Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔

    جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیا ن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، 2 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پا کستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    صدر کا 6 بینکوں کو متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

  • عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی،پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    مصدق ملک نے کہا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناؤ کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے، کرپشن محکموں میں ہے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

  • اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں، مار دو ، جلا دو ، گالی گلوچ ، غنڈہ گردی ، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، نو مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی ، سنبھلتی ہوئی معیشت عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو چار سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نو مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں کبھی دوسروں پہ جھوٹے الزامات، کھبی سائیفر کا فراڈ ہر بات پہ جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں، "امریکہ نے میری حکومت گرائی” سے "امریکہ مجھے بچالو” ! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، آٹھ ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فی صد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

    رواں برس سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

  • مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

    مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، احسن اقبال

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات آئین و قانون کے دائرے میں ہوں گے اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،سیاسی درجہ حرارت میں کمی ہمارے معاشی اور اقتصادی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ مضبوط معیشت مضبوط پاکستان ،کمزور معیشت سے کمزور پاکستان ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے حوالے سے تاثر ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں،میں کبھی بھی مذاکرات کیخلاف نہیں ہوں،سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کاواحد راستہ ہے۔خواجہ محمد رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 15دن میں ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے،کہا جاتا تھاکہ حکومت اس قابل نہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں۔نوازشریف خود چل کر ان کے گھر گئے،شہبازشریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی مذاکرات کی حمایت کی،ہم جب پاور میں آئے تب بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں،سب نے اعادہ کیا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں،قومی مباحثہ ہوناچاہیے۔دوڈھائی سال میں یہی کہا گیا کہ ہم تو اسٹیبلشمنٹ سے ہی مذاکرات کریں گے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی،ایک شخص کی تاریخ ہے کہ اس نے کسی سے وفا نہیں کی۔

    ایکسچینج کمپنیوں کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اعلان

    کراچی کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی میں آج بھی احتجاج، شہریوں کو شدید مشکلات

  • یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے متعلق قیاس ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں، میں مذاکرات کا مخالف نہیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کئی دفعہ کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا، بدتمیزی کے ساتھ جواب دیا جاتا تھا،میں مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن مجھے سمجھائیں اب ایسا کیا ہوا کہ یہ راضی ہو گئے،پچھلے 15 دن میں ایسی کیا چیز ہوئی پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی ،وہ بھی ہمارے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تو وہ ہر وقت راضی تھی، کوئی مجھے بتائے تو سہی کہ 15 دن میں کیا نسخہ سامنے آیا ہے، کیا کوئی تعویز آیا ہے یا کسی نے پُھونک ماری ہے۔پہلے کہتے تھے ان کی کوئی اوقات نہیں جن کی اوقات ہے، ہم ان سےبات کرینگے ، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اپنے نمائندے بھی بٹھا دیئے،یہ وہ شخص ہے جو 9 سال سے مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری سمجھ کر مذاق اڑاتا رہا اور آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔مسلم لیگ ن نے مذاکرات کیلئے سب سے پہلے ہاتھ بڑھایا ،سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوتا ہے،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ میں بڑے محتاط انداز میں کہوں گا، مذاکرات ضرور کریں، اللہ کامیاب کریں لیکن خیال رکھنا رُل نہ جانا، ایک شخص(عمران خان) کی تاریخ ہے،کوئی پی ٹی آئی والا ہی بتا دے کہ اُس نے کسی ایک رشتے یا بندے سے وفا کی ہو، جنہوں نے ساری عمر اُس کے ساتھ گزاری، اُن کے جنازے میں نہیں گیا،
    ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بڑی تلخیاں رہیں لیکن دونوں خلوص دل سے ساتھ ہیں،کسی سیاستدان نے امریکا کے ترلے نہیں کیے، بھٹو نے بھی امریکا کو آنکھیں دکھائیں،یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،طاقت کی پوزیشن میں کوئی مذاکرات کرتا ہے تو اس کے خلوص پر شک نہیں کیا جا سکتا، افغانستان کی جنگ میں جانے کا ہمارا کوئی کام نہیں تھا،پاکستان کے سوا سارے خطے میں امن ہوچکا ہے،بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے 40 ہزار بندے افغانستان سے واپس آئے ،

    2018 سے 2022 کے درمیان فوجی عدالتوں سے ہونے والی سزائیں کسی کو یاد نہیں،ایاز صادق
    سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد مذاکراتی کمیٹی بنائی9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی ،کیا پہلی بار ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوئی ہیں ؟جو باہر بیٹھ کر ٹویٹ کرتے ہیں کیا انہوں نے کبھی کشمیر ، غزہ کی بات کی ؟ معاشرے کو ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،جس جماعت نے پونے 4 سال بات کرنے سے انکار کیا انہوں نے مجھ سے اپیل کی ، 2018 سے 2022 کے درمیان فوجی عدالتوں سے ہونے والی سزائیں کسی کو یاد نہیں،26 آئینی ترمیم پر اپوزیشن نے بحث میں حصہ نہیں لیا، اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کی کوئی روک ٹوک نہیں،اسمبلی میں ایسی بحث ہونی چاہیے جس سے راستہ نکلے

    نو مئی کے تمام ملزمان کیفر کردار کو پہنچیں گے، عطا تارڑ

    زونگ موبائل نیٹ ورک کی درخواست ناقابلِ سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج

  • ڈیل  کا پیغام ملا ہے،جیل رہ لوں گا،کوئی  ڈیل قبول نہیں کروں گا،عمران خان

    ڈیل کا پیغام ملا ہے،جیل رہ لوں گا،کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈیل کرنے کا پیغام ملا ہے لیکن وہ جیل میں رہ لیں گے لیکن کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2025 حقیقی آزادی کا سال ہے انشااللہ، 2024 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا، ظاہر ہے آزادی مشکل سے ہی ملتی ہے!

    عمران خان نے کہا کہ مجھے پیغام ملا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں ہم آپ کی پارٹی کو ’سیاسی اسپیس‘ دیں گے لیکن آپ کو ہاؤس اریسٹ کر کے بنی گالہ میں منتقل کر دیں گے، میں نے جواب دیا ہے کہ پہلے باقی تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو، میں جیل میں رہ لوں گا لیکن کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا، ہاؤس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جاؤں گا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل دیوالیہ ہو سکتے ہیں،رپورٹ

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ کا کپتان ڈٹا ہوا ہے، میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ترسیلاتِ زر کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہوں، ابھی ہمارے مطالبات کے حوالے سے کمیٹی کمیٹی ہی کھیلا جا رہا ہے، تاہم اگر مذاکرات سے مثبت نتائج آئے تو ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی مہم روک دی جائے گی، یہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک احتجاج ہے۔

    پنجاب: جیل میں قیدیوں کے پی سی او استعمال بارے اصول و ضوابط جاری

    عمران خان نے کہا کہ اگر قانون کی حکمرانی ہوتی تو ملک میں سرمایہ کاری آتی اور معیشت سنبھل جاتی مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، سرمایہ دار اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں، ملٹری کورٹ میں 9 مئی سے متعلق اپنی مرضی کے ٹرائل کیے گئے، اوپن کورٹ میں ٹرائل چلائے جاتے تو نو مئی کی ویڈیو فوٹیج دینا پڑتی، 18 مارچ 2023 کو میرے اوپر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں حملے کی ویڈیو کا ریکارڈ دانستہ طور پہ غائب کیا گیا۔

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف ٹرائل شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے سے شہریوں کے بنیادی حقوق صلب ہوئے اور بین الاقوامی سطح پہ پاکستان کی شدید سُبکی ہوئی ہے، آئینی عدالت اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ قاضی فائز عیسٰی کی طرح ہی ان سے کام لیا جا سکے۔

    لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہ خفیہ اداروں کا اصل کام سرحدوں کا تحفظ اور دہشت گردی سے بچاؤ ہے، اگر وہ پولیٹیکل انجنئیرنگ اور تحریک انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟ اپنی پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا، افغانستان پر 2 دفعہ بمباری کی گئی ہے، پہلے دعوٰی کیا گیا تھا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے سے دہشت گردی کم ہوگی مگر اس طریقہ کار سے نفرت مزید بڑھی جو علاقائی امن و امان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

    سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،عطاءاللہ تارڑ

    انہوں نے کہا کہ بلاول جب وزیر خارجہ بنا تو ایک بار بھی افغانستان نہیں گیا جو کہ ایک ترجیح ہونا چاہیے تھا میں نے جنرل باجوہ سے بھی کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد حالات ایسے نہیں کہ ISI چیف جنرل فیض کو فوری تبدیل کیا جائے لیکن وہ سارے فیصلے پاکستان کی بجائے اپنی توسیع کے منصوبے کے لیے کر رہا تھا جس کا پاکستان کو نقصان ہوا اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

    ہانیہ عامر کی امریکا میں ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

  • 9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

    9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی۔

    باغی ٹی وی: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی کے مزید 60 ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں پر چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی میں کون ملوث تھا اس کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے ذریعے ہونا چاہیئے، 9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے۔

    سانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، پھرفیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونے والافیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کرچکی ہے، پی ٹی آئی کا اصولی موقف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔

    سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،عطاءاللہ تارڑ

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ 9 مئی واقعات کی مذمت کی، کسی بھی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیئے، یہ معاملہ ابھی بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے اچھے کی ہی امید ہے، امید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہئے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    واضح رہے ملٹری کورٹ نے آج سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں اور حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سُنائی گئی ہے-

  • سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،عطاءاللہ تارڑ

    سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،عطاءاللہ تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں-

    باغی ٹی وی: عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ نو مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقانے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے، نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے، ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، اور عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کیے گئے،آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    ان کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے، اور اس میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے،رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں اپیل کے دو حق دیئے گئے ہیں، سانحہ نو مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

    فوجی عدالتوں کی حمایت کرنیوالی پی ٹی آئی آج فیصلے پر سیخ پا کیوں

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان ثقافتی رابطوں وتبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی رابطوں کو بڑھانا ہوگا۔

    کسی ایک فرد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتے،رچرڈ کے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

  • فوجی عدالتوں کی حمایت کرنیوالی پی ٹی آئی آج فیصلے پر سیخ پا کیوں

    فوجی عدالتوں کی حمایت کرنیوالی پی ٹی آئی آج فیصلے پر سیخ پا کیوں

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران فوجی عدالتوں کے ذریعے متعدد سویلین افراد کا ٹرائل کیا گیا اور ان پر سزائیں بھی عمل میں لائی گئیں۔عمران خان نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی تو وہیں مراد سعید نے بھی فوجی عدالتوں کے حق میں بیانات دیئے تھے،

    2018 سے لے کر 2022 تک فوجی عدالتوں میں ہونے والے سویلین ٹرائلز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ 2018 میں فوجی عدالتوں میں 25 سویلین افراد کا ٹرائل ہوا، جبکہ 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ 2020 میں 46 سویلین، 2021 میں 36 سویلین اور 2022 میں 12 سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوا۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے ذریعے سویلین افراد پر مقدمات کا آغاز اور ان کے خلاف سزائیں دی گئیں۔پاکستان میں 1972 سے 2023 تک فوجی عدالتوں میں مجموعی طور پر 1875 سویلین افراد کا ٹرائل ہو چکا ہے اور ان پر مختلف نوعیت کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔ ان سزاؤں پر مکمل طور پر عمل درآمد بھی کیا جا چکا ہے۔ ان افراد میں دہشت گردی، شدت پسندی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔

    اگرچہ فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا مؤثر جواب دینا تھا، مگر ان عدالتوں کے خلاف سیاسی بیان بازی بھی زور پکڑ گئی ہے۔ اس بات پر تنقید کی جاتی ہے کہ فوجی عدالتیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں اور ان کے فیصلے ہمیشہ شفافیت کے معیار پر پورا نہیں اُترتے۔ یہ بات خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے کہ جن جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی، وہ خود بھی اپنے دور حکومت میں ان عدالتوں کی حمایت اور استعمال کرتی رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما آج فوجی عدالتوں کے خلاف بیانات دیتے ہیں، مگر ان کے اپنے دور حکومت میں ان عدالتوں کے ذریعے 180 سویلین کا ٹرائل کیا گیا اور ان پر سزائیں بھی عمل میں لائی گئیں۔ اس تناقض پر سوال اٹھتا ہے کہ کس طرح ایک ہی سیاسی جماعت ایک وقت میں فوجی عدالتوں کی حمایت کرتی ہے اور بعد میں ان کے خلاف سخت بیانات دیتی ہے۔

    اگر تحریک انصاف اپنے ماضی کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کہے کہ "کل ہمارا موقف غلط تھا”، تو شاید اس میں کوئی وزن نظر آ سکتا ہے۔ لیکن جب ایک جماعت اپنے موقف میں واضح تبدیلی لاتی ہے اور اس میں کوئی معقول جواز پیش نہیں کرتی، تو عوامی سطح پر اس کے بیانات کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    پاکستان میں 9 مئی کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے بعد فوجی عدالتوں نے آج ان مجرموں کو سزائیں سنا دی ہیں جنہوں نے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موقف پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ فوجی عدالتوں میں سیاسی رہنماؤں اور سویلینز کے ٹرائل کی حمایت کی تھی، لیکن آج جب ان کی جماعت کے کارکنان کو ان عدالتوں میں سزا ملی ہے تو پارٹی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور دیگر رہنماؤں بشمول مراد سعید نے ماضی میں فوجی عدالتوں کے ذریعے سیاسی مخالفین، میڈیا پرسنز اور سویلینز کے ٹرائل کی حمایت کی تھی۔ ان رہنماؤں نے ہمیشہ اس بات کا دفاع کیا تھا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال ضروری ہے۔ بانی تحریک انصاف، عمران خان نے بھی اکثر فوجی اداروں کو سپورٹ کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔تاہم، 9 مئی کے حملوں کے بعد جب ان کے کارکنوں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا ہے، تو پی ٹی آئی کی قیادت کی زبان بدل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس بات کا بار بار اعادہ کیا جا رہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف کا عمل شفاف اور منصفانہ نہیں ہو رہا، جو کہ ان کی سابقہ پوزیشن کے بالکل برعکس ہے۔

    9 مئی کے دن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہ صرف سول حکومت کے خلاف احتجاج کیا بلکہ پاکستان کی فوجی تنصیبات، بشمول آئی ایس آئی کے دفاتر، پر حملے کی کوشش کی۔ ان حملوں کو ملک میں غداری کے مترادف قرار دیا گیا اور فوجی عدالتوں کے ذریعے مجرموں کا ٹرائل کیا گیا۔تاہم پی ٹی آئی نے فوجی عدالتوں کے اس استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہیں اور ان میں شفافیت کا فقدان ہے۔ پارٹی کی قیادت نے ان عدالتوں کے دائرہ اختیار پر سوالات اٹھائے ہیں، حالانکہ ماضی میں خود انہوں نے ان عدالتوں کی حمایت کی تھی۔

    جب ان کے کارکن فوجی عدالتوں میں سزا پا چکے ہیں، تو پی ٹی آئی کی قیادت نے سیاست چمکانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو ان کے مشکل وقت میں چھوڑ دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد اپنے کارکنوں کو فوجی عدالتوں میں پیش ہونے یا ان کی قانونی مدد کرنے کا کوئی واضح راستہ نہیں دکھایا۔ اس کے برعکس، انہوں نے اپنے کارکنوں کو “سول کپڑوں میں فوجی اور انٹیلی جنس اہلکار” قرار دیا، جو ایک متنازعہ اور بے بنیاد موقف تھا۔پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے حامیوں نے ہمیشہ فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پروان چڑھایا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور اس کے ٹرولز نے بار بار پاکستان کی فوج کو میر جعفر اور میر صادق کے طور پر پیش کیا، جس سے نوجوانوں میں فوج کے خلاف نفرت کا جذباتی ماحول پیدا کیا گیا۔ یہ وہ بیانیہ تھا جس کا منطقی نتیجہ 9 مئی کے حملوں کی صورت میں نکلا، جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

    آج، جب فوجی عدالتوں نے ان مجرموں کو سزا سنائی ہے، تو پی ٹی آئی کو ان عدالتوں کے دائرہ اختیار پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا تھا کہ ملک میں امن کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، اور آج ان عدالتوں نے اپنے ہی کارکنوں کو سزائیں دی ہیں۔ اب اس پر اعتراض کرنا پی ٹی آئی کے لیے اخلاقی طور پر جائز نہیں ہے۔ اگر پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی فکر کرتی تو اس نے انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑا ہوتا اور ان کے قانونی حقوق کے لیے جنگ کی ہوتی۔

    نومئی مجرمان کو سزائیں،عمران خان کا خوف،پی ٹی آئی نے کارکنان کو چھوڑا لاوارث

    سانحہ 9 مئی، مزید 60 مجرمان کو سزائیں، حسان نیازی کو 10 برس کی سزا

    نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    نومئی کے مجرموں کو سزا پر برطانوی ردعمل غیر ضروری

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مجرمان کوسزائیں، تحریک انصاف کا رد عمل

    سانحہ9 مئی،سزایافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

  • اڈیالہ  کا قیدی این آر او   کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ کا قیدی این آر او کیلیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کیلیے تیار ہے،عظمیٰ بخاری

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب صوبائی وزیر اطلاعات، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکہ کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے واضح طور پر ‘ابسلوٹلی ناٹ’ (بالکل نہیں) کہہ کر امریکہ کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اپنے داخلی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو تسلیم نہیں کرے گی اور یہ پالیسی کبھی بھی تبدیل نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور آزادی کے لیے پُرعزم ہے اور اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ کھیل رہی ہے اور دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا ایک ہی مقصد اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل ہے، اور ان کا یہ طرز عمل عوامی مفاد سے کوسوں دور ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ ان کے مطابق، پارٹی کے رہنما جیسے ذلفی بخاری، شہباز گل اور شہزاد اکبر اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو مالی طور پر پاکستان کی مدد نہ کرنے پر اکسا رہے ہیں، جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کام کیا ہے، اور اسی کا نتیجہ ہے کہ رواں سال پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی فتنہ سازی اور ملک دشمنی کو مسترد کر دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، جو اڈیالہ جیل میں قید ہیں، نے ڈیڑھ سال تک قوم کو یقین دلایا کہ وہ امریکہ کی غلامی سے پاکستان کو آزاد کرائیں گے، لیکن اب وہ خود امریکی لابی سے درخواستیں کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں مداخلت کریں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستانی عوام کو یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ ملک کو امریکی اثر سے آزاد کرائیں گے، آج وہ خود امریکی مداخلت کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ یہ ایک بڑی بددیانتی ہے اور ان کی سیاست کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی این آر او (قومی مفاہمت آرڈیننس) مانگنے کے لیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور اب تک کی سیاست میں ان کا کردار صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے اس قسم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وہ اب ملک کی ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار