Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ

    پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ

    پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) اور عالمی توانائی کمپنی Vitol کے اشتراک سے گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ (جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کا) آپریشن انجام پایا ہے۔

    یہ کامیاب مشن 9 سے 11 جولائی کے درمیان مکمل کیا گیا،ایل این جی کیریئر ‘Enugu’ (جو کہ قطر انرجی، ایڈنوک اور Vitol کی ملکیت ہے) کو 2,500 میٹرک ٹن ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) فراہم کیا گیا اس مشترکہ کاوش میں گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، NLC، گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹڈ (GITL) اور Vitol Asia شامل تھے۔

    اس سنگِ میل کے بعد گوادر پورٹ کارگو ہینڈلنگ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بحری جہازوں کو ایندھن اور دیگر بحری خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان کی سمندری معیشت (Blue Economy) کو فروغ ملے گا اور گوادر پورٹ عالمی سطح پر ایک اہم میری ٹائم اور انرجی ہب کے طور پر ابھرے گا-

  • انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

    انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

    انگلینڈ نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں بھی بھارت کو 56 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے-

    ہفتے کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، انگلینڈ کے 258 رنز کے ہدف تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی۔

    انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور جوز بٹلر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 8 رنز کے اسکور پر انگلش ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر فل سالٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےپہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر اور کپتان ہیری بروک نے بھارتی بولرز کی بھرپور دھلائی کی، ہیری بروک اور جوز بٹلر نے 102 گیندوں پر 233 رنز کی پارٹنرشپ بنائی،یہ پارٹنر شپ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دوسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ بھارت کے سنجو سیمسن اور تلک ورما کے پاس تھا، جنہوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 210 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

    241 رنز پرجوز بٹلر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، یہ جوز بٹلر کی بھارت کے خلاف ٹی 20 کیریئر کی بہترین اننگز قرار دی جا رہی ہے اس کے علاوہ کپتان ہیری بروک نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 95 رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیکب بیتھل بغیر کوئی رنز نہ بنا سکے جب کہ وِل جیکس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا ئے-

    بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پراسدھ کرشنا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

    انگلینڈ کے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن اور ابھیشک شرما بیٹنگ کے لیے آئے تاہم ابھیشک شرما 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ سنجو سیمسن 27 رنز بنا سکے اور کپتان شریاس ائیر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انہیں راشد کی گیند پر فل سالٹ نے کیچ آؤٹ کیا جب کہ شیوم دوبے 14 رنز بنا سکے۔

    بھارت کی چھٹی وکٹ تلک ورما کی گری، انہوں نے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ سورینش صرف 7 رنز بنا سکے، اکثیر پٹیل 3 رنز بنا کر راشد کی گیند پر وہل جیکس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے اس طرح مقررہ بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی اور یوں انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ 56 رنز سے جیت گئی۔

    اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی اور یوں آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ وائش کردیا۔

  • ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک

    ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک

    ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک کے قریب سیاحوں کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15 بھارتی سیاح ہلاک جبکہ 21 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

    حادثے کے بعد مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے مقامی حکام کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 36 افراد سوار تھے، جن میں 32 بھارتی سیاح، عملے کے تین ارکان اور ایک معاون شامل تھا، کشتی ہون مے رٹ جزیرے سے این تھوئی بندرگاہ جا رہی تھی کہ ساحل سے تقریباً 400 میٹر دور سمندر میں الٹ گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت سمندر میں بڑی لہریں اٹھ رہی تھیں اور موسم خراب تھا، جس کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہوئی، تاہم حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

    ویتنام میں بھارتی سفارت خانے نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہےمتاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لیے ہو چی منہ سٹی اور ہنوئی میں ہنگامی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ مقامی حکام کے ساتھ رابطہ بھی جاری ہے حادثے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں کیونکہ مقامی حکام کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

  • بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سے اہم ملاقات،ڈیجیٹل اثاثوں کی شرعی حیثیت پر گفتگو

    بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سے اہم ملاقات،ڈیجیٹل اثاثوں کی شرعی حیثیت پر گفتگو

    پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ انہوں نے ممتاز اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے-

    ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہاکہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستانی عوام کو فراڈ، استحصال اور مالی نقصان سے محفوظ رکھا جائے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلاک چین، ڈیجیٹل اثاثے، اسٹیبل کوائنز اور حقیقی دنیا کے اثاثوں پر مبنی ٹوکنائزڈ اثاثے مختلف نوعیت کی ٹیکنا لو جیز اور استعمال کے طریقوں پر مشتمل ہیں، لہٰذا انہیں ایک ہی زاویے سے دیکھنے کے بجائے تکنیکی اور شرعی دونوں پہلوؤں سے باریک بینی سے جانچنے کی ضرورت ہے۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ اس شعبے میں مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے، اس لیے وہ امید رکھتے ہیں کہ معزز علمائے کرام، متعلقہ ریگولیٹرز اور صنعت سے وا بستہ ماہرین کے درمیان مسلسل مشاورت جاری رہے گی تاکہ پاکستان کی پالیسی اسلامی اصولوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی جامع سمجھ بوجھ کی بنیاد پر تشکیل دی جا سکے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی کے حوالے ایک فتویٰ سامنے آیا ہے، جس پر بحث جاری ہے۔

  • امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے  برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولتوں اور رعایت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولیات حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست (اے-5 کیٹیگری) میں شامل کر لیا ہے، اس اپ گریڈ کے تحت متحدہ عرب امارات کی جدید امریکی ٹیکنالوجی، بشمول طاقتور مصنوعی ذہانت (AI) چپس، دفاعی آلات اور تجارتی سیٹلائٹس تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے۔

    اماراتی حکومت اور وہاں کی منظور شدہ تجارتی کمپنیاں اب متعدد حساس امریکی اشیاء اور آلات انفرادی برآمدی لائسنس کے بغیر حاصل کر سکیں گی متحدہ عرب امارات اس خصوصی سہولیات کی درجہ بندی حاصل کرنے والا خلیجی خطے کا پہلا اور ترکیے کے بعد دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے-

    یہ سہولت ان شعبوں کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے جہاں جدید امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے جن میں تیل و گیس کی پیداوار، سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے، سول جوہری توانائی، مصنوعی ذہانت، جدید کمپیوٹنگ، نیم موصل اور خلائی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ درجہ بندی دونوں ممالک کے دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دی گئی ہے، تاہم، اس فیصلے پر کانگریس میں تنقید بھی کی جا رہی ہے اور اسے متنازع قرار دیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب ایران نے امریکی فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو دی گئی یہ رعایت دراصل ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں میں تعاون کا صلہ ہے،امریکا نے برآمدی پابندیوں میں نرمی سیاسی اور عسکری حما یت کے بدلے کی ہے اور اس معاملے پر امارات کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

    امریکی فیصلے پر بعض امریکی قانون سازوں اور ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی سے قومی سلامتی کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں تاہم امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات اور برآمدی نگرانی کے نظام کے باعث یہ خطرات قابو میں رہیں گے۔

  • ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا  کیخلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ

    ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا کیخلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ

    نیویارک: ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کو اس کے غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ و اشنگٹن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے،اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے ہنگا می اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے غیر قانونی اقدامات کے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا مکمل بین الاقوامی ذمہ دار ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ امریکا کی مبینہ غیر قانونی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وا شنگٹن اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی مکمل پاسداری کرے عالمی ادارے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے اور ایسے اقدامات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ہنگامی اجلاس آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور حملوں کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا اس اجلاس میں دونوں مما لک کے درمیان جاری تناؤ اور خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس خطے میں جاری محاذ آرائی کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے ایران چاہتا ہے کہ عالمی فورمز پر امریکا کے اقد امات کو چیلنج کیا جائے اور اسے عالمی قوانین کے دائرہ کار میں لانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

  • اسپین کے جنگلات میں خوفناک آگ بے قابو، 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

    اسپین کے جنگلات میں خوفناک آگ بے قابو، 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

    میڈرڈ: اسپین کے جنوب مشرقی صوبے المیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 12 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق المیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 16 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل گیا جبکہ فائر فائٹر کا عملہ مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہے تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے جنگل میں پھیلی اور بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ کے باعث اب تک 12 افراد کی جلی ہوئی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 23 افراد لاپتہ ہیں، فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرین کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی ڈی این اے نمونے مزید تجزیے کے لیے میڈرڈ بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    اندلس ریجن کے سربراہ برائے ہنگامی خدمات انتونیو سانز نے بتایا کہ آگ کو ساحلی آبادیوں کی جانب بڑھنے سے روک دیا گیا ہے اور فائر فائٹرز مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سیاح شامل ہیں جن میں برطانوی اور بیلجیئم کے شہری ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ایک ہسپانوی شہری بھی شامل ہے آتشزدگی سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہےکہ احتیاطی تدابیر کے تحت مزید دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ 1400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے آگ بجھانے کی کارروائی میں 500 سے زائد فائر فائٹرز، امدادی اہلکار، فوجی دستے اور قومی فائر فائٹنگ بریگیڈ کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں اب تک تقریباً 16 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل چکا ہے یہ آگ ملک کی تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ میں سے ایک بن چکی ہے، جبکہ فائر فائٹرز مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں-

    مقامی افراد کے مطابق آگ غیر معمولی رفتار سے پھیلی اور صرف 2 گھنٹوں میں تقریباً 15 کلومیٹر تک کے علاقے کو متاثر کیا جس کے باعث لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا –

  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات  بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور پشاور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے-

    مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی اقدامات اور پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 13 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے فیصل آبا د، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو کے علاوہ سوات، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 11 سے 13 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کو ٹ، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت، سکردو، استور، دیامر، غذر، گانچھے، شگر، نگر اور ہنزہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، کوہلو اور زیارت ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 12 اور 13 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مستعفیٰ ہو گئے

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مستعفیٰ ہو گئے

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے –

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے شین میک ڈرموٹ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے اور ان کی تقرری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر کی گئی تھی،ان کے استعفے کی ممکنہ وجہ گھریلو مصروفیات بتائی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

    شین میک ڈرموٹ نے اپنے دورِ ذمہ داری میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا جب کہ ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھی گئی، جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    حکومت نے مسافر بردار ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا ہے اضا فے کے بعد طیاروں کی ایندھن کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔