Baaghi TV

اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد تہران میں حزب اللّٰہ کے نعرے

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں حزب اللّٰہ کے حق میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی عوام اور خطے کے باشعور لوگ جانتے ہیں کہ فیصلہ کن جنگ کی حقیقی فاتح حزب اللّٰہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو یہ لبنان کی مزاحمتی قوت کے عزم، قربانیوں اور ایران کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر تہران کے مرکزی علاقے میں ہزاروں شہری جمع ہوئے، جہاں شرکاء نے حزب اللّٰہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کے بعد خطے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے حزب اللّٰہ کی کھلی حمایت ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

More posts