹیشنز میں اب بھی تقریباً 600 افراد پھنسے ہوئے ہیں جو امدادی کارروائیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 11,000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔ شدید متاثرہ ضلع نوواکوٹ تک سڑکوں کا رابطہ بحال کر دیا گیا ہے جس سے امدادی سامان کی ترسیل میں آسانی ہو رہی ہے۔

    پولیس اہلکار بپن ریگمی نے بتایا کہ سرچ ٹیم نے نوواکوٹ کے گاؤں بترا بتی میں ایک مکان سے 24 لاشیں برآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں نئے علاقوں تک پہنچ رہی ہیں اور مزید لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خلع کےعوض شوہرصرف وہی حق مہرواپس لےسکتا ہے جو اس نے خود ادا کیا ہو۔

    جسٹس راحیل کامران شیخ نے حق مہر سے متعلق فیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حق مہرمیں دیا سونا شوہر نےخود نہیں خریدا توواپسی کامطالبہ نہیں کرسکتا،11تولے سونا خریدنے کی رقم بیوی کے والد نے فراہم کی،شوہر11تولےسونا خریدنے کیلئے اپنی رقم اداکرنا ثابت نہ کرسکا،محض نکاح نامےمیں حق مہردرج ہونےسےشوہرسونا واپس نہیں لے سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے11تولے سونا یا اس کی قیمت شوہرکوواپس کرنے کا حکم ختم کردیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ والدآمدن کم ظاہرکرکےنابالغ بچےکےنان نفقہ سےبری الذمہ نہیں ہوسکتا،شوہر نے مالی حیثیت سےمتعلق متضاد مؤقف اختیار کیا،بیوی کا گھر اپنے والد کے نام منتقل کرنا قانونی اقدام تھا، لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی درخواست جزوی طور پرمنظور کرلی،فیصلے کے دیگرحصےبرقرارر کھے گئے ہیں، شوہرکی دیگر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

  • عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

    عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تنظیم کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے-

    بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او کے قیام کے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگِ میل ہے، پاکستان تنظیم کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او ترقیاتی حکمت عملی 2035 پر عملدرآمد ضروری ہے، ایس سی او ترقیاتی بینک کا قیام اہم قدم ثابت ہو گا، پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں توانائی اور آئی ٹی کو ترجیح دی جائے گی پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں صحت، ثقافت اور کھیل کی ترجیحا ت میں شامل ہیں ،پاکستان غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے فروغ کیلئے کردار جاری رکھے گاایس سی او خطے میں تین ارب سے زائد افراد آباد ہیں، علاقائی رابطہ کاری اب انتخاب نہیں بلکہ تزویراتی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان کی سفارتی کوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط تک پہنچیں، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہےپاکستان پائیدار علاقائی امن کے لیے پرعزم اور کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کا حامی ہے، عالمی اداروں کو اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا،غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیہ ناقابلِ تصور مصائب کا باعث ہے، عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا، پاکستان پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، دہشتگردوں کو افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دی جا سکتی، سی پیک علاقائی معیشتوں کو بحرہ عرب سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان علاقائی ریل،سڑک اور توانائی منصوبوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

  • لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی

    لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی

    لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ لگنے کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو بحفاظت وارڈ سے باہر نکال لیا گیا، آگ لگنے کے باوجود کئی گھنٹے تک اسپتال انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے-

    ابھی اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 شیرخوار بچوں کی دردناک موت کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آگیا-

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ ایگزاسٹ فین سسٹم میں لگی جس کے باعث وارڈ اور اس سے منسلک راہداری دھویں سے بھر گئی دھویں کے باعث ایک سکیورٹی گارڈ کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    حاملہ خواتین اور نومولود بچے بھی وارڈ میں موجود تھے، آگ لگنے پر حاملہ خواتین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، انتظامات پر سنگین سوالات اٹھنے لگے آگ لگنے کے باوجود کئی گھنٹے تک اسپتال انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ، گائنی وارڈ میں آگ لگی، اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع نہ دی گئی=

    چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی، دھواں گائنی وارڈ میں بھر گیا آگ کے وقت گائنی وارڈ میں حاملہ خواتین سمیت متعدد مریض اور نومولود بچے موجود تھےہنگامی صورتحال میں حاملہ خواتین کو خود جان بچانے کے لیے وارڈ سے بھاگنا پڑا

    آگ لگنے کے بعد تقریباً 70 افراد کو عمارت سے باہر نکالا گیا،جبکہ فائر سیفٹی انتظامات پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے،بروقت اطلاع نہ ملنے پر بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ تھا، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہ ہوا، گائنی وارڈ میں آگ کے واقعے نے جنرل اسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات کا پول کھول دیا-

    اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق اسپتال کے عملے کو دی جانے والی فائر سیفٹی تربیت اس موقع پر مؤثر ثابت ہوئی تربیت یافتہ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور کسی بیرونی مدد کے بغیر فائر ایکسٹنگوشرز کی مدد سے آگ بجھا دی گئی، واقعے میں کسی شخص کو چوٹ نہیں آئی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا، جبکہ مریضوں اور بچوں کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار کی بیلاروس کے وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا،ملاقات یکم ستمبر 2026 کو بشکیک میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔