Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے

    میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے

    میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے –

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق میکسیکو سٹی کے بعض علاقوں میں زمین ہر ماہ 2 سینٹی میٹر تک نیچے جارہی ہے، جو دنیا میں زمین دھنسنے کی تیز ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے اس صورتحال کے باعث تاریخی عمارتیں جھک رہی ہیں، سڑکیں ٹیڑھی ہورہی ہیں اور زیر زمین میٹرو نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے جدید ریڈار سیٹلائٹ نظام ‘نیسار’ نے اس عمل کی نئی تفصیلات سامنے لانا شروع کردی ہیں،ناسا اور بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشترکہ منصوبے ‘نیسار’ کے تحت خلا میں نصب جدید ریڈار سسٹم زمین کی سطح میں معمولی تبدیلیوں کو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے، چاہے وہاں گھنے بادل یا جنگلات موجود ہوں۔

    ماہرین کے مطابق میکسیکو سٹی صدیوں پہلے ایک جھیل کے مقام پر تعمیر کیا گیا تھا، اس لیے اس کے نیچے موجود مٹی نرم اور دلدلی نوعیت کی ہے، شہر کی بڑھتی آبادی کے لیے زیر زمین پانی مسلسل نکالا جارہا ہے، جس کے باعث زمین سکڑ رہی ہے اور شہر دھنس رہا ہے زیر زمین آبی ذخائر اب بھی شہر کی نصف پانی کی ضروریات پوری کرتے ہیں، تاہم پانی کی سطح ہر سال تقریباً 40 سینٹی میٹر کم ہورہی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین دھنسنے سے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ رہی ہیں اور شہر تقریباً 40 فیصد پانی رساؤ کی صورت میں کھو دیتا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کم بارشوں نے بحران کو مزید سنگین بنادیا ہے، اگر زیر زمین پانی نکالنا بند نہ کیا گیا تو مستقبل میں میکسیکو سٹی کو شدید آبی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا :محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا :محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بڑے پیمانے پر جعلی اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 2012 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے دور حکومت کے آخری سال میں بھرتی ہونے والے 436 اساتذہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے ان جعلی بھرتیوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ تیار کی جا رہی تھی۔

    تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ اصل فہرست میں مبینہ طور پر ردو بدل کر کے اصل امیدواروں کی جگہ دوسرے افراد کو بھرتی کیا گیا اس مشکوک صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ان اساتذہ کی پروموشن روک دی ہے اور معاملے کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے ایک 4 رکنی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کی سفارشاتی فہرست میں شامل اصل امیدوار 14 سال سے اپنے تقرر ناموں کے انتظار میں تھے، جنہیں اب معلو م ہوا ہے کہ ان کی جگہ کوئی اور ملازمت کر رہا ہے اس بڑے اسکینڈل پر پبلک سروس کمیشن، موجودہ صوبائی وزیر تعلیم اور اے این پی دور کے سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کوئی موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز کے اضافے سے 4744 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کے اضافے سے 8ہزار 445 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 320روپے کے اضافے سے 7ہزار 240روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے بڑھی تھی۔

  • پنجاب: کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی

    پنجاب: کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی

    پنجاب بھر میں اس بار عیدالاضحی پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے منع کردیا گیا ہے جبکہ کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کی،پنجاب حکومت نے علماء کرام سے درخواست کی کہ خطباتِ جمعہ میں عوام کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پیغام دیں۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے آئمہ مساجد صاحبان کیلئے 21 ارب کی لاگت سے تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے اور اب تک پنجاب بھر میں آئمہ مساجد صاحبان میں 6 ارب روپے بطور اعزازیہ تقسیم کیے جا چکے ہیں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

    سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لٹریسی پروگرام چلا رہی ہے جیلوں میں موجود ناخواندہ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیم دے رہے ہیں پُرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح علماء کرام کا کلید ی کردار ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام تاریخی منصوبہ ہےملکی ترقی کیلئے دینی مدار س میں بھی تعلیم کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی امن، دوطرفہ تعلقات اور سمندری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا،سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے اور دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان بین الاقوامی سمندری حدود میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور بحری امور پر بھی گفتگو ہوئی اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا،گفتگو میں پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

  • ایران کی کسی بھی قسم کی دھمکیاں اور مداخلت کو قابل قبول نہیں، یو اے ای

    ایران کی کسی بھی قسم کی دھمکیاں اور مداخلت کو قابل قبول نہیں، یو اے ای

    متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی قابلِ قبول نہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اماراتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور آزاد فیصلہ سازی کے خلاف کسی بھی الزام یا دھمکی کو قطعی طور پر رد کرتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی شراکت داریاں مکمل طور پر اس کی خودمختار پالیسی کا حصہ ہیں اور کسی بھی فریق کو ان تعلقات کو دھمکی، مداخلت یا اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں، ملک کی سلامتی، شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام کے تحفظ کو براہِ راست یا بالواسطہ نشانہ بنانے والی کوئی بھی زبان غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے، جو بین الاقوامی قوانین، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کے مترادف ہے متحدہ عرب امارات اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ دباؤ یا الزامات کی کوئی بھی کوشش امارات کے مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

    گذشتہ روز ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی میزائل یا ڈرون حملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اماراتی وزارتِ دفاع کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا تھا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی افواج نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات پر کوئی حملہ نہیں کیا اور اگر ایسا کوئی اقدام ہوتا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا، ایران اب تک تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم اگر امارات کی سرزمین سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امارات پر الزام عائد کیا کہ اس کی سرزمین خطے میں بیرونی فوجی موجودگی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو علاقائی امن کے لیے خطرناک ہے۔

  • معرکہ حق کا ایک سال مکمل،مظفرآباد میں  پروقار تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل،مظفرآباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نڑول اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اس موقع پر شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،تقریب میں بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی، نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق فلم نے حاضرین کو افسردہ کر دیا-

    تقریب میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور علی عظمت سمیت دیگر معروف گلوکاروں نے پرفارم کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے پروگرام کے دوران مختلف ملی نغمے پیش کیے گئے، جبکہ بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا کشمیری ثقافت سے جڑے نغموں نے بھی محفل کو چار چاند لگا دیے۔ شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا تقریب میں نتاشہ خان اور ڈاکٹر عبدالباسط سمیت دیگر فنکاروں نے بھی ملی نغمے پیش کیے۔

    تقریب میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، طلبہ نے معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جوشیلے نعرے بھی لگائے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھورنے کہاکہ گزشتہ برس بھارت نے مشکوک واقعے کو بنیاد پر پاکستان پر الزام تراشی کی اور پھر حملہ کردیا،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے، بھارت کی جانب سے خطے کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جبکہ سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی۔

  • پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایرانی آئل ٹینکر کو امریکی افواج نے غیر فعال کر دیا،سینٹکام

    پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایرانی آئل ٹینکر کو امریکی افواج نے غیر فعال کر دیا،سینٹکام

    امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پرچم والے ایک خالی آئل ٹینکر کو امریکی افواج نے غیر فعال کر دیا۔

    سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ٹی حسنا نامی ٹینکر بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی جانب سفر کر رہا تھا اور اس کا رخ ایک ایرانی بندرگاہ کی طرف تھا، امریکی افواج نے جہاز کو متعدد بار وارننگ جاری کی اور عملے کو آگاہ کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    سینٹ کام کے مطابق جب ٹینکر کے عملے نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو امریکی بحریہ کے طیارے نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے اسٹیئرنگ سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ٹینکر اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا،یہ طیارہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے پرواز کرکے آیا تھا۔

  • چین اور بنگلہ دیش کا متعدد شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    چین اور بنگلہ دیش کا متعدد شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بنگلہ دیشی قیادت نے چینی صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ ‘مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری’ کے تصور کو سراہتے ہوئے چین کے عالمی اقدامات کا خیرمقدم کیاہے-

    بنگلہ دیش اور چین نے بیجنگ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے اور جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے بنگلہ دیش نے چین کے 15ویں 5 سالہ منصوبے کے کامیاب آغاز پر مبارکباد پیش کی، جبکہ چین نے بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں حمایت کا اظہار کیا۔

    دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت اعلیٰ معیار کے تعاون کو فروغ دینے اور تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، ڈیجیٹل معیشت، آبی وسائل، صحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا بنگلہ دیش نے اپنی ترقی کے لیے چین کی دیرینہ حمایت کو سراہا اور تیستا دریا کے جامع انتظام و بحالی منصوبے میں بیجنگ کے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

    بنگلہ دیشی قیادت نے چینی صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ ‘مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری’ کے تصور کو سراہتے ہوئے چین کے عالمی اقدامات کا خیرمقدم کیا بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور، کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایک منصفانہ اور منظم کثیر القطبی عالمی نظام اور سب کے لیے مفید اقتصادی عالمگیریت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بنگلہ دیش نے شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ چار نکاتی تجویز کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور جامع جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی، غیر فوجی اہداف کے تحفظ اور سفارتی کوششوں کی حمایت پر زور دیا، روہنگیا بحران کے حوالے سے چین نے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان قابلِ قبول حل تلاش کرنے میں تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا اور واپسی کے عمل میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

    وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے دورے کے دوران میزبانی پر وانگ یی اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مناسب وقت پر بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • ایران کے فضائی حملوں میں فوجی تنیبات کو حکومتی دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا ، واشنگٹن پوسٹ

    ایران کے فضائی حملوں میں فوجی تنیبات کو حکومتی دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا ، واشنگٹن پوسٹ

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے فضائی حملوں کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو امریکی حکومت کے دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا ہے-

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز سے اب تک ایرانی فضائی حملوں میں کم از کم 15 امریکی فوجی اڈوں پر 228 عمارتوں اور فوجی ساز و سامان کو نقصان پہنچا، جن میں 217 عمارتیں اور 11 فوجی اثاثے شامل ہیں، متاثر ہونے والی تنصیبات میں ہینگرز، بیرکس، ایندھن کے ذخائر، طیارے، ریڈار سسٹمز، مواصلاتی آلات اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نقصانات کی یہ سطح امریکی حکومت کے عوامی سطح پر دیے گئے بیانات اور اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس سے کہیں زیادہ ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق زیادہ تر نقصان بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر اور کویت کے تین فوجی اڈوں پر ہوا، جہاں حملے زیادہ شدت کے ساتھ کیے گئے ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ان مقامات کو ممکنہ طور پر اس لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ وہاں سے کارروائیاں کی جا رہی تھیں بحرین اور کویت میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام تباہ ہوئے جب کہ بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کے مقام پر سیٹلائٹ ڈش کو بھی نقصان پہنچا۔

    اس کے علاوہ اردن اور متحدہ عرب امارات میں تھاڈ ریڈار سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایک E-3 سینٹری طیارہ تباہ ہوا جب کہ ایک ایندھن بردار طیارہ بھی ضائع ہوا بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو فلوریڈا منتقل کرنا پڑا جب کہ بعض امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی واپسی کا امکان کم ہو سکتا ہے۔

    بعض خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین سے امریکی جارحانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دی تاہم بحرین اور کویت کے اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جس کی ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہاں سے HIMARS جیسے امریکی راکٹ سسٹمز کے ذریعے ایران پر حملے کیے جارہے تھے یہ جائزہ صرف دستیاب سیٹلا ئٹ تصاویر پر مبنی جزوی تخمینہ ہے اور اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔