بالی ووڈ کی متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہنے والی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ان پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق ساتھی نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور عجیب و غریب الزامات لگائے۔
اداکارہ کے مطابق ان پر یہ کہا گیا کہ وہ “چڑیل ہے، خون پیتی ہے، کالے کمرے میں کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ جب یہ الزامات لگائے گئے اس وقت ان کی عمر تقریباً 26 یا 27 برس تھی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ جب ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو ان کے پاس اس شخص کو اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہ ماضی کی طرف دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ اس وقت کے حالات میں وہ جتنا بہتر کر سکتی تھیں، انہوں نے کیا۔
