Baaghi TV

میرے پاس تم ہو کا گیم آف تھرونز کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے شمعون عباسی

شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا اداکاروہدایت کارشمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی شہرت اوراس کا گیم آف تھرونز کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے
https://www.instagram.com/p/B8ZahuQBuuq/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو بول نائٹ ود احسن خان میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا شمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو نے مقبولیت میں گیم آف تھرون کو پیچھے چھوڑدیا یہاں تک کہ ایوینجرز سے بھی اوپر چلے گئے اسے دیکھ کر بڑی ہنسی آتی ہےشمعون عباسی نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں

جس پرشو کے میزبان احسن خان نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے؟

شمعون عباسی نے احسن خان کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے گیم آف تھرون کے آخری سیزن اور آخری قسط کی دنیا پر اتنی کنٹرول تھی کہ انہوں نے دنیا کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک واٹس ایپ اورانسٹاگرام کو 6 گھنٹوں کے لیے بلاک کردیا تھا تاکہ اس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں

میرے پاس تم ہو میں دانش نام پر اعتراض تھا عائزہ خان


شمعون عباسی نے احسمن خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے پاس اپنے ڈراموں کو لے کراتنا کنٹرول ہے؟ کیا آپ صرف 5 منٹ کے لیے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو بلاک کرسکتے ہیں یہ پاور ہے گیم آف تھرونزجیسے ڈرامے کی

واضح رہے کہ ڈراما سیریل میرے پاس تم ہوکوپاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما قرار دیا جارہا ہے ڈرامے کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ڈرامے نے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر ریٹنگ کے لحاظ سے گیم آف تھرونز کو پیچھے چھوڑدیا تھا

سرچ انجن گوگل کے مطابق آئی ایم ڈی بی پرمیرے پاس تم ہو کی ریٹنگ 9.9 اورگیم آف تھرونزکی ریٹنگ 9.4 تھی تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی اوریجنل ویب سائٹ پر میرے پاس تم ہوکی ریٹنگ 7.7 تھی

More posts