کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس زور دار خودکش دھماکے اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک کے قریب ہوا، جس کے باعث قریب موجود عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو ریلوے ٹریک کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے وقوعہ جاۓ کے قریب جمع نہیں ہوں –
