وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ملک نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں اضافہ کرنا پڑا، جب بجٹ بنایا گیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ طے تھا کہ لیوی 80 روپے فی لیٹر کے حساب سے وصول کی جائے گی، تاہم بعد میں حالات مختلف ہو گئے، ڈیزل اور پیٹرول پر 160 روپے لیوی آئی ایم ایف کا ہدف ہے،
سینیٹ کی پیٹرولیم کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ لیوی ہے، جبکہ بعض ممالک نے ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دیا۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لیوی بڑھانا پڑی، بجٹ میں 80 روپے فی لیٹر لیوی کا ہدف طے تھا تاہم بعد میں حالات تبدیل ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیزل اور پیٹرول پر 160 روپے فی لیٹر لیوی وصول کرنا آئی ایم ایف کا ہدف ہے،بعض ممالک نے ٹیکسز کم کرکے قیمتوں میں کمی کی ہے،
