Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • زلزلہ متاثرین کے لئے حکومتی پیکج ، کیا کچھ ملے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    زلزلہ متاثرین کے لئے حکومتی پیکج ، کیا کچھ ملے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہو گی جبکہ زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال بھی حصہ ڈالے گا ۔ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملےگی۔گھروں،مال مویشیوں کیلئے زرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کاازالہ ممکن ہوگا۔متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں.

    پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے زلزلہ سے متاثرہ کشمیری عوام کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ان کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت جاں بحق لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی ۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا ۔ 38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

  • چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل، عدالت نے سنایا ایسا فیصلہ کہ جان کر ہوں حیران

    چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل، عدالت نے سنایا ایسا فیصلہ کہ جان کر ہوں حیران

    چالیس روپے کے تنازعہ پر قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی ماڈل کورٹ نے 40 روپے کے تنازعہ پر قتل ہونے والے سرکاری ٹیچر شبیر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے 3 ملزمان کو عمر قید اور ایک کو شک کے فائدے پر بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے

    مقدمات زیر التوا نہیں کرنے چاہئے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    عدالت نے عمر قید کی سزا فہیم ۔عظیم اور عمر شہزاد کو سنائی جبکہ ملزمان کے والد لطیف کو بری کردیا ،ملزمان نے مئی 2018 میں معروف ٹیچر شبیر احمد کو اپنے ٹی سٹال پر چائے کی قیمت کے تنازعہ پر تشدد کرکے قتل کردیا تھا

    اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

  • احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    احتساب عدالت سکھرمیں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، نیب نے عدالت سے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کے خاندان کے10بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانزیکشن ہوئی ،خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ آپ کے حکم کے باوجود مجھے اکیلے خورشید شاہ سے ملنے نہیں دیا جاتا،نیب سکھر کا انکوائری افسر کہتا ہے کہ میرے سامنے خورشید شاہ سے بات کریں،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ، ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتے، 500 ارب روپے سے کہانی شروع ہوئی جو اب4 پلاٹس پررک گئی ہے،نواز شریف دور حکومت میں بھی خورشید شاہ کا احتساب ہوا، دوسرااحتساب پرویزمشرف دورمیں شروع ہوا،اب خورشید شاہ کا یہ تیسرا احتسابی عمل شروع ہوا ہے،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    جج نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ خورشید شاہ نیب سے تعاون کیوں نہیں کر رہے ؟ وکیل رضا ربانی نے کہا کہ خورشید شاہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے خورشید شاہ کوبری کیا ہے،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے خورشید شاہ کوبری کیا ،500ارب سے 50ارب اور اب صرف گھر غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے ، نیب سکھر نے خورشید شاہ کے فیملی ممبرز کے نام پورے پاکستان میں پھیلائے ،کیا پاکستان کو قانون کے مطابق چلانا ہے یا کسی کی مرضی سے ؟نیب والے انسانی حقوق کا بھی خیال نہیں رکھتے ،خورشید شاہ کو رہا کرکے نیب والوں کو ٹھوس ثبوت جمع کرانے کی ہدایت کریں ثبوت پیش کیوں نہیں کرتےصرف زبانی الزامات کی قانون میں کیا اہمیت ہے ؟ اگر خورشید شاہ کوفوری آزاد نہیں کرنا چاہتے تو جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے ،

    نیب نےخورشیدشاہ کیخلاف خفیہ ڈائری جج کوپیش کردی ،خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ ہمیں بھی اس کی کاپی مہیاکی جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ کو ڈائری نہیں دے سکتے،

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہم خورشید شاہ سے بہت جلد ریکوری کریں گی ، ریکوری شاہ صاحب کے بتانے سے ہوں گی، ریکوری کے لیے شاہ صاحب کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ وہ خورشید شاہ سے زبردستی ریکوری کریں گے،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رضا ربانی صاحب اگر آپ دھمکی سمجھے ہیں تو میں معافی مانگتا ہوں ،

    رضاربانی نے کہا کہ میں کل آپ کے خلاف ہائی کورٹ میں جاوَں گا،عدالت میں دھمکیاں دینےوالوں کارویہ خورشیدشاہ سےکیساہوگا؟

     

    نیب نے خورشیدشاہ کے15دن کے مزید ریمانڈ کی استدعا کر دی،نیب نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کا گھر رفاعی پلاٹ پر بنا ہوا ہے ،خورشید شاہ کا گھر 60ملین روپے کی لاگت سے بنا ہے ،گھر کی تعمیر آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مد میں آتا ہے ،خورشید شاہ کی بہت ساری بے نامی جائیدادیں ہیں ،خورشید شاہ کے خاندان کے 10بینک اکاؤنٹ ہیں،بینک اکاوَنٹس سےکروڑوں روپے کی آمد رفت ہوئی .

    خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ

    خورشید شاہ کو عدالت پہنچا دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ،چودھری منظور،فیصل کریم کنڈی،زمردخان اور دیگررہنماعدالت میں موجود ہیں،

    خورشیدشاہ اورفیملی پرآمدن سےزائداثاثےبنانےکےالزام میں انکوائری جاری ہے

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    نیب سکھر کی ٹیم نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شا ہ کے گھر کا سرچ آپریشن کیا، نیب نے گھر کے تمام کمروں کی تلاشی لی.، اس موقع پر نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں ،نیب ٹیم کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی کافی تعداد بھی موجود تھی.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  • بھارتی سپریم کورٹ ، کشمیر کے حوالہ سے درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ ، کشمیر کے حوالہ سے درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو جواب داخل کرانے کیلیے 4ہفتوں کی مہلت دے دی،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب 13نومبر کو ہوگی

     

    قبل ازیں سولہ ستمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت  دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی.

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں

    مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

  • حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان

    حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچرے پرلوگوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،لوگ ہرآئے روز مررہے ہیں حکومت کیا کررہی ہے ؟ ہر روز اغوا کے کیسز ہورہے ہیں ،اقدامات کہاں ہورہے ہیں ؟

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 8،8 لاشیں دفنا دی جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،کراچی میں ڈینگی ،نگلیریا ،کانگو وائرس ،گٹر میں بچوں کے گرنے اورکتے کا شکار ہوکرمرتے ہیں،حکومت اپنا کام نہیں کررہی اورکچرے پرلوگوں کو گرفتار کررہی ہے ،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے ،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کراچی میں کہاں سے حکومت اچھا کام کررہی ہے،

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں ،عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےکہا کہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ،یہ تو عدالت کے کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے ،کیا اب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کس کو پیش کرنا ہے یا نہیں ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا ،اب دیکھنا یہ ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا .

    ایس پی سیکیورٹی نے عدالت میں کہا کہ ہم نے مکمل سیکیورٹی دی مگر اس میں تاخیر ہوئی،عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا کو بحث کےلیے آج ہی طلب کر لیا

    عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی مرضی سے تاریخ دیتے ہیں جب زیادہ ڈھیل دی جائے تو ایسا ہوتا ہے،اب دیکھنا ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا،معاملےکی مکمل تفتیش ہو گی،ایس پی ہیڈ‌کوارٹرز نے عدالت میں کہا کہ سر ہماری طرف سے سیکیورٹی جیل کے باہر موجود تھی،جس پر عدالت نے کہا کہ ایس پی صاحب آپ پھنسیں گے یا سپرنٹنڈنٹ جیل پھنسے گا ،

    ایس پی ہیڈ‌کوارٹر نے کہا کہ یہاں ہڑتال تھی لاک ڈاون تھا جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کام کر رہی ہے تو لاک ڈاون کیسا ؟

    بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

     

  • مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال  و دیگرملزمان کی عبوری ضمانتوں میں عدالت نے توسیع کر دی ، کیس کی سماعت عدالت نے 15 اکتوبرتک ملتوی کر دی.

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس بےبنیاد ہے ،پلاٹ سرکاری نہیں،نجی اراضی ہے، عدالت نے کہا کہ جوسوال کیاجائے اس کا جواب دیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں ہاکرز کو کس سال زمین الاٹ کی گئی؟ یہ بتائیں کیازمین ہاکرز کولیز ہوئی؟

    حیدر وحید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ زمین لیزنہیں ہوسکی تھی، یہ کبھی رفاعی پلاٹ رہاہی نہیں، نیب نے کہا کہ زمین 1980 میں ہاکرز اوردکانداروں کو لیز پردی گئی،2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی ،مصطفیٰ کمال نے بلڈرکوعمارت تعمیرکرنے کی غیرقانونی اجازت دی،

     

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا، عدالت پہنچ گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، مطابق لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

  • مقدمات زیر التوا نہیں کرنے چاہئے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    مقدمات زیر التوا نہیں کرنے چاہئے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں سیلزٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقدمات زیرالتوا نہیں کرنےچاہییں،وکلا تیاری اورججز بھی فائلیں پڑھ کر آتے ہیں،متفرق درخواستوں میں کسی ایک کونسل کی التواکی درخواست آجاتی ہے،

    اپنے موکل عمردراز کو بھی گُرسکھائیں بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے،سپریم کورٹ کے ریمارکس

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ کوئٹہ سے ایف بی آر کے کونسل کیوں پیش نہیں ہوئے؟ معلوم کریں کہ وہ کیوں نہیں پیش ہوئے ہمیں مقدمات ختم کرنے ہیں،ہم یہ نہیں چاہتے کہ ایک طرف سےکونسل اوردوسری طرف سےالتواکی درخواست آجائے،

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • مریم نواز کی درخواست ضمانت، سماعت ہو گی آج

    مریم نواز کی درخواست ضمانت، سماعت ہو گی آج

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر آج عدالت میں سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،مریم نواز کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ چودھری شوگر ملز و دیگر کیسز کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی دی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا.

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تو مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیجا جائے، کیمپ جیل میں خواتین کے لئے جگہ نہیں ہے .مریم نواز کی درخواست پہ عدالت نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ کوٹ لکپھت جیل میں مریم نواز کے والد نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں