Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعظم

    نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی صلاحیتوں، عزم اور بے پناہ استعداد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، کیونکہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز روزگار کے عالمی منظرنامے کو بدل رہی ہیں، ایسے میں عالمی معیار کی مہارتیں پائیدار ترقی کی بنیاد بن چکی ہیں حکومت نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے میں تبدیل کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد اور صنعت سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے رواں سال تکنیکی مہارتوں کے فروغ کے لیے نیوٹیک کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جبکہ روزگار کے مواقع بڑھا نےکاروباری صلاحیتوں کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور قومی پیداوار بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت نجی شعبے، صنعت اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو بھی وسعت دے رہی ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت عالمی منڈی میں مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکےوزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق، صوبوں، نجی شعبے اور تربیتی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ئے گی۔

  • امریکا کی  پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، معدنیات اور  آئی ٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    امریکا کی پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن ( یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات ہوئی-

    سفیرپاکستان نے ڈی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، معدنیات ، آئی ٹی اور پورٹس جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا،مختلف شعبہ جات میں جاری اور مُمکنہ منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ اور دونوں جانب سے نُکتہ ہائے ارتکاز کی نامزدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی جانب سے ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکیٹو کو فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان میں تیار کیا جانے والا آفیشل فٹ بال “ٹرائیونڈا ” تحفتاً پیش کیا اور کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان میں تیار کیے جانے والے فٹ بال کا متواتر انتخاب ملک کے لئے قابلِ طمانیت وا فتخار ہے۔

    چیف ایگزیکیٹو ڈی ایف سی بینجمن بلیک کی جانب سے ٹرائیونڈا کے معیار کی تعریف کی گئی،پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے حوالے سے شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا پاکستانی سفیرِکا کہنا تھا کہ پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

    پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

    پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس 17 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق اس 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل، وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھار ٹی آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے کانفرنس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا، سرمایہ کاری میں اضافہ ، جد ت طرازی کی حوصلہ افزائی اور فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بایوٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے یہ کانفرنس ایک اعلیٰ سطح کے بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستا ن کی معروف فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بایوٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ چینی سرمایہ کار، صنعت کار، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے اور دیگر کاروباری ر ہنما شریک ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق، کانفرنس کے دوران شرکا کو تجارتی شراکت داری قائم کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مواقع میسر آئیں گے،کانفرنس میں منظم بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات بھی ہوں گے، جن کا مقصد مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ، تحقیق میں تعاون اور مقامی سطح پر پیداوار کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس سے پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام کی جدید خطوط پر ترقی، فارماسیوٹیکل صنعت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان بامعنی کاروباری روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 دونوں ممالک کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، طویل المدتی صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار اقتصادی ترقی و مشترکہ خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر زاہد حسین نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈاکٹر زاہد حسین کو اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔

    اسحاق ڈار نے او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اپنے ڈھاکا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا-

  • پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا نے انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائمز کی تحقیقات اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    واشنگٹن میں امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیا،ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، خصوصی تربیت، وسائل کی فراہمی اور دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    کاش پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی کی میزبانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے،کاش پٹیل نے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا،انہوں نے کہاایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے-

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کے مطابق ملاقات کے دوران انسدادِ دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، سائبر جرائم کی تحقیقات، خصوصی تربیت اور ضروری وسائل کی فراہمی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 5ویں پولیس سربراہان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد واشنگٹن پہنچے تھے،اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، انہوں نے کہا کہ ان کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے انتہائی مثبت اور مفید ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے تبادلہ پروگرا م سمیت باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں قریباً 29 فیصد زیادہ ہیں۔

    ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کے پیچھے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ(BPO)، سافٹ ویئر بطور سروس (SaaS) اور گیمنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی بنیادی عوامل ہیں۔

    پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اپنی موجودگی مضبوط بنائی، جس کے نتیجے میں برآمدی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں نے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر کے برآمدات کے فر وغ میں اہم کردار ادا کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب، نئی بین الاقوامی منڈیوں میں توسیع اور ملکی آئی ٹی کمپنیوں کی بہتر مسابقتی صلاحیت نے برآمدات میں اس غیرمعمولی اضافے کو ممکن بنایا ہے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ

    پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ

    پاکستان کے میری ٹائم اور توانائی کے شعبے میں ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) اور عالمی توانائی کمپنی Vitol کے اشتراک سے گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ (جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کا) آپریشن انجام پایا ہے۔

    یہ کامیاب مشن 9 سے 11 جولائی کے درمیان مکمل کیا گیا،ایل این جی کیریئر ‘Enugu’ (جو کہ قطر انرجی، ایڈنوک اور Vitol کی ملکیت ہے) کو 2,500 میٹرک ٹن ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) فراہم کیا گیا اس مشترکہ کاوش میں گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، NLC، گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹڈ (GITL) اور Vitol Asia شامل تھے۔

    اس سنگِ میل کے بعد گوادر پورٹ کارگو ہینڈلنگ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بحری جہازوں کو ایندھن اور دیگر بحری خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان کی سمندری معیشت (Blue Economy) کو فروغ ملے گا اور گوادر پورٹ عالمی سطح پر ایک اہم میری ٹائم اور انرجی ہب کے طور پر ابھرے گا-

  • پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مستعفیٰ ہو گئے

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مستعفیٰ ہو گئے

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے –

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے شین میک ڈرموٹ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے اور ان کی تقرری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر کی گئی تھی،ان کے استعفے کی ممکنہ وجہ گھریلو مصروفیات بتائی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

    شین میک ڈرموٹ نے اپنے دورِ ذمہ داری میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا جب کہ ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھی گئی، جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    حکومت نے مسافر بردار ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا ہے اضا فے کے بعد طیاروں کی ایندھن کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔