Baaghi TV

Blog

  • 
امریکا سنہری دور میں داخل ہوچکا، حالات بدترین سے بہترین ہوگئے: ڈونلڈ ٹرمپ

    
امریکا سنہری دور میں داخل ہوچکا، حالات بدترین سے بہترین ہوگئے: ڈونلڈ ٹرمپ

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک “سنہری دور” میں داخل ہوچکا ہے اور ملک کے حالات مختصر وقت میں بدترین سے بہترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
    ‎کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں، امریکی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہوچکی ہیں اور غیرقانونی امیگریشن کو مؤثر انداز میں روکا گیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران کوئی غیرقانونی تارک وطن امریکا میں داخل نہیں ہوا، جبکہ قانونی امیگریشن کا نظام برقرار رکھا جائے گا۔
    ‎صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے حاصل کیے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا جو پہلے معاشی مشکلات کا شکار تھا، اب دنیا کا سب سے پسندیدہ ملک بنتا جا رہا ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ وینزویلا سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے اور توانائی کے شعبے میں پیداوار بڑھانے کا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔ صدر کے مطابق انتظامیہ نے سرکاری اداروں میں ڈی ای آئی پروگرام ختم کر دیے ہیں اور ملک کی مجموعی صورتحال مضبوط ہو رہی ہے۔
    ‎ٹرمپ نے ٹیکس پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن اراکین کی حمایت سے ٹیکس میں کمی ممکن بنائی گئی، جبکہ ڈیموکریٹس نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹپس اور اوور ٹائم آمدن پر ٹیکس ختم کیا گیا اور ٹیرف پالیسی کے باعث دیگر ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔
    ‎اپنے خطاب میں انہوں نے انتخابی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کے لیے شہریت کا ثبوت ضروری ہونا چاہیے اور میل اِن بیلٹس کو محدود کیا جانا چاہیے، سوائے مخصوص حالات کے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس ووٹر آئی ڈی قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔
    ‎خطاب کے دوران متعدد ڈیموکریٹ اراکین خاموش دکھائی دیے، جبکہ صدر نے توانائی، سوشل سیکیورٹی اور میڈی کئیر کے تحفظ کا وعدہ بھی دہرایا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے اپنے پاور پلانٹس قائم کریں اور کانگریس سے سنگل فیملی گھروں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

  • 
چینی کمپنی کے مالک نے ملازمین کو حیران کر دیا

    
چینی کمپنی کے مالک نے ملازمین کو حیران کر دیا

    ‎چین میں ایک کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کے لیے ایسا انوکھا ایونٹ منعقد کیا کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ہینان کی کوانگ شان کرین کو لمیٹڈ کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے اپنے ملازمین میں 18 کروڑ یوآن (تقریباً 7 ارب پاکستانی روپے) نقد رقم تقسیم کی۔
    ‎کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے موقع پر 6 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب پاکستانی روپے) نقد بونس کے طور پر دیے گئے، جبکہ تقریب کے لیے تقریباً 7 ہزار ملازمین کے لیے 800 میزیں لگائی گئیں۔ ایونٹ میں ملازمین کو سٹیج پر بلا کر انعامات دیے گئے اور باقی افراد کو کہا گیا کہ میزوں پر موجود جتنی رقم وہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا کر اپنے گھر لے جائیں۔
    ‎تقریب کے دوران کمپنی کے مالک نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ “ہم واشنگ مشینیں کیوں دیں؟ کیا آپ کو معلوم نہیں سونا کتنا مہنگا ہوگیا ہے؟” اور اضافی 20 ہزار یوآن بھی ہر ملازم کو نقد فراہم کیے گئے۔
    ‎یہ کمپنی ستمبر 2002 میں قائم ہوئی تھی اور کرینیں بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات بھی تیار کرتی ہے اور 130 سے زائد ممالک میں اس کا کاروبار موجود ہے۔ چوئی پی جون نے اس سے قبل 2024 میں بھی 17 کروڑ یوآن اپنے ملازمین میں بونس کے طور پر تقسیم کیے تھے۔
    ‎یہ تقریب نہ صرف ملازمین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنی بلکہ کاروباری دنیا میں نقد انعامات دینے کے منفرد طریقے کے طور پر بھی خبروں میں رہی۔

  • 
پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری

    
پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری

    ‎گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، اور حکومت و بین الاقوامی اداروں کے مطابق یہ عمل بدستور جاری ہے۔
    ‎اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے بتایا کہ ستمبر 2023 سے طورخم سمیت مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ 75 ہزار افغان شہری افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو رضاکارانہ طور پر واپس گئے اور وہ جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا۔
    ‎صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے تازہ ترین اعداد و شمار میں اے سی سی (افغان سٹیزن کارڈ) رکھنے والے 29 خاندانوں کے 130 افراد واپس روانہ کیے گئے۔ اس کے علاوہ پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈ ہولڈرز کے 174 خاندانوں یعنی 784 افراد بھی حالیہ دنوں میں افغانستان لوٹ گئے۔ غیر قانونی مقیم 21 خاندانوں سمیت 108 افراد کو بھی واپس بھیجا گیا۔
    ‎یو این ایچ سی آر کے مطابق اس عرصے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار افغان شہریوں کو جبری طور پر ملک بدر کیا گیا، جبکہ دیگر نے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی اختیار کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

  • 
ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

    
ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

    ‎تہران: ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے امریکی الزامات کو بلا بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
    ‎ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی دعوے محض بڑے جھوٹ ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی الزامات کو بھی رد کیا اور کہا کہ یہ دعوے حقیقت سے عاری ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ممالک اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں اور ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایران نے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

  • 
کراچی میں رمضان کے دوران ٹریفک کے دباؤ سے شہری مشکلات کا شکار

    
کراچی میں رمضان کے دوران ٹریفک کے دباؤ سے شہری مشکلات کا شکار

    ‎کراچی میں رمضان کے مہینے کے دوران شاہراہوں پر شدید ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    ‎شہر میں سرکاری، نجی اور کاروباری اداروں میں بیک وقت چھٹی ہونے کے باعث اہم شاہراہیں رُکنے کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ حکومت نے رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیے ہیں، جبکہ عام دنوں میں سرکاری دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے اور نجی دفاتر صبح 9 سے 3 یا 4 بجے تک کھلے رہتے تھے۔
    ‎ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کی ایک بڑی وجہ شہر میں جاری تعمیراتی کام بھی ہیں۔ ساتھ ہی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے ٹریفک کی روانی متاثر کی ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ آمد و رفت دشوار ہو گئی ہے۔

  • 
پی ایس ایل 11 کا فائنل ملک سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

    
پی ایس ایل 11 کا فائنل ملک سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

    ‎پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا فائنل ممکنہ طور پر ملک سے باہر کسی نیوٹرل وینیو پر کرایا جا سکتا ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کا فائنل انگلینڈ، دبئی یا امریکا میں ہو سکتا ہے، اور فرنچائزز بیرون ملک فائنل کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گی۔ پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ اور فرنچائزز کے حالیہ اجلاس میں بیرون ملک فائنل کے امکان پر اہم گفتگو ہوئی۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور انگلینڈ اس فائنل کی میزبانی کے لیے بہترین آپشنز سمجھے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا اور ایونٹ تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا۔

  • 
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ‎اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
    ‎وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔ درخواست میں درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ منتقلی کے بعد ماہر امراض چشم سے ان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے اور علاج ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں، خاندان کی موجودگی میں ہو۔
    ‎درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی اور وکلاء کو ان تک رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

  • 
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    
رحیم یار خان: نوجوان کے قتل میں پولیس ملوث، 2 سابق افسران سمیت 4 افراد نامزد

    ‎رحیم یار خان: ایک نوجوان کے قتل کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کے بیان کے بعد دو سابق پولیس افسران سمیت چار افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق شبیر احمد کو گزشتہ سال 16 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور قانونی کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی۔

  • 
اترآکھنڈ: کھلے میدان میں نماز پڑھنے پر مسلمان نوجوان پر ہندو انتہاپسندوں کا حملہ

    
اترآکھنڈ: کھلے میدان میں نماز پڑھنے پر مسلمان نوجوان پر ہندو انتہاپسندوں کا حملہ

    بھارتی ریاست اترآکھنڈ میں ایک مسلمان نوجوان کو کھلے میدان میں نماز پڑھنے کے جرم میں ہندو انتہاپسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق اروند شرما نامی حملہ آور نے نوجوان پر زبردستی ہندو دیوتاؤں کے نعرے لگوائے اور کان پکڑ کر معافی منگوائی۔
    ‎حملہ آور کی شناخت ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور بھارتی حکام کی جانب سے بھی مذمت نہیں سامنے آئی۔ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت میں اب معمول بن چکا ہے۔

  • 
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    ‎خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں چار الگ الگ جھڑپوں کے دوران 26 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان میں کیے گئے آپریشن میں مزید 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
    ‎بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں بروقت آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد مارا گیا۔
    ‎لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران مزید 10 دہشتگرد مارے گئے۔
    ‎آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔