Baaghi TV

Blog

  • مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا

    دنیا کےمختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اورشرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کونکالنےپرمجبورہوگئے، بھارت کےاپنے جریدہ”دی نیو انڈین ایکسپریس” نےکینیڈا میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کو بےنقاب کردیا،بھارتی جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق؛ کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کاامکان ہے، کینیڈین محکمہ امیگریشن نے9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طورپر 30 ہزارافرادکو اسائلم کیلئےنااہل قراردیا ہے، کینیڈین محکمہ امیگریشن نےمتعلقہ افرادمیں سےکچھ کوفوری ملک چھوڑنےکی ہدایت بھی کردی، کینیڈامیں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگربھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہونگے،

    ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں،بھارتی شہریوں کا بیرونِ ملک روزگار اور اسائلم کیلئےدھکے کھانا مودی سرکار کےنام نہاد شائننگ انڈیا کےدعووں کی عملاً نفی ہے،

  • 21اپریل،شاعر مشرق کی برسی،فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق

    21اپریل،شاعر مشرق کی برسی،فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق

    آج مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    اقبالؒ نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا،شاعر مشرق کی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی،کشمیراقبالؒ کی سوچ کا اہم مرکز رہا جس کو بار ہا انہوں نے اپنی شاعری میں سمویا،اقبالؒ کے نزدیک کشمیر محض ایک خطہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے احساس اور بیداری کی علامت تھا،کشمیری نوجوانوں کی پاکستان سے وابستگی و قربانیاں اقبالؒ کے نظریے اور فکر کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں،حضرت علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی اور بیداری کا ذریعہ بنا ہوا ہے

  • امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ،ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی،ایران

    امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ،ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی،ایران

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دیتے ہیں، بامعنی مذاکرات کی بنیاد معاہدے پورے کرنے پر ہوتی ہے،ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکا ایران سے "سرینڈر” چاہتا ہے جب کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔

    دوسری جانب یرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ ہمیں دھمکیوں کیساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں،سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے صدرٹرمپ خود فریبی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرلیں گے یا نئی جنگ جوئی کا جواز پیدا کرلیں گے، مذاکرات کی میز پر دباؤ کے حربہ سے نتائج نہیں ملتے، ایران دھمکیوں کےسائے میں مذاکرات کی پیش کش قبول نہیں کرتا، پچھلے دو ہفتے کے دوران ایران نے میدان جنگ میں نئے پتے دکھانے کیلئے خود کو تیار کرلیا ہے۔

    ادھر ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادے نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ حد سے بڑھ کر کیے جانے والے مطالبات ترک کرے اور ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام کرے،امریکا جنگ کرکے دیکھ چکا اور ممکن ہے کہ وہ جنگ کے راستے پر رہ کر کچھ حاصل کرنے کی سوچ میں ہو مگر اس بحران کا واحد حل سفارتکاری ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران سے مذاکرات میں امریکا سنجیدہ نہیں اور خبردار کیا کہ ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو ایران فیصلہ کن انتقامی کارروائی کرے گا،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی تجاویز غیر سنجیدہ اور مطالبات غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایران سے جوہری مواد کی بیرونِ ملک منتقلی کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں رہی۔

  • ڈیل جلد لیکن  جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ٹرمپ

    ڈیل جلد لیکن جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی مگر وہ جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔

    امریکی صدر نے ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسلام آباد جا رہے ہیں، ایران سے جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں وہ اوباما کے جوہری معاہدے سے بہتر ہو گا، دنیا فخر کرے گی، امریکی صدر نے خبردار کیا کہ بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔

    امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ڈیل کیلئےکسی دباؤ میں ہونے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو غلط قرار دیا،امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور غدار قرار دیا، بولے ڈیموکریٹس امریکی فوج اور ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم ظاہرکررہے ہیںصدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر جیت رہے ہیں، فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کی دعائیں کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

    ٹرمپ کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ایک جنگ جیت رہا ہوں، بہت بڑے فرق سے ، حالات بہت اچھے جا رہے ہیں، ہماری فوج حیران کن رہی ہے اور اگر آپ ‘فیک نیوز’ (جھوٹی خبریں) پڑھیں، جیسے کہ ناکام ہوتا ہوا ‘نیویارک ٹائمز’، بالکل گھناؤنا اور کراہت آمیز ‘وال اسٹریٹ جرنل’، یا اب تقریباً ختم ہونے والا، خوش قسمتی سے، ‘واشنگٹن پوسٹ’، تو آپ کو واقعی یہ لگے گا کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں۔ دشمن الجھن کا شکار ہے، کیونکہ انہیں یہی میڈیا "رپورٹس” ملتی ہیں، اور پھر بھی وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ تاریک رن ویز پر جا چکی ہے، ان کے پاس کوئی اینٹی میزائل یا اینٹی ایئر کرافٹ سازوسامان نہیں بچا، ان کے سابقہ لیڈران زیادہ تر جا چکے ہیں (یہ سب کچھ ہونے کے ساتھ ساتھ، حکومت کی تبدیلی بھی ہے!)، اور شاید سب سے اہم بات، ناکہ بندی ، جسے ہم اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک کوئی "ڈیل” (معاہدہ) نہیں ہو جاتا، ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے۔ وہ روزانہ 500 ملین ڈالر کھو رہے ہیں، یہ ایک ایسی رقم ہے جو مختصر مدت میں بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ امریکہ مخالف فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کے لیے دعائیں کر رہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ میں انچارج ہوں! جس طرح ان غیر محب وطن لوگوں نے الیکشن میں مجھ سے لڑنے کے لیے اپنی محدود طاقت کا ہر قطرہ استعمال کیا، وہ ایران کے معاملے میں بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ نتیجہ وہی نکلے گا ، جو کہ پہلے ہی نکل چکا ہے!

  • پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول

    پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول

    پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول ہو گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا کہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے،پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔

    دوسری جانب چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی،پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔

  • بجلی چوروں اور سرکاری ملازمین پر حملے کرنے والے کے خلاف کارروائی ،گرفتاریاں

    بجلی چوروں اور سرکاری ملازمین پر حملے کرنے والے کے خلاف کارروائی ،گرفتاریاں

    قصور
    بجلی چوروں اور سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    متعدد مقدمات درج
    قصور ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقہ آرلہ چھینہ میں ایس ڈی او واپڈا مدثر سحر کی مدعیت میں وقاص وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان نے بجلی چوری کی تصاویر بنانے پر واپڈا ٹیم پر دھاوا بول دیا اور تشدد کر کے ڈاکٹر افتخار کو شدید زخمی کر دیا، بعد ازاں ملزمان میٹر ریڈر اسلم اور ڈاکٹر افتخار کو گھسیٹتے ہوئے بیٹھک میں لے گئے اور حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ سدھو پورہ میں چوہدری الیاس اور تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ بھگیانہ کلاں میں محمد امین کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے جانے پر ایس ڈی او تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمات درج کر لیے گئے

  • سپر ہائی وے پر ڈکیتی، پیٹرول پمپ مالک زخمی، 75 لاکھ لوٹ لیے گئے

    سپر ہائی وے پر ڈکیتی، پیٹرول پمپ مالک زخمی، 75 لاکھ لوٹ لیے گئے

    ‎کراچی کے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے دن دہاڑے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کو زخمی کر کے 75 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ حیران کن طور پر یہ واقعہ پولیس پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا مگر ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    ‎ذرائع کے مطابق اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں پورا واقعہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان ایک سفید رنگ کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔ جیسے ہی موقع ملا، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روک لیا۔ ایک ملزم نے چالاکی سے موٹر سائیکل گاڑی کے سامنے گرا دی تاکہ راستہ مکمل طور پر بند ہو جائے۔
    ‎مزاحمت کرنے پر ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کو ٹانگ پر گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد ملزمان نے گاڑی سے 75 لاکھ روپے نقدی نکالی اور فرار ہونے سے پہلے گاڑی کے پچھلے ٹائر پر فائرنگ بھی کی تاکہ کوئی ان کا پیچھا نہ کر سکے۔
    ‎واردات کے بعد ملزمان پہلے پیدل سپر ہائی وے کی جانب بھاگے اور وہاں موجود ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

    پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

    ‎پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں جہاں ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیاں توجہ کا مرکز رہتی تھیں، وہیں اب ایرانی ریال غیر متوقع طور پر مارکیٹ کا سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بن گیا ہے۔
    ‎مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند ہفتے پہلے تک ایک کروڑ ایرانی ریال کا بنڈل تقریباً 2,500 پاکستانی روپے میں دستیاب تھا، تاہم اب اس کی قیمت بڑھ کر 10,000 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ بظاہر عالمی مارکیٹ کی حقیقی قدر کے مطابق نہیں بلکہ پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق اس اچانک اضافے کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مستقبل کے امکانات پر لگائی جانے والی شرط ہے۔ کئی افراد اس امید پر ریال خرید رہے ہیں کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں اور پابندیاں نرم ہو جاتی ہیں تو ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے انہیں منافع حاصل ہوگا۔
    ‎دوسری جانب بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایران کے ساتھ جاری غیر رسمی تجارت بھی ریال کی طلب میں اضافے کا اہم سبب ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت میں اکثر نقد ایرانی ریال استعمال ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کرنسی کی مانگ بڑھ گئی ہے اور ڈیلرز من چاہے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔
    ‎دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی اوپن مارکیٹ اور عالمی شرح مبادلہ میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ جہاں پاکستان میں ایک روپے کے بدلے تقریباً 1,000 ریال مل رہے ہیں، وہیں عالمی سطح پر یہی شرح تقریباً 4,700 ریال کے قریب بنتی ہے۔

  • تیل کی آزاد منڈی سب کیلئے یا کسی کیلئے نہیں، ایرانی نائب صدر کا انتباہ

    تیل کی آزاد منڈی سب کیلئے یا کسی کیلئے نہیں، ایرانی نائب صدر کا انتباہ

    ‎ایران کے نائب صدر رضا عارف نے عالمی تیل منڈی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق اہم اور سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ یا تو سب ممالک کے لیے یکساں ہونی چاہیے یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی تیل برآمدات کو روکا جاتا ہے تو دیگر ممالک کے لیے سکیورٹی کی توقع رکھنا حقیقت پسندانہ نہیں ہوگا۔
    ‎ایک بیان میں رضا عارف نے واضح کیا کہ ایران کو عالمی توانائی مارکیٹ سے الگ کرنے کی کوششیں نہ صرف غیر منصفانہ ہیں بلکہ اس کے سنگین نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو دوہرے معیار ترک کرنا ہوں گے، کیونکہ کسی ایک ملک کو دبانے اور دوسرے کو سہولت دینے کی پالیسی خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے۔
    ‎ایرانی نائب صدر نے خاص طور پر آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سمندری راستہ عالمی تیل ترسیل کے لیے نہایت حساس حیثیت رکھتا ہے اور اس کی سکیورٹی کوئی مفت سہولت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو معاشی دباؤ کا سامنا ہوگا تو اس کے اثرات عالمی تجارت اور توانائی سپلائی پر بھی پڑیں گے۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق رضا عارف کا بیان دراصل عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ایران کو نظرانداز کرنا آسان نہیں ہوگا۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے وہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی منڈیوں میں فوری اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔
    ‎دوسری جانب عالمی طاقتیں پہلے ہی ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ایسے بیانات سے نہ صرف سفارتی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ تک محدود، ٹرمپ کا سخت مؤقف

    ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ تک محدود، ٹرمپ کا سخت مؤقف

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سیز فائر سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی بدھ کی شام تک محدود ہے اور اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو اس میں توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
    ‎اپنے تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی صورت میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی کمزور یا نقصان دہ معاہدے پر رضامند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ “کوئی جلدی نہیں کہ برا معاہدہ کرلوں، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے اور ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔”
    ‎سیاسی ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر دباؤ بڑھانے کی ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے تاکہ مذاکرات میں امریکا کو بہتر پوزیشن حاصل ہو۔ تاہم اس مؤقف سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب ایران پہلے ہی امریکی اقدامات پر سخت ردعمل دے چکا ہے اور ایرانی قیادت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے جارحانہ پالیسی جاری رکھی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایسے میں سیز فائر کا خاتمہ خطے میں ایک نئی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔