Baaghi TV

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کردیا،امریکی مداخلت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت روکنے کا اعلان کردیا-

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا،ایرانی نیوی کے مطابق، متعدد بحری جہازوں نے خبردار کیے جانے کے باوجود مقررہ راستےکی پابندی نہیں کی، ایک جہاز کو وارننگ فائر کےبعد روک لیا گیا۔

امریکا نے ایران کےخلاف رواں ہفتے میں تیسری فضائی کارروائی کی سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کیے گئے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز کو نشانہ بنایا، حملےمیں جہاز میں آگ لگ گئی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، جہاز سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا، عملے کا ایک رکن لاپتا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے ایران کو پہلے بھی رویہ بدلنے کا موقع دیا گیا، کارروائی کا مقصد ایران کی بحری حملوں کی صلاحیت کو کمزورکرناہے، فضائی کارروائی امریکی صدر کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا پاسداران انقلاب کے مطابق، عمانی بندرگاہ پر امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لاجسٹک سپورٹ مراکز پر اچانک حملہ کیا، ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز کو تباہ کردیا، قطر میں العدید فضائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے ایک مرکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

ایران نے کسی بھی نئے حملے یا خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کردیا۔

More posts