Baaghi TV

نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم سیاسی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نئے صوبوں کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے اور اس ضمن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور انتظامی معاملات کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول میں ریلیف کا اعلان کیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مختلف سیاسی اور انتظامی امور پر اپنی تجاویز پیش کیں اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات سے متعلق بھی غور کیا گیا۔

More posts