Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے قد رتی آفت کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، سیلابی پانی سے سڑکیں، مکانات اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو نے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،انہوں نے دعا کی کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں اور متاثرہ علاقوں میں موجود تمام افراد محفوظ رہیں، پاکستان اس قدرتی آفت کے باعث غمزدہ بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

  • طوفان ‘باوی’ نے چین میں  تباہی مچا دی، لاکھوں افراد متاثر

    طوفان ‘باوی’ نے چین میں تباہی مچا دی، لاکھوں افراد متاثر

    رواں سال چین سے ٹکرانے والے طاقتور ترین طوفان ’باوی‘ نے تائیوان کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان باوی ہفتہ کی رات چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ساحلی شہر یوہوان سے ٹکرایا، جس کے بعد اس نے وینژو کے علاقے یوئیکنگ میں دوسری بار لینڈ فال کیاموسمیاتی ماہرین کے مطابق اگرچہ طوفان کی شدت کم ہو کر ٹراپیکل اسٹورم کی سطح پر آ گئی ہے، تاہم آئندہ چند روز کے دوران مشرقی اور شمالی چین میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے، جس سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں،چینی حکام نے طوفان کی آمد سے قبل صوبہ ژی جیانگ سمیت مختلف علاقوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صرف یوئیکنگ شہر میں 1,300 سے زائد درخت گر گئے، جن میں سے 700 سے زیادہ جڑوں سمیت اکھڑ گئے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے بڑے پتھر شاہراہوں پر آ گرے، ریسکیو ٹیموں نے بھا ری مشینری اور چین سا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں سے گرے ہوئے درخت ہٹانے اور نکاسی آب کا کام شروع کر دیا ہے۔

    یوہوان کے ساحلی قصبے کانمین کے رہائشیوں نے بتایا کہ طوفان کے باعث گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور پوری رات جاگ کر صورتحال کا مقابلہ کرنا پڑا، مقامی دکانداروں کے مطابق کئی عمارتوں، دکانوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    اس سے قبل طوفان باوی تائیوان سے بھی ٹکرایا تھا، جہاں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقے متاثر ہوئے، تائیوان کے محکمہ فائر سروس کے مطابق 134 افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی طوفان کے باعث تائیوان میں 137 بین الاقوامی اور 62 اندرون ملک پروازیں منسو خ کی گئیں، جبکہ چین کے صوبہ ژی جیانگ میں 327 پروازیں اور متعدد ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں،شنگھائی میں بھی 1,620 ٹرینیں اور 684 پرواز یں منسوخ کر دی گئیں، جس سے لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ طوفان کمزور پڑ رہا ہے، لیکن اس کا وسیع نظام کئی سو کلومیٹر اندرونِ ملک تک شدید بارشیں برسا سکتا ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات برقرار رہیں گے رواں سال ایل نینو موسمی رجحان کے باعث چین کو مزید شدید موسمی حالات اور طاقتور طوفانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے ہنگامی امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو سکتی ہیں۔

  • لیسکو کے 18 سے 20 گریڈ کے افسران کی مفت بجلی ختم

    لیسکو کے 18 سے 20 گریڈ کے افسران کی مفت بجلی ختم

    لیسکو افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق لیسکو میں تقریباً 30 برس بعد گریڈ 18 سے 20 کے افسران کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہےماضی میں گریڈ 18 کے افسران کو سالا نہ 6 ہزار یونٹس، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار یونٹس جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار مفت یونٹس فراہم کیے جاتے تھے، تاہم یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت یونٹس کی سہولت ختم ہونے کے بعد لیسکو کے افسران کو بھاری بجلی کے بل موصول ہو رہے ہیں ایک ایس ڈی او کو اپنے 10 مرلہ گھر کا 72 ہزار روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا،متعلقہ ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ 28 سالہ ملازمت کے دوران پہلی مرتبہ اتنا زیادہ بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا، جبکہ اب عام صارفین پر مہنگی بجلی کے بلوں کا بوجھ بہتر انداز میں محسوس ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عدالتوں سے مفت بجلی کی سہولت بحال کروا لی ہے، تاہم لیسکو کے افسران کا مؤقف ہے کہ مختلف اداروں میں اس سہولت کی بحالی یکساں پالیسی کے بغیر مناسب نہیں۔

    لیسکو افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو تمام اداروں کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے یا پھر وزارتِ توانائی ملک بھر کی تمام بجلی کمپنیوں کے لیے ایک جیسی پالیسی نافذ کرے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مختلف مراعات پہلے ہی شامل ہوتی ہیں، اس لیے اس معاملے پر یکساں اور شفاف پالیسی اختیار کی جانی چاہیے۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جون 2026 میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر اور قابلِ عمل راستہ ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ فریقوں کو اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

    پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

    ایران نے آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کردیا،امریکی مداخلت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت روکنے کا اعلان کردیا-

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا،ایرانی نیوی کے مطابق، متعدد بحری جہازوں نے خبردار کیے جانے کے باوجود مقررہ راستےکی پابندی نہیں کی، ایک جہاز کو وارننگ فائر کےبعد روک لیا گیا۔

    امریکا نے ایران کےخلاف رواں ہفتے میں تیسری فضائی کارروائی کی سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کیے گئے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز کو نشانہ بنایا، حملےمیں جہاز میں آگ لگ گئی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، جہاز سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا، عملے کا ایک رکن لاپتا ہے۔

    سینٹ کام کا کہنا ہے ایران کو پہلے بھی رویہ بدلنے کا موقع دیا گیا، کارروائی کا مقصد ایران کی بحری حملوں کی صلاحیت کو کمزورکرناہے، فضائی کارروائی امریکی صدر کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا پاسداران انقلاب کے مطابق، عمانی بندرگاہ پر امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لاجسٹک سپورٹ مراکز پر اچانک حملہ کیا، ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز کو تباہ کردیا، قطر میں العدید فضائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے ایک مرکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

    ایران نے کسی بھی نئے حملے یا خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کردیا۔

  • آپریشن شعبان  جاری،مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک،تعداد 105 ہو گئی

    آپریشن شعبان جاری،مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک،تعداد 105 ہو گئی

    پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان مشترکہ طور پر جاری ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے تازہ کارروائیوں میں مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد67 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 105 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا ہے محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔

  • قطر میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی

    قطر میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی

    قطر میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ایک بچہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

    قطری وزارت داخلہ نے کہا کہ ایرانی حملوں کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہر ممکن ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ایرانی حملوں کے بعد سیکیورٹی حکام اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے منظور شدہ ہنگامی منصوبوں کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران نے اتوار کی صبح ایران نے قطر، کویت، بحرین اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں اور بارود سے بھرے ڈرونز سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے یہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جبکہ قطر نے کہا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے اپنی حدود کی جانب آ نے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی صبح قطر، کویت، بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیایہ حملے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور مواصلاتی تنصیبات پر امریکا کی جانب سے مبینہ بمباری کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

    پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید کو خطرناک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جہاں جنگی طیاروں کی مرمت کے مرکز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو تباہ کر دیا گیا تاہم قطر کی وزارتِ دفاع نے ایران کے اس دعوے کی مکمل تصدیق نہیں کی وزارتِ دفاع کے مطابق قطری مسلح افواج نے ملک کی فضائی حدود کی جانب آنے والے ایک میزائل کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس کے باعث کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    دوسری جانب ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر بھی ڈرون حملے کیے۔ ایرانی دعوے کے مطابق کویت میں امریکی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بحرین میں امریکی فوج کے ریڈار اور مواصلاتی نظام پر حملہ کیا گیا۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں واقع پرنس حسن ایئربیس پر کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ایرانی بیان کے مطابق اس حملے میں کمانڈ سینٹر اور وہ ہینگرز نشانہ بنائے گئے جہاں امریکی ساختہ ایم کیو-9 ڈرون طیارے موجود تھے ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید فوجی کارروائی کی تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوتے ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اس کے علاوہ لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برسے۔

    ادھر محکمہ موسمیات نے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، باجوڑ، ہنگو، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ملتان، جھنگ، بھکر، میانوالی، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کراچی میں بھی موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے شمال مشرقی بلوچستان میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے-

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔

    ادھر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی کنٹرول روم اور تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔

    اتھارٹی نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، لٹکتی ہوئی تاروں، کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • 11 سالہ بچی15 لاکھ روپے میں فروخت ، 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کا انکشاف

    11 سالہ بچی15 لاکھ روپے میں فروخت ، 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کا انکشاف

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے پھگلہ میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے میں فروخت کرکے 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کے کمانڈنٹ امیر تیمور کو تمام ملزمان کی گر فتا ری کا حکم دیا،بی ایم پی کے مطابق 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا گیا اور اس کا نکاح 80 سالہ شخص سے کرایا گیا۔

    کمانڈنٹ امیر تیمور نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 80 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کے والد نے مبینہ طور پر رقم کے عوض اپنی بیٹی کو فروخت کیا کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شرو ع کر دی گئی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم انتقال کر گئے

    امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم انتقال کر گئے

    154امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر ریپبلکن رہنما اور امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-

    سینیٹر لنڈسے گراہم کے دفتر نے اتوار کو جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 11 جولائی کی شام مختصر اور اچانک بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے اس مشکل گھڑی میں اہل خانہ عوام سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔

    ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، مختلف سیاسی رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے ان کی عوامی خدمات، عسکری پس منظر اور طویل پارلیمانی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو امریکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

    لنڈسے گراہم کا شمار امریکی ریپبلکن پارٹی کے بااثر رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ 2003 سے امریکی سینیٹ میں ریاست جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی کر رہے تھے اور اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن بھی رہ چکے تھے،قومی سلامتی، دفاع اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان کی رائے کو امریکی سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت حاصل تھی، وہ امریکی فضائیہ کے ریزرو افسر بھی رہے اور فوجی امور پر گہری مہارت رکھتے تھے۔

    اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے عراق، افغانستان، یوکرین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سینیٹ کی متعدد اہم کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، لنڈسے گراہم نے 2016 میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی کوشش بھی کی، تاہم بعد ازاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شامل ہوگئے اور ان کی متعدد داخلی اور خارجہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر تے رہے۔

    ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، مختلف سیاسی رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے ان کی عوامی خدمات، عسکری پس منظر اور طویل پارلیمانی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو امریکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔