Baaghi TV

Blog

  • میکسیکو کی تاریخی آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ، کینیڈین سیاح ہلاک، متعدد زخمی

    میکسیکو کی تاریخی آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ، کینیڈین سیاح ہلاک، متعدد زخمی

    میکسیکو میں ایک تاریخی آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک کینیڈین سیاح ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

    حکام کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی کے قریب واقع قدیم آثارِ قدیمہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک مسلح حملہ آور نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک کینیڈین شہری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد غیر ملکی سیاح زخمی ہو گئے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک کینیڈین، ایک کولمبین، ایک برازیلین اور دو امریکی شہری شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد موقع پر بھگدڑ مچنے سے مزید 7 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، چاقو اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک حملہ آور کی شناخت اور اس کے ممکنہ مقاصد کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

  • شاہدرہ کے علاقہ میں سکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    شاہدرہ کے علاقہ میں سکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    شاہدرہ کے علاقہ میں سکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار کر لیا گیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا،ایس پی سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ انسپکٹر اختر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو بےدردی سےقتل کر دیا تھا،ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    دوسری جانب بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتارکر لیا گیا،چوہنگ پولیس نے کارروائی کی،​ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، سپیڈو بس کے کنڈیکٹر سجاد علی کو گرفتار کیا گیا،​دورانِ سفر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دنیا میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دنیا میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو درندہ صفت شکاری قرار دے دیا،

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں، نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن تینوں رہنما معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے درپے ہیں، ان کے اقدامات نے دنیا پر گہرے اور خطرناک اثرات مرتب کیے ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالامارڈ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ دنیا ایک ایسے ماحول کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں طاقت اور جارحیت کو فروغ مل رہا ہے، 2025 میں عالمی نظام سے انحراف دیکھا گیا، جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد بڑی مشکل سے قائم کیا گیا تھا۔

    لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کالامارڈ نے کہا کہ بیشتر حکومتیں ان شکاریوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے انہیں خوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جبکہ بعض ممالک ان کے طرزِ عمل کی نقل بھی کر رہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپین غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے دہرے معیار کے خلاف کھڑا ہے، دنیا بھر میں آمرانہ طرزِ حکمرانی میں اضافہ ہوا ہے اور بیشتر ممالک میں بنیادی شہری آزادیوں پر حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں،رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں، روس یوکرین جنگ میں روس کے مبینہ جرائم اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مثالیں قرار دیا گیا ہے،رپورٹ میں برطانیہ پر بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والی تحریکوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ طالبان کو افغانستان میں خواتین کے خلاف مزید امتیازی اقدامات کا ذمے دار ٹھہرایا گیا،ایمنسٹی کے مطابق دنیا بھر میں جاری تنازعات کے باعث ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس میں غزہ، لبنان، ایران اور یوکرین شامل ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات قانون کی حکمرانی کے خاتمے اور جنگ و تشدد کو معمول بنانے کا نتیجہ ہیں۔

    رپورٹ میں کچھ مثبت پہلوؤں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جس میں نوجوان نسل کی جانب سے احتجاج، بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیسز، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے کارروائیاں اور یوکرین سے متعلق خصوصی ٹریبونل جیسے اقدامات شامل ہیں۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ

    کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ

    کراچی سے لاہور جانے والی ایک مسافر کوچ پر سندھ کے علاقے کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور اور چند موٹرسائیکل سواروں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی، جس کے بعد مشتعل مقامی افراد نے کوچ کو نشانہ بنایا اور پتھراؤ شروع کر دیا،پتھراؤ کے باعث کوچ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ اندر بیٹھے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہو گئے، تاہم ان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے،حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اس واقعے نے شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں

  • نااہل بھارتی پائلٹوں کی جگ ہنسائی،طیارہ درخت میں دے مارا

    نااہل بھارتی پائلٹوں کی جگ ہنسائی،طیارہ درخت میں دے مارا

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران درخت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا۔

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں ایک طیارہ زمین سے محض 30 فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے درخت سے ٹکرا کر زمین بوس ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور کوپائلٹ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد بھارتی فضائی تربیتی نظام اور پائلٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ یہ بحث جاری ہے کہ آیا تربیتی معیار اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے یا نہیں، ایسے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لائسنسنگ نظام اور تربیتی عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی فضائی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تکنیکی تحقیقات ضروری ہوتی ہیں، کیونکہ کم بلندی، موسمی حالات، مشینی خرابی یا انسانی غلطی جیسے کئی عوامل حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    بھارت میں پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کا نظام ایک بڑے سوالیہ نشان کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ ایسے افراد کو طیارہ اڑانے کی اجازت کس بنیاد پر دی جاتی ہے جنہیں بنیادی تیکنیکی ابجد سے بھی واقفیت نہیں۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر بھارت کے تمام پائلٹس کے لائسنسزکی فوری اور سخت جانچ پڑتال ناگزیر ہو چکی ہے، کیونکہ ان کی نااہلی اب ایک عالمی مذاق بن چکی ہے۔ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کی حفاظت کی خاطر بھارتی ایئر لائن میں سفر کرنے سے مکمل احتراز کریں۔ بھارت کی غیر محفوظ ایوی ایشن انڈسٹری میں قدم رکھنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، کیونکہ یہ آپ کی زندگی کا آخری سفر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

  • افغان عوام اورسیاسی قیادت کاطالبان رجیم پرعدم اعتماد

    افغان عوام اورسیاسی قیادت کاطالبان رجیم پرعدم اعتماد

    افغان عوام اورسیاسی قیادت کاطالبان رجیم پرعدم اعتماد،نظام کی تبدیلی کامطالبہ زور پکڑنےلگا

    قابض طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اورغیرقانونی اقدامات کےباعث عوامی مزاحمت میں مسلسل اضافہ ہونےلگا، رہنماحزب اسلامی گلبدین حکمت یار نےطالبان رجیم کوناقابل قبول قراردیتےہوئےسیاسی تبدیلی اورشفاف انتخابات کامطالبہ کردیا،افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نےکہاکہ طالبان رجیم میں افغانستان کےحالات ہرگزعوامی امنگوں کےمطابق نہیں،فوری اصلاحات ضروری ہیں،گلبدین حکمت یارنےطالبان رجیم میں آئین اورشوریٰ جیسےبنیادی عناصرکی عدم موجودگی پرافغان طالبان کوشدیدتنقید کانشانہ بنایا

    افغان سیاسی جماعت حزب وحدت اسلامی افغانستان کاکہناہےکہ بیرون ملک موجود سیاسی قائدین عوامی مینڈیٹ کےحامل نظام تک واپس نہیں آئیں گے،بصورتِ دیگربحران کےذمہ دارطالبان ہونگے،افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 4 سال میں سابق حکومت کےدرجنوں ارکان اورسیکیورٹی اہلکاروں کوقتل اورقیدکیاگیا، ماہرین کے مطابق؛ افغان طالبان رجیم کےآمرانہ رویہ اور کڑی پالیسیوں کےباعث افغان عوام نظام کی تبدیلی کامطالبہ کررہےہیں ،ناکام افغان طالبان رجیم نےافغانستان پرمسلط ہوکرافغان معیشت اورمعاشرےکومکمل طور پرتباہ کردیاہے،

  • مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    دنیا کےمختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اورشرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کونکالنےپرمجبورہوگئے، بھارت کےاپنے جریدہ”دی نیو انڈین ایکسپریس” نےکینیڈا میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کو بےنقاب کردیا،بھارتی جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق؛ کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کاامکان ہے، کینیڈین محکمہ امیگریشن نے9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طورپر 30 ہزارافرادکو اسائلم کیلئےنااہل قراردیا ہے، کینیڈین محکمہ امیگریشن نےمتعلقہ افرادمیں سےکچھ کوفوری ملک چھوڑنےکی ہدایت بھی کردی، کینیڈامیں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگربھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہونگے،

    ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں،بھارتی شہریوں کا بیرونِ ملک روزگار اور اسائلم کیلئےدھکے کھانا مودی سرکار کےنام نہاد شائننگ انڈیا کےدعووں کی عملاً نفی ہے،

  • 21اپریل،شاعر مشرق کی برسی،فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق

    21اپریل،شاعر مشرق کی برسی،فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق

    آج مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    اقبالؒ نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا،شاعر مشرق کی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی،کشمیراقبالؒ کی سوچ کا اہم مرکز رہا جس کو بار ہا انہوں نے اپنی شاعری میں سمویا،اقبالؒ کے نزدیک کشمیر محض ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے احساس اور بیداری کی علامت تھا،کشمیری نوجوانوں کی پاکستان سے وابستگی و قربانیاں اقبالؒ کے نظریے اور فکر کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں،حضرت علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی اور بیداری کا ذریعہ بنا ہوا ہے

  • امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ،ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی،ایران

    امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ،ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی،ایران

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دیتے ہیں، بامعنی مذاکرات کی بنیاد معاہدے پورے کرنے پر ہوتی ہے،ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ہے جب کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔

    دوسری جانب یرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ ہمیں دھمکیوں کیساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں،سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے صدرٹرمپ خود فریبی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرلیں گے یا نئی جنگ جوئی کا جواز پیدا کرلیں گے، مذاکرات کی میز پر دباؤ کے حربہ سے نتائج نہیں ملتے، ایران دھمکیوں کےسائے میں مذاکرات کی پیش کش قبول نہیں کرتا، پچھلے دو ہفتے کے دوران ایران نے میدان جنگ میں نئے پتے دکھانے کیلئے خود کو تیار کرلیا ہے۔

    ادھر ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادے نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ حد سے بڑھ کر کیے جانے والے مطالبات ترک کرے اور ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام کرے،امریکا جنگ کرکے دیکھ چکا اور ممکن ہے کہ وہ جنگ کے راستے پر رہ کر کچھ حاصل کرنے کی سوچ میں ہو مگر اس بحران کا واحد حل سفارتکاری ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران سے مذاکرات میں امریکا سنجیدہ نہیں اور خبردار کیا کہ ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو ایران فیصلہ کن انتقامی کارروائی کرے گا،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی تجاویز غیر سنجیدہ اور مطالبات غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایران سے جوہری مواد کی بیرونِ ملک منتقلی کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں رہی۔

  • ڈیل جلد لیکن  جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ٹرمپ

    ڈیل جلد لیکن جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی مگر وہ جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔

    امریکی صدر نے ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسلام آباد جا رہے ہیں، ایران سے جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں وہ اوباما کے جوہری معاہدے سے بہتر ہو گا، دنیا فخر کرے گی، امریکی صدر نے خبردار کیا کہ بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔

    امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ڈیل کیلئےکسی دباؤ میں ہونے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو غلط قرار دیا،امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور غدار قرار دیا، بولے ڈیموکریٹس امریکی فوج اور ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم ظاہرکررہے ہیںصدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر جیت رہے ہیں، فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کی دعائیں کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

    ٹرمپ کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ایک جنگ جیت رہا ہوں، بہت بڑے فرق سے ، حالات بہت اچھے جا رہے ہیں، ہماری فوج حیران کن رہی ہے اور اگر آپ ‘فیک نیوز’ (جھوٹی خبریں) پڑھیں، جیسے کہ ناکام ہوتا ہوا ‘نیویارک ٹائمز’، بالکل گھناؤنا اور کراہت آمیز ‘وال اسٹریٹ جرنل’، یا اب تقریباً ختم ہونے والا، خوش قسمتی سے، ‘واشنگٹن پوسٹ’، تو آپ کو واقعی یہ لگے گا کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں۔ دشمن الجھن کا شکار ہے، کیونکہ انہیں یہی میڈیا "رپورٹس” ملتی ہیں، اور پھر بھی وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ تاریک رن ویز پر جا چکی ہے، ان کے پاس کوئی اینٹی میزائل یا اینٹی ایئر کرافٹ سازوسامان نہیں بچا، ان کے سابقہ لیڈران زیادہ تر جا چکے ہیں (یہ سب کچھ ہونے کے ساتھ ساتھ، حکومت کی تبدیلی بھی ہے!)، اور شاید سب سے اہم بات، ناکہ بندی ، جسے ہم اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک کوئی "ڈیل” (معاہدہ) نہیں ہو جاتا، ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے۔ وہ روزانہ 500 ملین ڈالر کھو رہے ہیں، یہ ایک ایسی رقم ہے جو مختصر مدت میں بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ امریکہ مخالف فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کے لیے دعائیں کر رہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ میں انچارج ہوں! جس طرح ان غیر محب وطن لوگوں نے الیکشن میں مجھ سے لڑنے کے لیے اپنی محدود طاقت کا ہر قطرہ استعمال کیا، وہ ایران کے معاملے میں بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ نتیجہ وہی نکلے گا ، جو کہ پہلے ہی نکل چکا ہے!