Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی گودی میڈیا اپنے ہی حلقوں میں تنقید کی زد میں، جھوٹ،پروپیگنڈے پر سوالات

    بھارتی گودی میڈیا اپنے ہی حلقوں میں تنقید کی زد میں، جھوٹ،پروپیگنڈے پر سوالات

    بھارت کے نام نہاد مین اسٹریم میڈیا، جسے "گودی میڈیا” کہا جاتا ہے، ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ اس بار تنقید بھارتی صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سامنے آئی ہے، جہاں متعدد اینکرز، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا پر جھوٹ، تعصب، نفرت انگیزی اور حکومت نواز بیانیے کو بے نقاب کیا ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بھارتی اینکر نے کھل کر کہا کہ ملک کو جتنا نقصان گودی میڈیا نے پہنچایا ہے، اتنا شاید کسی دشمن نے بھی نہیں پہنچایا۔ اینکر کے مطابق بھارت کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ وہ میڈیا ہے جو مسلسل جھوٹ، اشتعال انگیزی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے ملک کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن سندور” کے دوران بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی، جھوٹی خبریں چلائیں، کراچی پر فرضی حملوں کی خبریں نشر کیں، یہاں تک کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری جیسے بے بنیاد دعوے بھی کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹنگ نہ صرف صحافت کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ اس سے بھارت کی سنجیدہ ریاستی شبیہ بھی متاثر ہوتی ہے۔اینکر نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق یوٹیوب پلیٹ فارمز سے لے کر ٹی وی چینلز تک نفرت اور زہر آلود بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ ایران کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس پر بھارتی عوام کے ایک طبقے نے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو میں اینکر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، حتیٰ کہ اسرائیل کے کئی قریبی اتحادی بھی کھل کر اس کے ساتھ کھڑے نظر نہیں آ رہے، مگر بھارتی میڈیا میں ایسے تبصرے سننے کو مل رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل بھارت کا بھائی ہے اور مزید بمباری ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، لیکن بھارتی میڈیا میں بعض آوازیں اسے جشن کے انداز میں پیش کر رہی ہیں۔ اگر بھارتی میڈیا ہندی زبان میں بھی بولتا ہے تو دنیا اس کا مفہوم سمجھ لیتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کی شبیہ متاثر ہو رہی ہے۔ صحافت کا مقصد سچ دکھانا ہوتا ہے، نہ کہ جنگی جنون اور نفرت کو ہوا دینا۔

    ایک خاتون اینکر نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی سرکاری و گودی میڈیا بھارت کو دنیا بھر میں شرمندہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم مودی کے بارے میں دیے گئے بیانات پوری دنیا نے سنے، مگر بھارتی میڈیا نے ان معاملات کو بھی سنجیدگی سے پیش کرنے کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔آپریشن سندور کے دوران ٹرمپ نے متعدد بار بھارت کا ذکر کیااور جہاز گرنے کا بتایا

    بھارتی میڈیا درحقیقت آزاد صحافت کے بجائے حکومتی بیانیے کو آگے بڑھانے، اپوزیشن کو دبانے، ہمسایہ ممالک کے خلاف اشتعال پیدا کرنے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ اگر گودی میڈیا سچائی، توازن اور ذمہ داری کے راستے پر واپس نہ آیا تو بھارت کی عالمی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

  • سرمایہ کاری گئی،ٹرمپ نے بھارت کو "آؤٹ” کرکے پاکستان کو چن لیا،سابق امریکی سفیر

    سرمایہ کاری گئی،ٹرمپ نے بھارت کو "آؤٹ” کرکے پاکستان کو چن لیا،سابق امریکی سفیر

    امریکا کے سابق سفیر اور سینئر ڈیموکریٹ رہنما راحم ایمانوئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے برسوں کی محنت سے قائم ہونے والے بھارت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی ششانک مٹو کی جانب سے شیئر کیے گئے بیان میں رحم ایمانوئل کے حوالے سے کہا گیا کہ چار امریکی صدور نے بھارت کو امریکا کے قریب لانے کے لیے برسوں کام کیا، مگر ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں یہ تعلقات شدید دھچکے کا شکار ہوئے،ٹرمپ دور میں اب بھارت کو مکمل مسترد کر دیا گیا ہے،ہم نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں چن لیا ہے،

    ماہرین کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کروا رہا ہے،خود کو ایشیا کا ٹھیکیدار سمجھنے والا بھارت اب کہیں بھی نظر نہیں آ رہا، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، نائب امریکی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول وہ بھی اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں

  • پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی چاہتا ہے،افتخار احمد

    پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی چاہتا ہے،افتخار احمد

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر پاکستان اپنا مؤقف سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر متعدد بار واضح کر چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تنازع کبھی رونما نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    اپنے بیان میں مستقل مندوب نے کہا کہ جاری کشیدگی نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر حصوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابتدا ہی سے کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ موجودہ بحران کا پُرامن اور دیرپا حل صرف مذاکرات اور سفارتی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ کے بجائے مکالمے، تحمل اور سیاسی راستہ اختیار کرے۔پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سرحدی سلامتی اور خودمختاری کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کی عالمی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز میں معمول کی سرگرمیوں کی بحالی چاہتا ہے تاکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

  • ایرانی صدر جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردارکے معترف

    ایرانی صدر جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردارکے معترف

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے واضح کیاکہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں۔صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی،صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔

  • اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد تہران میں حزب اللّٰہ کے نعرے

    اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد تہران میں حزب اللّٰہ کے نعرے

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں حزب اللّٰہ کے حق میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی عوام اور خطے کے باشعور لوگ جانتے ہیں کہ فیصلہ کن جنگ کی حقیقی فاتح حزب اللّٰہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو یہ لبنان کی مزاحمتی قوت کے عزم، قربانیوں اور ایران کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر تہران کے مرکزی علاقے میں ہزاروں شہری جمع ہوئے، جہاں شرکاء نے حزب اللّٰہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کے بعد خطے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے حزب اللّٰہ کی کھلی حمایت ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

  • وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس کے موقع پر موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات کی، جس میں معاشی صورتِ حال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، تمام قرض دہندگان کی ذمے داریاں بروقت پوری کی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہے جو بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ بحران میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کھاد کے زیادہ ذخائر رکھے جس سے کاشت کے اہم سیزن میں مدد ملے گی۔وزیرِ خزانہ نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کے لیے درمیانی مدت کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں انہوں نے علاقائی صورتِ حال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن میں سپلائی چین کو محفوظ بنانا، مکمل قیمتوں کی منتقلی اور کمزور طبقات کے لیے ہدفی ڈیجیٹل سبسڈیز شامل ہیں،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے موڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • جاپان کا زمین کو توانائی فراہم کرنے کے لیے چاند پر سولر رنگ بنانے کا انقلابی منصوبہ

    جاپان کا زمین کو توانائی فراہم کرنے کے لیے چاند پر سولر رنگ بنانے کا انقلابی منصوبہ

    جاپان نے مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک حیران کن خلائی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت چاند کے گرد بڑے پیمانے پر شمسی پینلز کی ایک وسیع انگوٹھی تعمیر کی جائے گی تاکہ وہاں سے بجلی پیدا کرکے زمین تک پہنچائی جا سکے۔

    اس منصوبے کو “لونر سولر رنگ” یا “چاندی شمسی حلقہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ تجویز کے مطابق چاند کے خطِ استوا کے گرد ہزاروں شمسی پینلز نصب کیے جائیں گے، جہاں سورج کی روشنی تقریباً مسلسل دستیاب رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقام پر توانائی کی پیداوار دن رات اور موسم کی پابندیوں سے آزاد ہو گی، جو زمین پر موجود سولر سسٹمز کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔انجینئرز کے مطابق چاند کا ماحول شمسی توانائی کے لیے نہایت موزوں ہے کیونکہ وہاں فضا موجود نہیں، جس کے باعث بادلوں، دھند یا فضائی رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس طرح سورج کی روشنی براہِ راست شمسی پینلز تک پہنچے گی اور زیادہ بجلی پیدا ہو سکے گی۔منصوبے کے تحت چاند پر پیدا ہونے والی توانائی کو مائیکرو ویوز یا لیزر شعاعوں میں تبدیل کرکے زمین پر موجود خصوصی ریسیونگ اسٹیشنز تک بھیجا جائے گا۔ وہاں اس توانائی کو دوبارہ بجلی میں تبدیل کر کے گھروں، صنعتوں اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو دنیا کو ایک مستقل، ماحول دوست اور قابلِ تجدید توانائی کا ایسا ذریعہ مل سکتا ہے جو عالمی سطح پر بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گا اور تیل، گیس و کوئلے جیسے ایندھن پر انحصار کم کرے گا۔تاہم ماہرین نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ منصوبہ ابھی ابتدائی تصوراتی مرحلے میں ہے اور اس کے سامنے کئی بڑے چیلنجز موجود ہیں۔ ان میں تعمیراتی سامان کو خلا میں پہنچانا، چاند کی سطح پر وسیع انفراسٹرکچر تعمیر کرنا، روبوٹک نظام تیار کرنا اور ہزاروں کلومیٹر دور زمین تک توانائی کی محفوظ ترسیل شامل ہے۔خلائی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے عالمی تعاون، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خودکار مشینری اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔

    لونر سولر رنگ منصوبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اب توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کے لیے خلا کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اگرچہ اس منصوبے کو عملی شکل اختیار کرنے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، لیکن یہ تصور مستقبل میں زمین کے توانائی نظام کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • متنازع ویڈیو وائرل، فضا علی نے عوام سے معافی مانگ لی

    متنازع ویڈیو وائرل، فضا علی نے عوام سے معافی مانگ لی

    پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں ان کے نئے شوہر اعجاز خان نے دورانِ لائیو شو اداکارہ کو کندھے پر اٹھا لیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں فضا علی نے اس تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم پیمرا کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی۔

    فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا اور اچانک پیش آنے والا فیملی مومنٹ تھا، جس کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا، لیکن اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہیں، آئندہ بھی کرتی رہیں گی اور اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے، فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔

  • پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز

    پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز

    پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز کر دیا

    حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے،لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا،پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس،پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی،حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی،شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی،رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی،شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی،نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی،کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل،حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی

    وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔ لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے ۔ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے۔ شاہدرہ سے رائیونڈ تک40 کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔ پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔پنجاب کے 70 فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔ وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشکور ہوں۔ پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی۔لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا