Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور:قربانی کے جانوروں کی الائشوں اٹھانے کا عارضی سلسلہ جاری

    لاہور:قربانی کے جانوروں کی الائشوں اٹھانے کا عارضی سلسلہ جاری

    لاہور:لاہور میں صفائی اپریشن کے تحت 6ہزار ٹن الائشوں کو گھروں سے عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائیٹ پر ٹھکانے لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، 1 ہزار گاڑیاں اور 12سو پک اپس الائشوں کو تھکانے لگانے کے اپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ عید کے پہلے روز تقریبا 18ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

    ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر بھر میں 110 کولیکشن پوائنٹ اپریشنل کئے ہیں۔ عید کے پہلے دن 1243 پک اپس، 155 ٹرالیاں، 106 ایکسکویٹر ، 45 لوڈر اور 353 ڈمپرزفعال ہیں۔ 11 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہے۔ سی ای او رافعہ حیدر نے تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

  • جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیروز والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پولیس نے جامن توڑنے پر معصوم بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد یوسف نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے 18جون کو بچی کو قتل کیا تھا، بچی کی لاش کی باقیات گزشتہ روز ملی تھیں۔

    قبل وزیر آباد میں ایک واقعے میں جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا تھا جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    ملزم موقع سے فرارہو گیا تھا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کیا تھا ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا،مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    رضامندی سے قائم جنسی تعلقات کو بعد میں”زیادتی” نہیں کہا جا سکتا، بھارتی عدالت کا فیصلہ

  • جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    وزیر آباد: جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی فرخ لطیف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع سے فرارہو گیا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کر کے تھانہ سٹی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    جاپان کے سابق وزیراعظم انتخابی جلسے میں دوران خطاب گولی لگنے سے چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورداتا دربارکے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں ملی تھی 30 سالہ بھائی طالب کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا تھا گھر کی مزید سرچنگ کرنے پر تالہ لگی بالائی منزل سے 25 سالہ زینت فاطمہ کی نعش ملی تھی پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے تھے ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے تفتیش کی جا رہی ہے تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھائی بہن کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی-

    داتا دربار کے قریب گھر سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں برآمد

  • لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر اہم فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانےکے واقعات معمول بنتے جارہےہیں جس میں پرندے ٹکرانے سے نہ صرف طیاروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ان واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے-

    اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ پر 2 ماہ کے لئے مخصوص اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر 11 جولائی سے 2 ماہ کے لیے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

    قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں پرندوں کے طیاروں سےٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگر ادار وں نے اقدامات کئے تھے جبکہ انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے جب کہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز بھی تعینات کردیئے گئے تھے۔

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی میٹنگ بلاکر پرندوں کی فوری روک تھام کرنے ہدایات جاری کیں تھیں-

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کےقریب شادی ہالز، گوشت کی دکانیں اور کچرہ کنڈیاں پرندوں کی افزائش کا باعث بن رہی ہیں تاہم توجہ دلانے کےباوجود ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

  • لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

    لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے

    محکمہ مومسیات کے مطابق کراچی اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ،بنوں ،وزیر ستان اوردیر میں بارش متوقع ہے، جنکہ حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چندمقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،سانگھڑ، دادو،ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو اور میر پور خاص میں بارش متوقع ہے سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ،لاہور ، شیخوپورہ ،بہاولنگر، بہاولپور اورملتان میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ میں بارش کا امکان ہے راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان ، کوہلو، نصیر آباد ،اور ماڑہ، کیچ اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، تربت، خاران اور ژوب میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے بلوچستان،سندھ اور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    کوئٹہ، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق بارشوں سےاب تک 39 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 16 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے –

    پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ کوئٹہ، لسبیلہ، سبی،ہرنائی،دکی متاثر کوہلو ،بار کھان ،ژوب اور ڈیرہ بگٹی بھی بارشوں سے متاثر ہوئے-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش سلسلہ شروع ہو گیا سپرہائی وے،نادرن بائی پاس اور صدرمیں بارش موسلا دھار بارش ہوئی گرومندر،گلشن اقبال،نرسری،ڈیفنس کے مختلف فیز میں بارش ہوئی-

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں دن بھر ہونے والی بارش کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈیفنس فیز 2 میں 45 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ،مسروربیس پر33ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر28ملی میٹربارش ہوئی،سرجانی ٹاون میں27 ملی میٹر،ناظم آباد میں 23ملی میٹرریکارڈکی گئی شہرمیں سب سے کم بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹرریکارڈ کی گئی-

    جہانیاں شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،بجلی کی فراہمی معطل رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ میلسی شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہی ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جیکب آباد شہر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا-

    پشین میں کلی ڈب خانزئی کراس،منزکی،ملکیار دامان،شیخالزئی میں سیلابی ریلہ داخل ہو گیا کلی ملکیار میں بھی اونچے درجے کا سیلاب لیویز ذرائع کے مطابق ڈب کراس لیویز چیک پوسٹ اور بی ایچ یو اسپتال سیلابی ریلے کی زد میں آگیا متعدد گھروں کی دیواریں منہدم ہو گئیں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی امدادی کارروائیوں کے دوران لیویز کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی گاڑی میں ڈرائیور،دو خواتین اور تین بچے سوار تھے-

    راجن پورمیں درہ کاہا سلطان پر پانی کی آمد جاری،ریلہ 31 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے درہ کاہاسلطان سے 21 ہزار کیوسک کا ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا سیلابی پانی سےٹرائیبل ایریا کے کئی علاقے متاثر ہونے کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا-

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق رود کوہی نالوں میں سیلاب آگیا سیلابی پانی کے باعث 200 سے زائد بھڑ بکریاں بہہ گئیں،ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے ایک شخص کو بچا لیا-

  • چاند رات اور عیدالاضحیٰ،لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا

    چاند رات اور عیدالاضحیٰ،لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے چاند رات اور عیدالاضحی کے موقع پرنمازِ عید اجتماعات اور قبرستانوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کے 07 ایس پیز،35ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوز سمیت 08ہزارسے زائدپولیس جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔چاند رات اورعیدالاضحی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے گی.

     

    خواتین افسران کے فون نمبر فحش ویب سائٹ پر شیئر کرنیوالے ملزم گرفتار

     

    شہر بھر کی4893 مساجد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں 146،بی میں 713جبکہ کیٹیگری سی میں 4034مساجد شامل ہیں۔187کھلے مقامات پر نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے15سو کے قریب پولیس جوان سکیورٹی پر مامور ہونگے۔نمازیوں کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مساجد،امام بارگاہوں، عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    چاند رات، عید کے ایام میں ون ویلنگ اورہلڑ بازی روکنے کیلئے 55 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی امن و امان یقینی بنانے کے لئے اہم مقامات پر تعینات ہونگے۔ شہر کے 10 پارکس پر 365 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل پٹرولنگ کریں گئیں۔شہر بھر میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیلوں سے دور رکھیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث افراد سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لہٰذاعید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منانے کیلئے اپنے پیاروں کوغیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھیں.

    مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ عید قربان کی چھٹیوں میں ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بہترین انتظامات کئے جائیں اور مری ٹورازم پولیس کے اہلکار و افسران شہریوں کی خدمت، راہنمائی اور سکیورٹی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

    آئی جی پنجاب نے عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر چیف ٹریفک آفیسرمری کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رش کے پیش نظر شاہرات اور مصروف پوائنٹس پر وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے، ٹریفک روانی میں دانستہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔آئی جی پنجا ب نے مری ٹورازم پولیس کے دستے میں شامل جوانوں کی کارکردگی اور جوش و جذبے کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مری ٹورازم پولیس کے اہلکار عید کی چھٹیوں میں مری آنے والے سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور خاص طور پرفیملیز کو ہر ممکن راہنمائی اور سکیورٹی فراہم کریں۔

    راؤ سردار علی خان نے کہاکہ مری میں گاڑیوں اور داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے اور سپروائزری افسران عید کی چھٹیوں میں خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک اورسکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پری مون سون سیزن اور شدید بارشوں کے پیش نظر ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کی تیاری رکھی جائے اورپولیس،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق انتظامات مکمل کریں۔

    راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں تاکہ چھٹیاں منانے آنیو الے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج دور ہ مری کے موقع پر پتریاٹہ پولیس کاٹیج کے افتتاح کے موقع پر مری پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

    آئی جی پنجاب نے پتریاٹہ میں نو تعمیر شدہ پولیس کاٹیج میں افسران کو عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور بارے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران عید کی چھٹیوں میں خود فیلڈ میں نظر آئیں اور تشکیل کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے فرائض سر انجام دیں۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، مری ٹورازم اور ٹریفک پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ،قومی ٹیم کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی

    پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ،قومی ٹیم کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی

    لاہور:پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور ایس بی پی ای لائبریری کا دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق اپنے دورے کے دوران ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) ایم عثمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

     

     

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن توقیر ڈار، بلال اکرم، ہاکی آرگنائزر جنید چٹھہ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران بھی موجود تھے۔
    اس موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن (ر) ایم عثمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے معزز مہمان کو سووینئر بھی پیش کئے۔

     

     

    ڈچ سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خ جنید/ایس بی پی اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور کھیل کی مہارت کو سراہا۔ بعد ازاں اس نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

     

     

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کمشنر لاہور پنجاب حکومت کی جانب سے انڈر 13 ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔ ’’یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہاکی کی حقیقی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا‘‘۔ انہوں نے نوجوان نسل میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

     

    ہالینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم ایک تاریخی گراؤنڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہاں دنیا کے سب سے بڑے اور شاندار ہاکی اسٹیڈیم میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے جہاں ہالینڈ نے 1990 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

     

     

    یاد رہے کہ کل پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرووٹر پولمپ نے منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات کی۔آئندہ ماہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہالینڈ کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز میں حصہ لے گی۔

  • لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے،اسد عمر

    لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے،اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر۔ریاض فتیانہ۔ صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد۔جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر ۔فیاض الحسن چوہان ۔ شوکت بھٹی کا پی پی 167 جوہرٹاؤن۔ پی پی 168 آشیانہ روڈ۔ پی پی 170 نیسپاک اور پی پی 140 شیخوپورہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ شبیر گجر کی انتخابی مہم بہت اچھی جا رہی ہے۔ 17 جولائی کو سب اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر لی تو کوئی ہمیں جیت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب کے قانون میں ترمیم کر کے اپنے آپ کو بچا لیا۔الیکش کے روز اپنے ڈبے کی حفاظت کرنی ہے۔ اس بار ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے ہم لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے ۔وقت آگیا ہے یہ جو ہمیں نالائق کہتے تھے اب ان کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے ۔گھر گھر سے ووٹ نکالیں اور پھر پولنگ سٹیشن ہو آخری وقت تک رہیں۔ہمارے ساتھ اللہ اور عوام ہے۔ یہ الیکش ہمارے لئے بہت اہم ہے یہ حکومت پاکستان کی خوداری کو بیچ کر اقتدار میں آئی ھے۔ ان کا راستہ روکنا ضروری اور ممکن بھی ہے۔اداروں کو ختم کرنے اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔ابھی ہمارے وقت ہے ہمیں منظم ہو کر الیکشن لڑنا ہے۔پولنگ ڈے پر لوگوں کو گھروں سے نکالنا ہے۔

    رہنماؤں نے کہاکہ شبیر گجرہمارے امیدوار ہیں جوتحریک انصاف کی سوچ کے مطابق چلتے ہیں۔ہماری سوچ ہے کہ نچلی سطح سے لوگوں کو اوپر لانا ہے ۔پہلے یہ حکومت مہنگائی کے خلاف مظاہرے کرتی تھی اب بلاول بھٹو کہاں ہے۔ یہ مہنگائی کم کرنے نہین بلکہ اپنے لئے این آر او لینے آئے ہیں جو وہ آئین میں ترامیم کر کے لے رہے ہیں۔ساڑھے تین سال کا عرصہ بہت مشکل تھا سو ارب روپے کا خسارہ ملا اربوں روپے کے چیک باونس ہو چکے تھے۔ ہم نے ایک سال میں تیس فیصد آبادی کو صحت کارڈ دئیے پھر پنجاب کے ہر خاندان کو دئیے جس میں دس لاکھ روپے علاج کے لئے تھے۔ ہم نے کرونا کو سنبھالا بھارت میں لوگ سسکیاں لے کر مر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہ کریں ورنہ لوگ بھوکے مر جاتے صرف سمارٹ لاک ڈاوان لگایا تین ارب روپے کی ویکسین خریدی۔عمران خان کی سوچ غربت کی سطح کی نچلی کے لوگوں کو اوپر لانا ہے۔غریب لوگ کے لئے صحت کارڈ پناہ گاہیں اور آحساس کارڈ دئیے گئے تھے۔ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ ہیں۔یہ ترقیاتی کام کررہے ہین چلو خیر ہے ہمارے لوگوں کے کام ہو رہے ہیں۔ 17جولائی کو تحریک انصاف جیتے گی ہم 17 کو اپنے ووٹ کی رکھوالی بھی کریں گے اور پہرہ بھی دیں گے۔ سب لوگ اس روز نکلیں کوئی گھر میں نہ بیٹھے انشااللہ ہماری جیت ہو گی۔ مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔

    مہنگائی کا نتیجہ سترہ جولائی کو نکلے گا ۔حق لیا نہیں جاتا چھین لیا جاتا ھے۔ سترہ جولائی کو جیت ٹحریک انصاف کی ہی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ نذیر چوہان چھ بار ووٹ کی عزت رول چکے ہیں اب پھرلوٹا ہو گئے۔ آج ہم اس وقت سترہ جولائی کے الیکشن کے لئے نہیں جمع نہیں ہیں پہلی بارایک لیڈر نے بتایا کہ اپ قُوم ہے ۔ہمیں امریکہ کے سامنے بولنے کی اجازت نہیں ۔عمران خان نے پیغام دیا کہ ہم غلامی کی زنجیریں توڑیں گے ۔عمران خان پہلا لیڈر آیا جس نے ناموس رسالت اور ناموس پاکستان اور ناموس عوام کی بات کی۔ لاہور میں ن لیگ ککڑی لیگ اگر سمجھتے ہیں کہ وہ دھونس اور بدمعاشی سے جیت جائیں گے اور غلط فہمی کا شکار ہے ۔اس پارٹی کو کوئی جھکا اور دبا نہیں سکتا ۔الیکشن ڈے کو ایزی نہیں لینا۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ الیکن کیسے لڑا جاتا ہے۔

    یہ جدوجہد پاکستان کی آزادی کے لئے جہاد ہے۔آپ نے 17 جولائی کو آپ نے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے ہیں۔ پولنگ آفیسر سے رزلٹ لے کر ریٹرننگ آفیسر تک پہنچنے تک رکھوالی کرنی ہے۔ پہلے نتیجوں میں آپ جیت رہے ہوں گے مگر اگر آپ نے پہرہ نہ دیا تو نتیجے بدل سکتے ہیں -لوٹوں کو عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست دیں گے۔ شکست لوٹوں کا مقدر بن چکی ہے۔ تحریک انصاف ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ناجائز حکمران غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔وام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ناجائز حکمران جھوٹ کا راگ الاپ کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ شریف خاندان اور ان کے حواری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف نون لیگ کی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ ناجائز حکمران ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔

    ورکر کنونشن میں امیدوارشبیر گجر۔ ملک نواز اعوان۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر۔ خرم ورک۔ ریاض فتیانہ
    حاجی کرامت کھوکھر خالد گجر کنور عمران سعید آصف ورک سعید ورک علی اصغر منڈا ۔ندیم عباس بارا عمر آفتاب ڈھلوں خرم چٹھ علی سلمان رانا وحید معراج خالد گجر رانا عباس ملک اقبال شفقت کچر سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و عہدیداران نے شرکت شرکت کی
    شیخ امتیاز محمود زبیر نیازی ڈاکٹر سیمی بخاری یوسف میو عمر ڈار شبیر سیال منشا سندھو سمیت بڑی تعداد میں ہلکے سے کارکنان نے شرکت کی

  • لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،دن میں رات کا سما ں بن گیا راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ہو رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مذید بارش کا امکان ہے بارش سے حبس کم اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان، آزادکشمیر میں بھی تیز بارش متوقع ہے،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بارش کا امکان ہے ،سوا ت میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور اورآواران میں بارش متوقع ہے،تربت، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، ہر نائی اورچمن میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت ، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سیالکوٹ ،نارووال ، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ ، فیصل آباد، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے ،ما لاکنڈ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر ،روہڑی ، لاڑکانہ ، جیکب آباد، بینظیر آباد ، ٹھٹھہ اوربدین میں بارش متوقع ہے ،تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو، میر پور خاص ، حیدر آباد اورکراچی میں بارش کا امکان ہے دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور، کوہاٹ، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 122 ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس81 ریکارڈ کیا گیا،داروغہ والا انڈسٹریل ایریالاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 128ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-

  • عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پرشہریوں کی سہولت کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔ جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

    کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظرکورونا کیسز میں اضافےکی وجہ سےاین سی او سی نے ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہری سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی ادارہ صحت