Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    
توشہ خانہ کے تازہ ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات نے موصولہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء کے توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا، جس میں تحائف کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، محسن نقوی، عطاء تارڑ، شزا فاطمہ، اویس لغاری، احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر شخصیات نے تحائف وصول کیے۔
    ‎موصولہ تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، اسکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔

  • 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ, بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ آنے پر بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا شروع

    
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ, بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ آنے پر بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا شروع

    
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں شیڈول میچز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجی گئی ای میل کے جواب کا تاحال انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم اس سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے قیاس آرائیوں اور منفی پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا ہے۔
    ‎بھارتی کرکٹ ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ بنگلادیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جانے کے امکانات کم ہیں اور اب میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے میچز کے لیے چنئی اور تھیرو وننتھاپورم کو متبادل مقامات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
    ‎ویب سائٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مؤقف پر اختلافات برقرار ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ اس کے تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔
    ‎اس معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

  • ‎امریکی کمپنی نے دنیا کی پہلی اُڑنے والی کار متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

    ‎امریکی کمپنی نے دنیا کی پہلی اُڑنے والی کار متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

    ‎امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اُڑنے والی کار کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ گاڑی 2026 کے اوائل میں صارفین کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے۔
    ‎الیف ایرو ناٹکس کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر برقی گاڑی ہے جو زمین پر چلنے کے ساتھ ساتھ فضا میں اڑان بھرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس گاڑی کو شہری علاقوں میں ٹریفک کے شدید مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
    ‎کمپنی کے مطابق اگر صارف پرواز نہ کرنا چاہے تو الیف ماڈل اے کو زمین پر اتار کر عام کار کی طرح سڑک پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔
    ‎اڑنے والی اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔

  • ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

    ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ظاہر کیا ہے۔
    ‎ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے عبوری رہنما کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر دکھایا گیا ہے۔
    ‎واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کر کے امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
    ‎ٹرمپ کی اس متنازع پوسٹ پر عالمی سطح پر شدید ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

  • فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا انجام ٹرمپ کا ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

    فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا انجام ٹرمپ کا ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

    
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غرور میں ڈوبا ہوا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے اور اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو انجام ہوا، وہی ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا۔ یہ بیان آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری کیا۔
    ‎واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی امریکا اور اسرائیل کو ایران میں جاری فسادات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایرانی عوام کو ہدایات دے رہے ہیں کہ وہ تخریب کاری کریں، اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں ایران پر حملے کیے۔
    ‎ایرانی صدر نے مزید کہا کہ کسی غیر ملکی کو ایرانی قوم میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    ‎دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے اور ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے، جبکہ ایران کے خلاف طاقتور آپشنز پر غور جاری ہے۔

  • 
افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کردی

    
افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کردی

    
افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کر کے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق، نوکھالی ایکسپریس کی جانب سے کھیلتے ہوئے حسن عیسیٰ خیل نے اپنے والد محمد نبی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس دوران 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔
    ‎یہ باپ بیٹے کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔
    ‎اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل کر انہیں بہت خوشی ہوئی، وہ کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی۔ میچ سے ایک دن قبل انہوں نے 90 منٹ کی تیاری کی اور بیٹے کو مختلف بولز کے مقابلے کی رہنمائی بھی دی۔
    ‎حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کھیل کر خوش ہیں، والد سخت مزاج نہیں ہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سے کھیلنا ان کا خواب ہے۔
    ‎اس میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلز کو 41 رنز سے شکست دی۔

  • 
ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

    
ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

    
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے کے آخر میں تشدد میں اضافہ ہوا اور دہشتگردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔
    ‎عراقچی نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایران میں پرامن مظاہرے پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے، اور دو ہفتوں کے دوران مظاہروں کے دوران 350 مساجد کو آگ لگا دی گئی، لیکن ایرانی فورسز نے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت انہیں سن رہی تھی۔
    ‎ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت کی بات کے بعد احتجاج خونریز ہوگیا تاکہ مداخلت کا بہانہ بنایا جا سکے۔ عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے لیے بھی تیار ہے اور مذاکرات کے لیے بھی۔
    ‎واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے اور بات چیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دھمکی بھی دی کہ امریکا ایران میں فوجی کارروائی کے آپشنز پر غور کر رہا ہے جو بات چیت سے پہلے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

  • 
79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

    
79 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے

    ‎
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
    ‎محمد الیاس نے پاکستان کی نمائندگی 10 ٹیسٹ میچز میں کی اور اپنی 79 سالہ زندگی میں 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
    ‎محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

  • 
گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    
گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب روانہ تھی کہ گومل بازار روڈ پر اسے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
    ‎پولیس حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
    ‎واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • 
امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کیا

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اب امریکا کے پاس ہے۔
    ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل اور سرمایہ فراہم نہیں کیا جائے گا اور کیوبا کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
    ‎یاد رہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران کیوبا کے 31 شہری ہلاک ہوئے، جو اس وقت وینزویلا کے صدر کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔