Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہیں ہونے دیں گے، ہمارے امن و سکون سے سونے کے پیچھے قربانیوں کی داستان ہے،پی ٹی آئی نے دفاعی تنصیات پر حملے کر کے دشمن کا خواب پورا کیا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، 9 مئی کے 25 ملزمان کو کل سزا دی گئی ہے کیونکہ انہوں نے ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے کیے تھے اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کی، شہدا نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا، اور ہمارے امن و سکون سے سونے کے پیچھے قربانیوں کی داستا ن ہے سیاست تہذیب و تمدن کے دائرے میں رہ کر کرو، اور اختلاف سیاستدانوں سے کرو شہدا سے تمہاری کیا دشمنی ہے، تم نے دفاعی تنصیات پر حملے کر کے دشمن کا خواب پورا کیا۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی اور 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہو گی کیونکہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات کے قائل ہیں جبکہ ہم بات کرنا جانتے اور چاہتے بھی ہیں تاہم سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہیں ہونے دیں گے پی ٹی آئی نے باہر لابیز ہائیر کیں اور ملک کے خلاف ٹرینڈ چلائے سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں ملک پہلے ہے۔

    بجلی بلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گرمیوں میں وزیر اعظم نے بجلی بلوں میں 50 ارب روپے کی سبسڈی دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی بلوں میں 45 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی اور ابھی بجلی بلوں پر ونٹر پیکج بھی لے کر آئے ہیں، ہم نے جو وعدے کیے ان کی تکمیل ہو رہی ہے اور مہنگائی ہمیشہ ن لیگ کے دور میں کم ہوئی ہے جب کہ ہمیشہ ترقی بھی ن لیگ کے دور میں ہوتی ہے دوست ممالک پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، کیونکہ دوست ممالک کو پاکستان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

  • امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،شیر افضل مروت

    امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،شیر افضل مروت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنے کی تجویز دیدی۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنا چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار اد کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    دوسری جانب مذاکراتی کمیٹی سے متعلق عمر ایوب نے کہا کہ دیکھنا ہوگا مذاکرات کو لے کر حکومت کی سنجیدگی کتنی ہے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ کمیٹی بااختیار ہے یا نہیں، مذاکرات کے حوالے سے ہمارے مطالبات حکومت کے سامنے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے رکھا ہے، کوئی ڈیمانڈ آئی تو اس پر سوچیں گے،سول نافرمانی تحریک سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار عمران خان کو حاصل ہے، عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی اس پر کوئی مؤقف یا رائے دی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں اسحاق ڈار، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

  • ‏تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی  تشکیل

    ‏تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد: ‏تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بن گئی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوتے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا ہے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی کے نام شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    حکام کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر بنائی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات میں ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گاپاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

    گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی ایم این اے  کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پی ٹی آئی ایم این اے کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پشاور:ترجمان پیسکو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے گزشتہ رات کمپنی کے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی( پیسکو )نے کہا کہ گزشتہ رات ایم این اے ذوالفقار بیس پچس لوگوں کے ہمراہ پیسکو پبی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ایم این اے نے پیسکو کے عملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیئے، ویڈیو نہ ریکارڈ ہو اس لئے سی سی ٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عجب باغ فیڈر پر بقایا جات 171ملین روپے جبکہ لاسز 45فیصد ہیں، عجب باغ فیڈ پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، نہ اضافی لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے اور نہ ہی غیر اعلانیہ لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، ایم این اے ذوالفقار کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔

  • فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مجرمان کوسزائیں، تحریک انصاف کا رد عمل

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مجرمان کوسزائیں، تحریک انصاف کا رد عمل

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مجرمان کوسزائی، تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آیا ہے

    قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے سزاوں کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا،فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں، مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں ،ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے ،ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ نومئی، فوجی عدالتوں سے بڑا فیصلہ آ گیا، عدالت نے 25 مجرموں کو سزا سنائی ہے،فوجی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 14 مجرموں کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے،ایک مجرم کو نو سال قید بامشقت، ایک مجرم کو سات سال قید،دو مجرموں کو چھ سال قید با مشقت ،دو مجرموں کو چار سال قید با مشقت ،ایک مجرم کو تین سال قید بامشقت،چار مجرموں کو دو برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے،

    سانحہ9 مئی،سزایافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

    آخر کار ڈیڑھ سال بعد ریاست کو انصاف ملنے کی امید جاگی،جاوید لطیف

    واضح ہو گیا کہ نو مئی کا ماسٹر مائند بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھا ،عطا تارڑ

    نومئی کے مجرموں کو سزا،منصوبہ سازبھی بچ نہ پائیں

  • سانحہ9 مئی،سزایافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

    سانحہ9 مئی،سزایافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

    پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ یہ سزائیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے تحت دی گئیں، جس میں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سزائیں سننے کے بعد تمام ملزمان کو ان کے قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ مجرموں کو ان کے حقوق دینے کے لیے قانونی عمل کی ہر سطح پر پابندی کی گئی، جس سے ان کے حقوق کی پامالی کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

    سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان نے اپنے اعترافی بیانات میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان بیانات میں انہوں نے عمران خان کی فوج مخالف تقریروں اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اکسانے کی مذمت کی اور ان عوامل کو 9 مئی کے واقعات کے پیچھے ذمے دار ٹھہرایا۔مجرموں کے مطابق، عمران خان اور ان کے دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے فوجی اداروں اور ملک کی افواج کے بارے میں کی جانے والی اشتعال انگیز تقاریر نے حالات کو بگاڑ دیا اور عوامی سطح پر عدم استحکام کی صورت پیدا کی۔ ان رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی باتوں نے لوگوں کو اُکسانے اور پرتشدد کارروائیوں کے لیے آمادہ کیا، جو بالآخر 9 مئی کے سانحے کا سبب بنیں۔ 9 مئی کا سانحہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، بلکہ یہ ایک یاد دہانی بھی ہے کہ سیاسی اور فوجی اداروں میں ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا احترام قوم کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    نومئی، سزا یافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اپنے اقرار جرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھا اور اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا۔

    پی ٹی آئی شدت پسند شان علی کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم علی شان نے اقرار جرم میں کہا کہ عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔ جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔میں نے جناح ہاؤس میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔

    پی ٹی آئی کے شرپسند بابر جمال خان کو ایم ایم عالم بیس میانوالی پر حملے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم بابر جمال خان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا اور میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔

    پی ٹی آئی شر پسند داؤد خان کو جناح ہاؤس حملے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم داؤد خان نے بھی اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اُکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی، میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں ۔

    پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند محمد حاشر کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے، جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں۔ جناح ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سرزمین پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔

    مجرم فہیم حیدر کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، جس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہاؤس حملے کے لیے میری ذہن سازی کی۔

    مجرم محمد عاشق خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، جس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ 9 مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہاؤس پر حملے کے لیے اکسایا گیا۔ میں جناح ہاؤس میں داخلے ہوا اور وہاں کے سامان کو اٹھا کر ویڈیو بنوائی۔ ہمیں زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کے لیے ٹریننگ ملتی رہی۔

    مجرم محمد بلاول کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی، جس نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ ‘9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہاؤس حملے میں حصہ لیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔

    آخر کار ڈیڑھ سال بعد ریاست کو انصاف ملنے کی امید جاگی،جاوید لطیف

    عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی

    واضح ہو گیا کہ نو مئی کا ماسٹر مائند بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھا ،عطا تارڑ

    نومئی کے مجرموں کو سزا،منصوبہ سازبھی بچ نہ پائیں

    سزائیں پلان پر عمل کرنے والوں کو،منصوبہ سازوں کی بھی جلد باری آئے گی،خواجہ آصف

    سانحہ نومئی،14 مجرموں کو 10 سال قید،25 سزا یافتہ مجرموں کی تفصیل

    سانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں کابڑا فیصلہ، 25 مجرمان کو سزا سنا دی

  • عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی

    عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی

    عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی نکلا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرنے والے امریکی معاون خصوصی کے اکاؤنٹ کا حقیقت میں جعلی ہونا سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اکاؤنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرنیل کا ہے، تاہم تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق اس اکاؤنٹ میں کئی دھوکہ دہی کی علامات پائی گئی ہیں۔یہ اکاؤنٹ، جو ٹویٹر پر "رچرڈ گرنیل” کے نام سے چل رہا تھا، کے فالورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔ لیکن جب اس اکاؤنٹ کی تاریخ کو چیک کیا گیا تو یہ انتہائی حیران کن بات سامنے آئی کہ یہ اکاؤنٹ 2009 میں بنایا گیا تھا، مگر اس اکاؤنٹ کی فعال ٹویٹس کا آغاز نومبر 2024 سے ہوتا ہے۔ پروفائل پر موجود تصاویر کی تاریخ بھی عجیب ہے؛ اکاؤنٹ میں 7 تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں، جن میں سے پہلی تصویر 18 نومبر 2024 کو اپلوڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ کے تمام پچھلے ٹویٹس اور میڈیا مواد کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔تحقیقات کے مطابق اس اکاؤنٹ کی تمام سرگرمیاں نومبر 2024 سے شروع ہوئی ہیں، حالانکہ اس کا بننا 2009 میں ہوا تھا۔ اس میں جو ابتدائی ٹویٹس اور میڈیا مواد تھے، وہ مکمل طور پر حذف کیے جا چکے ہیں

    اس اکاؤنٹ کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 10 نومبر 2024 تک یہ اکاؤنٹ پاکستان تحریک انصاف کا ایک فین پیج تھا، تاہم 12 نومبر 2024 کو اس کے پچھلے ٹویٹس ڈیلیٹ کیے گئے، اور 15 نومبر 2024 سے اس اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے رچرڈ گرنیل رکھ دیا گیا۔جب اس اکاؤنٹ کی مزید تفصیلات پر نظر ڈالی گئی، تو پتہ چلا کہ اس میں موجود پہلی ٹویٹ 9 نومبر 2024 کو کی گئی تھی۔ اس سے قبل اس اکاؤنٹ سے کوئی بھی ٹویٹ نہیں کی گئی تھی، اور نہ ہی اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کیمپین کے حوالے سے کوئی مواد تھا، جو کہ ایک سنجیدہ علامت ہے کہ اس اکاؤنٹ کا سابقہ استعمال کچھ اور تھا۔

    جب اس اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے یہ کوشش کی گئی کہ آیا رچرڈ گرنیل نے کسی اور پلیٹ فارم پر عمران خان کے حق میں کوئی بیان دیا ہے، تو اس بات کا پتا چلا کہ انہوں نے کسی بھی آڈیو، ویڈیو، یا تحریری بیان میں عمران خان کا ذکر نہیں کیا۔ اس کے باوجود اس اکاؤنٹ پر عمران خان کے حق میں مسلسل ٹویٹس کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ، جب ڈونلڈ ٹرمپ کی فالوونگ لسٹ کا جائزہ لیا گیا، تو یہ واضح ہوا کہ ٹرمپ نے اس جعلی اکاؤنٹ کو فالو نہیں کیا ہے، حالانکہ انہوں نے اپنے دیگر مصدقہ اور قریبی ٹویٹر اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔

    جہاں تک اس اکاؤنٹ پر بلو ٹک کے نشان کی بات ہے، تو یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ ٹویٹر اب سبسکرپشن فیس کے ذریعے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلو ٹک دے دیتا ہے، اس لئے یہ کسی اکاؤنٹ کی تصدیق کا قابل اعتماد معیار نہیں رہا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹویٹر پر کسی معروف شخصیت کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد جعلی اکاؤنٹس سامنے آ چکے ہیں جن کا ان شخصیات سے کوئی تعلق نہیں تھا، جن کے نام پر یہ اکاؤنٹس بنائے گئے تھے۔

    اس معاملے پر معروف صحافی شمع جنیجو نے بھی اس اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم بے چارے رچرڈ گرینیل کو گ* کہہ کے گالیاں دے رہی ہے اور وہ اکاؤنٹ پیچھے سے کوئی یُوتھیا یا جبران الیاس چلا رہا ہے ،ہم سب یہ کیوں بھول گئے کہ یہ پیسے دے کے پُرانے اکاؤنٹ خریدتے ہیں، اُس کے سارے پچھلے ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں، فیک فالوورز خریدتے ہیں، اور پھر پُوری دنیا کو بے وقوف بناتے ہیں
    لیکن ایک بات بھول جاتے ہیں،ان کا ہر جعلی یا خریدا ہُوا اکاؤنٹ اگلے کی بے عزتی یا ٹرول کرتا ہے اور یہیں سے انہیں پکڑنا چاہئیے تھا

    https://x.com/ShamaJunejo/status/1870198988626178498

    یہ تمام انکشافات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ رچرڈ گرنیل کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، جس کا مقصد عمران خان کے حوالے سے بے بنیاد اور جعلی معلومات پھیلانا تھا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کر دیا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی اور ان کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کا ایک بڑا خطرہ ہے۔

    واضح ہو گیا کہ نو مئی کا ماسٹر مائند بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھا ،عطا تارڑ

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش،4 خارجی ہلاک،ایک جوان شہید

    نومئی کے مجرموں کو سزا،منصوبہ سازبھی بچ نہ پائیں

  • سانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں کابڑا فیصلہ، 25 مجرمان کو سزا سنا دی

    سانحہ نو مئی، فوجی عدالتوں کابڑا فیصلہ، 25 مجرمان کو سزا سنا دی

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں،9مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے،9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں،نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی ،یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں،9مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی،ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئے،کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا،13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا ،وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے ، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں،یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں،سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے

    سزا پانے والے 25ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
    1۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت
    2۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمدکو10 سال قید بامشقت
    3۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت
    4۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت
    5۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت
    6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت
    7 ۔چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید بامشقت
    8 ۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو 6 سال قید بامشقت
    9۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید بامشقت
    10۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو 2 سال قید بامشقت
    11۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت
    12۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید بامشقت
    13۔جناح ہاوس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت
    14۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو 10 سال قید بامشقت
    15۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید بامشقت
    16۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو 6 سال قید بامشقت
    17۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت
    18۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید بامشقت
    19۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت
    20۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2 سال قید بامشقت
    21۔آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت
    22۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت
    23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت
    24۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید بامشقت
    25۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید بامشقت

    مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے،9مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، 9مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں،سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کیلئے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،متعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں، صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی،ریاست ِ پاکستان 9مئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کر کے ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے گی ،9مئی کے مقدمہ میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کی جانے والی گمراہ اور تباہ کُن سیاست کو دفن کیا جائے گا ،9مئی پر کئے جانا والا انصاف نفرت، تقسیم اور بے بنیاد پروپیگنڈا کی نفی کرتا ہے ،آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرموں کے پاس اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے

    سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

     سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ، این اے 48، الیکشن ٹریبونل کارروائی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، این اے 48، الیکشن ٹریبونل کارروائی روکنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد اب این اے 48 کے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران علی بخاری اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر کارروائی روکنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا اور آئندہ سماعت کے لیے رجسٹرار آفس کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل کو این اے 47 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم دے چکی ہے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کو صرف این اے 46 تک محدود کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    این اے 48 سے متعلق تفصیلات کے مطابق، اس حلقے سے راجہ خرم شہزاد نواز رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم پی ٹی آئی کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے اور ان کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر کردہ عذرداری پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس کی سماعت 24 دسمبر کو مقرر کی ہے۔

    پاکستان پرامن ریاست،لیکن بیرونی جارحیت سے دفاع کا حق ہے،خواجہ سعد رفیق

    گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

  • دو بھگوڑے، بے شرم چوہے،معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔شیر افضل مروت

    دو بھگوڑے، بے شرم چوہے،معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بیرون ممالک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کڑی تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر بدنام زمانہ دو بھگوڑوں کے دفاع میں ایک بار پھر مہم چل رہی ہے۔ وہی گالم گلوچ، رگ و پے میں خون کے وہی عکس، وہی گندگی، پی ٹی آئی کے ہمدرد ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے۔ کچھ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری اچھی امیج کو پیش کرنے اور مجھے ہیرو بنانے میں ان کا کردار ہے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے کتنے ہیرو بنائے ہیں۔ مجھے ایک نام بتائیں؟ درحقیقت مجھے ایسے عناصر نے ہمیشہ ٹرول کیا ہے اور فرضی کہانیوں کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ میں اب تک ان تمام اکاونٹس کو کھل کر جواب دوں گا جو ان دو برطرف دغابازوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ یہ سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ اگر خوف کے اندھیرے کے دوران مجھے کوئی چیز خوفزدہ نہیں کر سکتی تھی تو پھر چند دھوکے باز مجھے بلیک میل کیسے کر سکتے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے گندے انڈوں سے ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا جو پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہیں۔ وہ بے شرم چوہے ہیں جو صرف پادنا ہی کر سکتے ہیں۔ ان کی اخلاقیات ان کی رگوں میں دوڑتے ہوئے گندے خون کی عکاسی کرتی ہیں۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آنے کی ہمت کریں اور پھر لوگوں کو گالی دینے کی جرات کریں۔ ظالم کی آنکھوں میں جھانکنے کی ہمت نہیں تو معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔ آپ کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد ہی آپ کو سوشل میڈیا پر اپنا حق مل جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    کپڑے بدلنے کے دوران سوشل میڈیا انفلوائنسر کا قیمتی بیگ چوری

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شامی باغی رہنما کے ساتھ خوبصورت لڑکی کون؟

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ، ایف آئی اے متحرک،154مقدمے،30 گرفتار

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج