Baaghi TV

عراق کا ایران سے ملحق 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان

بغداد: سعودی پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی ایران کے ساتھ تین سرحدی گزرگاہوں پر عراق نے آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ ایران سے ملحق الشیب سرحدی گزرگاہ آج مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی، جبکہ بصرہ میں واقع شلمچہ سرحدی گزرگاہ پر بھی مسافروں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شلمچہ سرحدی گزرگاہ پر مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی رواں ہفتے کے اختتام پر دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔ اس حوالے سے سرحدی گزرگاہ پر معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد عراق نے ایران کے ساتھ بعض سرحدی گزرگاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔ اب عراقی حکام کی جانب سے ان میں سے تین گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

More posts