Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 36ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کا ہو گیا-

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59ڈالر 42سینٹس کی سطح پر مستحکم رہی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 421روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 504روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے، عالمی معاشی بے یقینی، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی اور محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتے رجحان کے باعث سونے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے یہی عوامل مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی مزید مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے، دوسری جانب اگر عالمی سطح پر حالات میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں استحکام آتا ہے تو سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی موجود ہے۔

  • آج مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی منائی جا رہی ہے

    آج مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی منائی جا رہی ہے

    آج مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی منائی جا رہی ہے-

    مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قیادت ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی ، قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے۔

    صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن ادوار میں استقامت کی علامت بن کر سامنے آئیں انہوں نے اپنے دور کی سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے برصغیر کی خواتین کو تحریکِ آزادی میں متحرک کیا اور انہیں ایک مؤثر قومی قوت میں تبدیل کیا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم مادرِ ملت کی برسی پر ان کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ محترمہ فاطمہ جناح کی انتھک جدوجہد، بے خوف کردار اور مثالی جذبہ تحریکِ پاکستان کا قابلِ فخر باب ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مادرِ ملت نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ خواتین ہر قومی مقصد میں مؤثر اور تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں،قیامِ پاکستان کے بعد بھی فاطمہ جناح ملک کی سماجی و سیاسی ترقی، قومی یکجہتی اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔

  • موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے،محسن نقوی

    موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر کرائم، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے، ان سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور معلومات کا فوری تبادلہ ناگزیر ہے،جبکہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے-

    یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پولیس سربراہان کے عالمی اجلاس (یو این کوپس) سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے اجلاس میں شر یک وزرائے داخلہ، پولیس سربراہان اور دیگر معزز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جو قومی سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ سرحدوں سے ماورا نوعیت اختیار کرچکے ہیں،دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے خطرات سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں اور کوئی بھی ملک تنہا ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ایک دوسرے پر اعتماد بڑھا نا ہوگا اور جرائم کے تدارک کے لیے بروقت معلومات کا تبادلہ یقینی بنانا ہوگاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنا و قت کی اہم ضرورت ہےٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر بھی اپنے مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں اس لیے ہمیں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ، جدید تربیت، مہارتوں کی بہتری اور جدت کو اپنانا ناگزیر ہے تاکہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے،اس اجلاس میں دنیا بھر سے تجربہ کار رہنما شریک ہیں، جن کے پاس قیمتی علم اور عملی تجربہ موجود ہےہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں، کامیاب حکمت عملیوں کا تبادلہ کریں اور قانون نافذ کرنے کے شعبے میں تعاون کے نئے طریقے تلاش کریں۔

    انہوں نے اقوام متحدہ پولیس کے مشیر فیصل شاکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں اور دوستوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا یہ اجلاس دنیا بھر کے ممالک کو اپنے عوام کے تحفظ، امن و سلامتی کے فروغ اور محفوظ مستقبل کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرتا ہےاقوام متحدہ پولیس سر برا ہان کا یہ سمٹ عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • ترسیلات زر میں اضافےپروزیراعظم کا  سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکر

    ترسیلات زر میں اضافےپروزیراعظم کا سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکر

    جون 2026 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالرز پاکستان آئے،ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ، جبکہ ماہانہ بنیاد پر 18.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 26-2025کےدوران 41.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں،ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،جون 2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 3.475 ارب ڈالر رہیں، جو مئی کے مقابلے میں 18 فیصد کم تاہم جون 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں ترسیلاتِ زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہوا،برطانیہ اور امریکا بھی پاکستان کو زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دیا، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باوجود جاری کھاتے کو سرپلس رکھنے میں مدد دی اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    جون 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں سے 83 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے، تاہم ماہرین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ترسیلاتِ زر سے متعلق بعض مراعاتی اسکیموں کے خاتمے کو اہم عوامل قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ترسیلات زر میں اضافےپر سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکرکیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترسیلا ت زر میں 8.6 فیصد اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،سمندرپارمقیم پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں، پوری قوم کوان پرفخرہے،سمندرپارمقیم پاکستانیو ں کی بہبود کیلئے اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ بھی کوئٹہ پہنچے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیور ٹی صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

  • طوفان “باوی” تائیوان اور چین کی جانب بڑھنے لگا، تین ممالک میں ہائی الرٹ

    طوفان “باوی” تائیوان اور چین کی جانب بڑھنے لگا، تین ممالک میں ہائی الرٹ

    بحرالکاہل میں بننے والا طاقتور طوفان “باوی” تیزی سے تائیوان اور مشرقی چین کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر تائیوان، چین اور جاپان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل میں تشکیل پانے والا طوفان اس وقت تائیوان کے جنوب مشرق میں سمندر کے اوپر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے اگرچہ اس کی رفتار میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم اس کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار تقریباً 200 کلومیٹر فی گھنٹہ برقرار ہے حکام نے شہریوں کو خورا ک، پانی اور ہنگامی سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ 2024 کے بعد خطے کا طاقتور ترین طوفان ثابت ہو سکتا ہے۔

    چینی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شمالی تائیوان کے قریب سے گزرنے کے بعد ہفتہ کی شام مشرقی چینی صوبے فوجیان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے حجم کے اعتبار سے یہ 1987 کے بعد تائیوان سے ٹکرانے والا سب سے بڑا طوفان ہو سکتا ہے، جبکہ اگر اس کی شدت برقرار رہی تو یہ 2024 کے سپر ٹائفون کونگرے کے بعد ایشیا بحرالکاہل کا طاقتور ترین طوفان ہو گاتائیوان کے صدر لائی چنگ دے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوراک، پینے کا پانی، ٹارچ، ادویات اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل ہنگامی بیگ تیار رکھیں، جو کم از کم تین روز تک ضروریات پوری کر سکے۔

    ادھر جاپان کے محکمہ موسمیات نے اوکیناوا کے رہائشیوں کو تیز ہواؤں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سمندری طغیانی کے خطرات کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کے دوران انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

    برطانوی ادارے امپیریل کالج لندن سے وابستہ ماہر استوائی طوفان ژیانگ بو فینگ کے مطابق طوفان باوی نے بحرالکاہل کے گرم پانیوں سے طویل عرصے تک توانائی اور نمی حاصل کی ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے طوفان کے راستے میں معمولی تبدیلی بھی متاثرہ علاقوں پر نمایاں اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چین، تائیوان اور جاپان حالیہ برسوں میں شدید موسمی واقعات کا زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔ جبکہ رواں سال متوقع ایل نینو کے اثرات کے باعث زیادہ طاقتور اور بار بار آنے والے سمندری طوفانوں کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

  • میکرون کو ترک خاتون اول کا بوسہ لینے کی کوشش پر غیرمتوقع صورتحال کا سامنا

    میکرون کو ترک خاتون اول کا بوسہ لینے کی کوشش پر غیرمتوقع صورتحال کا سامنا

    نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ میں ہونے والی استقبالیہ تقریب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ترک خاتون اول امینہ اردوان کا ہاتھ چومنے کی کوشش کی، تاہم امینہ اردوان نے اپنا ہاتھ روک لیا۔

    ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے دو روزہ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں عالمی رہنما ایک دوسرے سے ملاقات اور مصافحہ کر رہے تھے اسی دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا ہاتھ چومنے کے لیے جھکنے کی کوشش کی، تاہم امینہ اردوان نے اپنا ہاتھ پیچھے روک لیا اس کے بعد میکرون نے معمول کے مطا بق مصافحہ کیا اور پھر اپنی اہلیہ بریجٹ ماکروں، ترک صدر رجب طیب اردوان اور امینہ اردوان کے ساتھ یادگاری تصویر بنوائی،ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مختصر لمحے کے باوجود تقریب کا ماحول معمول کے مطابق رہا میکرون، ان کی اہلیہ، صدر اردوان اور امینہ اردوان نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کی، مصافحہ کیا اور یادگاری تصویر بھی بنوائی، جبکہ کسی کے چہرے پر ناگواری یا تناؤ کے آثار دکھائی نہیں دیے۔

    یہ ملاقات سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل ہوئی، جس کی میزبانی ترکیہ دو دنوں تک کر رہا ہے۔ اس اجلاس میں اتحاد کے مستقبل، دفاعی اخراجات میں اضافے، یوکرین میں جنگ کے اثرات اور علاقائی کشیدگی کے ساتھ ساتھ امریکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں اتحاد کے سیکورٹی کردار کو دوبارہ ترتیب دینے سے متعلق بات چیت شامل ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ فرانسیسی صدر استقبالیہ تقریب کے دوران رائج سفارتی پروٹوکول کو مدنظر نہیں رکھ سکے، جس کے باعث یہ صور تحال پیدا ہوئی، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل 2018 میں بھی پیرس کے ایلیسی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے استقبا ل کے موقع پر ایمانوئل میکرون نے امینہ اردوان کا ہاتھ چومنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت بھی انہوں نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا تھا اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی زیر بحث رہی تھی اور مبصرین نے اسے ترک خاتون اول کی مذہبی اور روایتی اقدار سے وابستگی قرار دیا تھا –

    اس کے علاوہ جون 2025 میں ہالینڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی ایمانوئل میکرون کو اسی نوعیت کے پروٹوکول سے متعلق ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما اور شہزادی آریانا کا ہاتھ چومنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد مختلف ممالک کے سفارتی آداب، اسلامی طریقوں اور سرکاری تقریبات میں ہاتھ چومنے کی روایت پر بھی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔

  • کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے  مقتول  کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے مقتول کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی میں لی مارکیٹ میں 6 سالہ عبدالولی کے قتل کا کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ گرفتار ملزم حمزہ کے دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    دوران تفتیش ملزم حمزہ نے اعتراف کیا کہ مقتول بچہ ولی اسے چچا کی طرح مانتا تھا اورمیں اکثر اسے چیزیں دلواتا تھا، گلی میں انتقال ہوا تھا سب وہاں گے ہوئے تھے، جنازے کے دوران موقع پا کر بچے کو فلیٹ میں لے گیا، میں نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں قتل کردیا ولی کو قتل کرنے کے بعد میں نے پھر زیادتی کی تھی، بچہ میری شناخت جانتا تھا اسی وجہ سے قتل کیا، قتل کے بعد لاش بوری میں بند کر کے کمبل میں لپیٹ کر الماری میں چھپا د ی۔

    ملزم نے بتایا کہ پولیس نے فلیٹ کی تین مرتبہ تلاشی لی مگر لاش برآمد نہ ہو سکی، علاقے والوں کا مجھ پر شک بڑھنے پر خوفزدہ ہو گیا تھا، اہل علاقہ کا شک دور کرنے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ بچے کو ان کے ساتھ بھی ڈھونڈا تھا،سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ بچہ علاقے سے باہر نہیں گیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ خوف کے باعث لاش فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکی، پولیس جب فلیٹ پہنچی تو میں کمرے میں اکیلا موجود تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مشتعل علاقہ مکین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، گرفتار ملزم حمزہ نے دورانِ تفتیش دعویٰ کیا کہ واردات میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں، ملز م حمزہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ساتھیوں کی شمولیت کا جھوٹا دعویٰ کر رہا تھا، ملزم حمزہ کے والد کو بھی تحویل میں لے رکھا ہےملزم سے مزید اہم انکشا فات متوقع ہیں، پولیس ملزم حمزہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہےاور ماضی میں کسی دوسرے بچے کیساتھ زیادتی یا بدفعلی کے پہلوؤں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے-

  • خیبرپختونخوا میں دریاؤں، ڈیموں ،نہروں میں نہانے اوربوٹنگ پر پابندی عائد

    خیبرپختونخوا میں دریاؤں، ڈیموں ،نہروں میں نہانے اوربوٹنگ پر پابندی عائد

    کے پی کے میں مون سون کے دوران دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے اور بوٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی-

    ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن کے اختتام تک دفعہ 144 نافذ کر دی،پشاور بھر میں دریاؤں اور نہروں میں غیر قانونی بوٹنگ اور تیراکی پر پابندی ہوگی ،کا بل ریور کنال، جولی شیخ کنال اور بڈھنی نالہ میں بھی تیراکی ممنوع قرار دی گئی ہے ، بڑا دریا، شاہ عالم، ناگومان اور ادیزئی دریا میں بھی نہانے پر پابندی رہے گی ورسک گریویٹی کنال اور ورسک لفٹ کنال میں بھی تیراکی پر پابندی لگا دی گئی ٹائر ٹیوبز کے ذریعے بوٹنگ اور پانی کے کناروں پر تفریحی سرگرمیاں بھی ممنوع قرار دی گئی ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہےپی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور شدید گرم موسم کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اورسیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں حساس گلیشیائی علاقوں میں مسلسل نگرانی، ممکنہ خطرات کا بروقت جائزہ لینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اداروں کو ہنگامی مشینری، ضروری سامان اور عملہ ہر و قت تیار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں عوام، خصوصاً بالائی علاقوں کے رہائشیوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

  • کروشین وفد کا دورہ پاکستان  آپسی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا،اسحاق ڈار

    کروشین وفد کا دورہ پاکستان آپسی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی-

    اسلام آباد میں کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ طویل عرصے بعد کروشیا کی جانب سے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات انتہائی مثبت، تعمیری اور جامع رہے، جن میں پاکستان اور کروشیا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

    اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان اور کروشیا نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، زراعت، لیبر موبیلیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفا ق کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مشاورتی نظام کو فعال رکھتے ہوئے رواں سال کی آخری سہ ماہی یا 2027 کی پہلی سہ ماہی میں باقاعدہ مشا ورتی اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان تجارتی حجم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یہ اب بھی دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیت سے کہیں کم ہے اس خلا کو پُر کرنے کے لیے بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینے، نجی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے اور مستقبل میں مشترکہ تجارتی و سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے پاکستان میں کام کرنے والی کروشین کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سراہتے ہوئے کروشیا کے نجی شعبے کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع، جدید بندرگاہیں، خصوصاً کراچی پورٹ، اور بہتر رابطہ نظام خطے اور اس سے آگے تجارتی سرگرمیوں کے لیے غیر معمولی مواقع فراہم کرتے ہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط میں اضافہ، باقا عدہ مشاورت اور کاروباری تعاون مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے در میان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کرو شیا کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں کروشیا کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جن میں پن بجلی گھروں کے لیے آلات اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو ر ہی ہیں۔

    کروشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک دواسازی، صحت، آئی ٹی، میری ٹائم، سیاحت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں،پاکستانی کمپنیاں کروشیا کے ذریعے وسطی اور جنوبی یورپ کی منڈیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں کروشیا بارودی سرنگوں کی صفائی، شہری تحفظ، ہنگامی امداد، فائر فائٹنگ، بحران سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں بھی مہارت رکھتا ہے، جن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے، رابطوں کو مضبوط بنانے اور توانائی، ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، کروشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔