Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • معروف بھارتی اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

    معروف بھارتی اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

    معروف بھارتی اداکار راجیش شرما کو مبینہ طور پر زہریلے کیڑے کے کاٹنے کے بعد کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

    راجیش شرما کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں اداکار پربھاس کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعدجھاڑیوں کے قریب فلمی عملے سے گفتگو کر رہے تھے، اسی دوران انہیں محسوس ہوا کہ کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے ابتدائی طور پر تکلیف معمو لی محسوس ہونے کے باعث راجیش شرما نے فوری طور پر طبی امداد حاصل نہیں کی، تاہم تقریباً چھ گھنٹے بعد ان کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوگیا اور حا لت تیزی سے بگڑنے لگی۔

    اہلِ خانہ کے مطابق طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ کولکتہ جانے والی پرواز میں سوار ہوئے لیکن سفر کے دوران انہیں تیز بخار ہوگیا اگلے روز انہیں ڈھاکوریا کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اب بھی زیرِ علاج ہیں راجیش شرما اس وقت شدید بخار، سانس لینے میں دشواری اور دائیں ٹانگ میں تیزی سے پھیلنے والے انفیکشن کا شکار ہیں انفیکشن ان کے پاؤں کی انگلیوں سے گھٹنے تک پھیل چکا ہے جب کہ متاثرہ حصے پر بڑے بڑے چھالے بھی بن گئے ہیں۔

    راجیش شرما کا علاج کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس مرحلے پر ان کی حالت کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا ادا کار ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں اور مسلسل نگرانی میں رکھے گئے ہیں راجیش شرما کی حالت پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ خون کا لو تھڑا بننے کا خدشہ موجود ہے، جو اگر پھیپھڑوں تک پہنچ جائے تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    راجیش شرما بنگالی اور ہندی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور متعدد کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ان کی نمایاں فلموں میں “کھوسلا کا گھوسلا” (2006)، “عشقیہ” (2010)، “نو ون کلڈ جیسیکا” (2011)، “بجرنگی بھائی جان” (2015) اور “ایم ایس دھونی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری” (2016) شامل ہیں۔

    دوسری جانب آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ فلمی سیٹوں پر فنکاروں اور عملے کی حفاظت کے لیے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں اور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

  • گزشتہ روز سے جاری امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے، ایرانی وزارت صحت

    گزشتہ روز سے جاری امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے، ایرانی وزارت صحت

    تہران: ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے جاری امریکی حملوں میں اب تک 14 افراد جاں بحق جبکہ 78 زخمی ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے اب تک ملک کے پانچ صوبے متاثر ہوئے ہیں جہاں امداد ی اور طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں صوبہ خوزستان میں آج ہونے والے حملوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے طے کردہ انتظامات کے تحت کھلی رہے گی اور اسے امریکا کی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت ہرگز نہیں کھولا جائے گا آبنائے ہرمز ایران کی قومی سلامتی اور اس کے تزویراتی مفادات کا اہم حصہ ہے۔ اس لیے اس آبی گزرگاہ سے متعلق ہر فیصلہ صرف ایران کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گاایران کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی کے سامنے جھکنے والا نہیں اور آبنائے ہرمز کے بارے میں فیصلے صرف ایران کے طے کردہ انتظامات اور پالیسی کے مطابق ہوں گے۔

  • یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ جای

    یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ جای

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو ایک بار پھر شدید گرمی کی نئی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے-

    جنیوا میں ڈبلیو ایچ او یورپ کے زیر اہتمام منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ یورپ کو ایک بار پھر شدید گرمی کی نئی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ خطے کے نصف سے زائد ممالک اس خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ابھی تک مکمل طور پر تیار نہیں یورپی ممالک شدید گرمی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی اختیار کریں اور عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

    اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او یورپ کےعلاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کلوگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث یورپ میں گرمی کی لہریں پہلے سے زیادہ شدید، طویل اور بار بار آنے لگی ہیں، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ خطے کے نصف سے زیادہ ممالک اب بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں، جو انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتیں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی مہمات چلائیں، ہیٹ ایکشن پلانز کو مؤثر بنائیں اور صحت، سماجی بہبود، شہری منصوبہ بندی اور ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، مو سمیا تی تبدیلی کے باعث مستقبل میں شدید گرمی کی لہروں میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس لیے صرف ہنگامی ردعمل کافی نہیں بلکہ طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق رواں ہفتے پرتگال اور اسپین میں بحرِ اوقیانوس سے اٹھنے والی گرم ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے اسی خدشے کے پیش نظر فرانس، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ سمیت متعدد یورپی ممالک نے ہیٹ الرٹس جاری کرتے ہوئے طبی سہولیات، کولنگ سینٹرز اور دیگر حفاظتی انتظامات کو فعال کر دیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں شامل ہے، جہاں گزشتہ چند برسوں کے دوران شدید گرمی کی لہروں کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ادارے نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ گرمی سے متعلق قبل از وقت انتباہی نظام، صحت عامہ کے منصوبوں اور شہری انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ مستقبل میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • شہید سید علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں تباہ ہونیوالی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری

    شہید سید علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں تباہ ہونیوالی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری

    ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی، رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں 86 سالہ علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔

    ویڈیو میں امریکی و اسرائیلی حملے کا نشانہ والے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو دکھایا گیا ہے ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر حملہ حالیہ امریکا۔اسرائیل جنگ کے پہلے ہی روز کیا گیا تھا /strong> حملے میں سپریم لیڈر کے خاندان کے متعدد افراد بھی شہید ہوئے تھے جبکہ ان کے صاحبزادے اور موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ علی خامنہ ای بھی زخمی ہوئے تھے۔

    ایران کی جانب سے جاری کی گئی 35 سیکنڈز کی ویڈیو میں کمپاؤنڈ کے اندر واقع امام خمینی حسینیہ نامی ہال کو تباہ حال دکھایا گیا ہے، مناظر میں ملبہ، منہدم ڈھانچے، ٹیڑھے دھاتی شہتیر اور تباہ شدہ حصے واضح نظر آ رہے ہیں یہ ہال اہم ملاقاتوں اور عوامی خطابات کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

    دوسری جانب ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی گورنرآفس کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی میت رات کربلا لائی گئی جہاں 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی،اس سے قبل پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔

  • شاہ رخ خان صرف بڑے اسٹار ہیں بڑے اداکار نہیں، فردوس جمال

    شاہ رخ خان صرف بڑے اسٹار ہیں بڑے اداکار نہیں، فردوس جمال

    پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بڑا اداکار ماننے سے انکار کر دیا کہا کہ دلیپ کمار سے ان کا موازنہ بے معنی ہے-

    اداکار فردوس جمال حال ہی میں اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف فنکاروں اور ان کی فنی صلاحیتوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا،گفتگو کے دوران فردوس جمال نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں لیکن شاہ رخ خان کا دلیپ کمار سے موازنہ درست نہیں دلیپ کمار ایک منفرد اور عظیم اداکار تھے جبکہ شاہ رخ خان اس معیار کی اداکاری پیش نہیں کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی ادائیگی، تلفظ اور اندازِ گفتگو میں وہ پختگی نظر نہیں آتی جو ایک عظیم اداکار کی پہچان ہوتی ہےجبکہ ان کی جسمانی ساخت بھی معیار کے مطابق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ایک غیر معمولی شہرت رکھنے والے سپر اسٹار ضرور ہیں، لیکن بطور اداکار ان کا مقام اتنا بلند نہیں جتنا ان کی مقبولیت ہے۔

    واضح رہے کہ فردوس جمال بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں اور دلیپ کمار، شاہ رخ خان کو اداکاری میں اپنا جانشین کہا کرتے تھے اور وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو دونوں شاہ رخ خان کے بہت قریب ہیں کنگ خان کی اداکاری کا انداز دلیپ کمار سے کافی ملتا جلتا ہے-

  • سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کی میت بھارت سے کابل پہنچ گئی

    سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کی میت بھارت سے کابل پہنچ گئی

    کابل: افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کی میت بھارت سے کابل پہنچ گئی۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بدھ کے روز بھارت سے کابل پہنچا، جہاں وہ انتقال سے قبل زیرِ علاج تھے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاپور زدران کے جسدِ خاکی کو وصول کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اہلِ خانہ، رشتہ دار، دوست، حکومتی عہدیدار اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے۔

    ائیرپورٹ پر خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں قومی افغان ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی بھی شامل تھے، جن میں راشد خان اور ابراہیم زدران نمایاں تھے، ساتھی کرکٹرز نے تابوت کو احترام کے ساتھ ایک گاڑی تک پہنچایا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی،شاپور زدران کے انتقال پر ساتھی کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز، کرکٹ حکام اور شائقین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح ر ہے کہ شاپور زدران طویل علالت کے بعد منگل کے روز نئی دہلی کے ایک اسپتال میں 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے شاپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شاپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔

    شاپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی بائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ بولر نے 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی پہلی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا، جب انہوں نے فاتحانہ رنز بنا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی-

  • امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم،ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

    امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم،ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

    امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم کرنے کے بعد ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا۔

    امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ویسل ٹریکنگ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے لاکھوں بیرل خام تیل سے لدے ٹینکرز خلیجِ فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک یا تو رواں دواں ہیں یا پھر یا لنگر انداز ہیں، جس کے باعث ان کی ترسیل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی اور امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکا بندی مزید سخت کر دی تو تقریباً 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات بھی برآمد نہ ہو سکیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا جس سے ایران کی تیل برآمدات اور معیشت پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،مغربی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز، خصوصاً عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی دیرینہ خدمات پر بھی گفتگو ہوئی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن کے قیام کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ قیادت کا مظاہرہ کیااقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ امن مشنز مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا دیرینہ تعاون قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں، خصوصاً حالیہ سفارتی اقدامات، کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

  • کروشیا کے وزیر خارجہ  ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کروشیا کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین آج (جمعرات) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں یہ کسی بھی کروشیائی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کروشیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1994 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط برقرار ہیں حا لیہ برسوں میں دونوں حکومتوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی، تعلیم، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاو ن کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے،دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرا ت ہوں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    کروشیا کے وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

    دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلیٰ سطح کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اپنی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں تیز کر رہا ہے حکومت یورپی ممالک، خلیجی ریاستوں، وسطی ایشیا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دے کر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے، برآمدات، روزگار کے مواقع اور پائیدار معاشی استحکام کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے وزیراعلیٰ سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور صوبے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اجلاس کے دوران امن و استحکام کو مزید مضبوط بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی متوقع ہے بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کے درمیان اہم مشاورت بھی اجلاس کا حصہ ہوگی۔