Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں ہزاروں عمارتیں تباہ، درجنوں طبی مراکز اور اسکول متاثر

    
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں ہزاروں عمارتیں تباہ، درجنوں طبی مراکز اور اسکول متاثر

    
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 28 فروری سے جاری حملوں کے دوران ملک بھر میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن میں بڑی تعداد رہائشی عمارتوں کی ہے۔
    ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر تباہ ہونے والی 43 ہزار عمارتوں میں سے تقریباً 36 ہزار 500 اقامتی یونٹس شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران تقریباً 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    ‎ایرانی حکومتی ترجمان کے مطابق ان حملوں میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز، وہاں موجود 32 ایمبولینسیں اور 120 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔
    ‎بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 223 خواتین ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی تعداد 206 تک پہنچ گئی ہے۔
    ایرانی حکام کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • 
برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے پر غور

    
برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے پر غور

    
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی فوجی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آکٹوپس نامی انٹرسیپٹر اینٹی ڈرون سسٹم کو ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
    ‎یہ جدید انٹرسیپٹر ڈرون برطانیہ میں تیار کیا جاتا ہے اور اسے دشمن کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق یہی نظام اس سے قبل یوکرین کو بھی فراہم کیا جا چکا ہے جہاں اسے روس کے خلاف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کی دفاعی صورتحال پر اس کے نمایاں اثرات پڑ سکتے ہیں۔

  • 
یومِ پاکستان پر سندھ بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    
یومِ پاکستان پر سندھ بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    
حکومتِ سندھ نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
    محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 23 مارچ کو سندھ بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
    ‎نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز اس روز بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
    ‎واضح رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو قراردادِ لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 1940 میں اسی دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ پیش کیا گیا تھا۔
    ‎اس موقع پر ملک بھر میں قومی تقاریب اور سرکاری تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

  • 
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے داعش قیدیوں والی جیل کے لیے خطرہ قرار

    
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے داعش قیدیوں والی جیل کے لیے خطرہ قرار

    
عراق نے خبردار کیا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے اس جیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں جہاں شام سے منتقل کیے گئے داعش کے ہزاروں جنگجو قید ہیں۔
    عراقی حکام کے مطابق فروری میں امریکا نے شام سے تقریباً 5700 داعش قیدیوں کو عراق منتقل کیا تھا۔ یہ قیدی اس وقت بغداد کے الکرخ سنٹرل جیل میں رکھے گئے ہیں جو ماضی میں امریکی فوج کے حراستی مرکز کیمپ کراپر کے نام سے جانا جاتا تھا اور بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کمپلیکس کا حصہ ہے۔
    ‎عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے بیان میں کہا کہ بغداد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں جس سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ بعض ڈرون حملے جیل کے انتہائی قریب ہوئے جس کے باعث اس مقام کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے جہاں انتہائی خطرناک دہشت گرد قید ہیں۔
    ‎ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملے شدت کے اعتبار سے زیادہ سنگین تھے اور ان میں سے بعض حملے جیل کے بہت قریب گرے۔

  • ‎ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں مظاہرے

    ‎ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں مظاہرے

    ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں جنگ مخالف مظاہرے سامنے آئے ہیں جہاں شہریوں نے فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
    ‎واشنگٹن میں مظاہرین نے ایک ایرانی اسکول میں بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے علامتی طور پر اسکول بیگز زمین پر رکھے اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی یاد میں پھول بھی رکھے۔
    ‎مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ کے نتیجے میں عام شہری، خصوصاً بچے، سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور فوری طور پر حملے بند کیے جانے چاہئیں۔
    ‎دوسری جانب اسرائیل میں بھی جنگ مخالف مظاہرے ہوئے جہاں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے ایران پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
    ‎مظاہرین نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید فوجی کارروائیاں صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔

  • 
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان

    
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان

    
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اس صورتحال کو قبول نہیں کرسکتا کہ ایک طرف مذاکرات اور جنگ بندی کی بات کی جائے جبکہ دوسری جانب دوبارہ فوجی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے جائیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
    ‎اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی مسلح افواج دشمن کو سخت اور ناقابلِ فراموش جواب دینے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

  • 
ٹرمپ کا جی سیون اجلاس میں دعویٰ، ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے

    
ٹرمپ کا جی سیون اجلاس میں دعویٰ، ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے

    
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس میں ایران سے جاری جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
    اجلاس میں شریک تین عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران میں اس وقت کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی نہیں رہا جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔
    ‎عہدیداروں کے مطابق ٹرمپ نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو دوبارہ اپنے آپریشنز شروع کر دینے چاہئیں۔
    ‎صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ کارروائیوں کو مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ آئندہ پانچ سال کے اندر ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کی نوبت نہ آئے۔ تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اپنے مقاصد یا کسی واضح ٹائم لائن کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق جی سیون کے دیگر رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد ختم کیا جائے اور آبنائے ہرمز کو جلد از جلد محفوظ بنایا جائے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

  • ضرورت پڑی تو آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی دیں گے، ٹرمپ

    ضرورت پڑی تو آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی دیں گے، ٹرمپ

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرے گا اور ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
    فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عالمی تجارت کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات کا تقاضا ہوا تو امریکا تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے میں مدد فراہم کرے گا تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
    ‎صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے ایران پر مزید سخت حملے کیے جا سکتے ہیں اور امریکا اپنی حکمت عملی کے مطابق فیصلے کرے گا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں استحکام اور عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

  • 
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

    
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

    
پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
    میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48ویں اوور میں 274 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 46 گیندوں پر 75 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
    ‎بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    ‎میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف دیا گیا۔
    ‎ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز اسکور کیے۔
    ‎پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    ‎اس کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • 
عمان کے صوبے صحار میں دو ڈرون گرنے سے دو غیر ملکی ہلاک

    
عمان کے صوبے صحار میں دو ڈرون گرنے سے دو غیر ملکی ہلاک

    
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلطنت عمان کے صوبے صحار میں دو ڈرون گرنے کے واقعات میں دو غیر ملکی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون عوہی کے صنعتی علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    ‎خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرا ڈرون صحار کے ایک میدانی علاقے میں گرا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔