Baaghi TV

Blog

  • 
پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں نمایاں پیشرفت

    
پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں نمایاں پیشرفت

    ‎پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، اور دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
    ‎سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں جو دونوں معیشتوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

  • شرقپور شریف میں آتشبازی فیکٹری میں دھماکا، ایک ہلاک اور چار زخمی

    شرقپور شریف میں آتشبازی فیکٹری میں دھماکا، ایک ہلاک اور چار زخمی

    ‎پنجاب کے علاقے شرقپور شریف میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق دھماکا فیکٹری میں آتشبازی تیار کرتے وقت ہوا، جس کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت متعدد افراد فیکٹری میں موجود تھے، اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن  پٹڑی سے اتر گئی

    اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن پٹڑی سے اتر گئی

    راولپنڈی مارگلہ اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے

    گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے ،ریلوے حکام کے مطابق حادثہ بیکری چوک کے قریب اسوقت پیش آیا جب یہ خالی ریک مارگلہ اسٹیشن جا رہا تھا, ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں ،​گرین لائن حادثے کے بعد اپ لائن پر ٹریفک عارضی طور پر بند ہے،اپ ٹریک پر آنے والی ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گذارا جائے گا،حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچ گئے،ریلوے امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف موقع پر پہنچ گیا امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،راولپنڈی سے گرین لائن روانگی میں گاڑی روانگی میں تاخیر کا امکان ہے،راولپنڈی سے کراچی کے لیئے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے

    6 ڈاون گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی میں پٹری سے اتر گئی
    ریلوے انتظامیہ کی نااہلی: دعوے آسمان پر، حقیقت زمین پر!
    ایک طرف وفاقی وزیرِ ریلوے روزانہ میڈیا پر آ کر ترقی، جدیدیت اور "سب ٹھیک ہے” کی لمبی چوڑی ڈینگیں مارتے تھکتے نہیں، اور دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔
    بھی کچھ دیر پہلے ہی گرین لائن ایکسپریس جیسی وی آئی پی ٹرین کے پٹری سے اترنے کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ جس ٹرین کو محکمہ ریلوے کا فخر سمجھا جاتا ہے، اگر اس کا یہ حال ہے تو باقی ٹرینوں اور عام مسافر کا اللہ ہی حافظ ہے!
    • کھوکھلے دعوے: میڈیا ٹاک میں ریلوے کو منافع بخش اور محفوظ بتایا جاتا ہے، مگر عملی طور پر ٹریکس کی حالت زار انتہائی مخدوش ہے۔
    • انتظامی نااہلی: آئے روز کے حادثات ثابت کر رہے ہیں کہ محکمے کی ترجیحات عوامی تحفظ نہیں بلکہ صرف فوٹو سیشنز ہیں۔
    • سفر یا موت کا کھیل؟ غریب اور متوسط طبقہ جو سستی سواری کی امید میں ریلوے کا رخ کرتا ہے، اب اسٹیشن جاتے ہوئے بھی ڈرتا ہے۔
    وزیرِ موصوف سے سوال: کیا صرف ٹی وی پر بیٹھ کر لمبی چوڑی باتیں کرنے سے ریلوے چلے گی؟ گرین لائن جیسے حادثات پر آپ کی "کارکردگی” کہاں چھپی ہوئی ہے؟
    اب وقت آ گیا ہے کہ لفاظی کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، ورنہ یہ ڈینگیں کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

  • بلیدہ میناز میں گھر پر مارٹر گولے فائر، بلوچ خواتین اور بچے شہید

    بلیدہ میناز میں گھر پر مارٹر گولے فائر، بلوچ خواتین اور بچے شہید

    چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مذموم عزائم کے ساتھ آنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلیدہ میناز میں عبدالحمید نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا۔

    جہاں حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے بھی فائر کیے۔اس سفاکانہ حملے کے نتیجے میں 6 معصوم بلوچ جن میں مسلم ولد چار شمبے، مولانا یوسف ولد محمد شریف، گل نازبنت عبدالغفار، ایک سالہ۔چنگیز ولد عبدالغفار، چار سالہ فضیلہ زوجہ عبدالغفار،اور چھ سالہ زہرہ بنت عبدالغفار شامل تھے شہید ہو گئے،جبکہ تین بچے زخمی ہوئے۔حملے کے باعث گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    یہ المناک سانحہ دہشت گردوں کی بزدلی، سفاکیت اور ان کے مذموم مقاصد کی واضح عکاسی کرتا ہے اور بلوچ نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔ نام نہاد آزادی کی جنگ کے دعوے سے شروع ہونے والا یہ فتنہ اب کھلے عام چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری جیسے جرائم تک پہنچ چکا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

  • پنجاب ، مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

    پنجاب ، مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

    پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں۔

    پنجاب کے مزید سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف اضلاع کے مزید 2735 اسکولز نجی افراد چلائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کرلیں، 31 مارچ تک نجی شعبے سے افراد اسکولز حاصل کرنے کیلئے اسکروٹنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے 247، خانیوال کے 157، فیصل آباد 112، بہاولنگر کے 150، لاہور کے 42، چنیوٹ کے 82، لیہ کے 92، قصور کے 94، ملتان کے 128 اسکول نجی شعبے کو دیئے جائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایسے اسکولز نجی شعبے کو ملیں گے جن میں 100 سے زائد طلباء اور 2 ٹیچر موجود ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب 10 ہزار سے زائد اسکولز نجی شعبے کے حوالے کرچکا ہے۔

  • ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف ںے کہا کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان کو احسن اقبال بہترین انداز میں چلارہے ہیں، جون 2023ء میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ہم نے ملکی پہیہ چلانے کے لیے اقدامات کیے، کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے، 200 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی جس پر قابو پایا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اسی طرح بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا اس کے خاتمے کے خلاف بے پناہ سفارشیں آئیں مگر ادارے کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا۔

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرنا ہوگی۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

  • بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے ہونیوالی تنقید پر کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوجی بھیجے گا اپنا موقف واضح کر دیا-

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں بلکہ صرف غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک منصفانہ و پائیدار حل کو آگے بڑھانا ہے بورڈ آف پیس کے 19 فروری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جو بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے فوجی دستے فراہم کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی حمایت کرتا ہے، جو 2 ریاستی حل پر مبنی ہو، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدیں اور القدس شریف آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے-

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار، مستحکم اور قابل عمل فلسطینی ریاست قائم نہ ہو، جس کی سرحدیں 1967 کی طے شدہ ہوں اور القدس شریف اس کا دارالحکومت ہو پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حوالے سے اپنا موقف شفاف، مستقل اور اصولی رکھا ہے، جس کی بار بار سرکاری بیانات میں تصدیق کی گئی اور یہ موقف بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہے۔

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

  • سانحہ گل پلازہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی جواب دینے سے معذرت

    سانحہ گل پلازہ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی جواب دینے سے معذرت

    ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سوالنامےکے جوابات دینے سے معذرت کرلی۔

    عبدالحمید جاگیرانی نے کہا کہ وہ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر موجود نہیں ہیں، کمیشن نے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس فاطمہ میمن کو نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کا چارج اب ان کے پاس نہیں ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور ڈائریکٹر عہدے پر نہ ہونے کے باعث وہ کمیشن کے سوالنامے کا جواب نہیں دے سکتے،نوٹس کے مطابق بطور ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفینس ذاتی حیثیت میں 26 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہوں

    کمیشن اجلاس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے والے شہری کے بیان میں ریسکیو اقدامات میں سنگین بے انتظامی کی نشاندہی کی گئی،کمیشن نے میونسپل کمشنر کے ایم سی، چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط لکھ دیاجس میں کہا گیا کہ شہریوں کو ریسکیو کرنے والے شہری دانش نے اپنے بیان میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں، ان الزامات پر اگر آپ جرح کرنا چاہتے ہیں تو کمیشن کو 27 فروری سے قبل آگاہ کریں،تاکہ جرح کے لئے سماعت مقرر کی جاسکے، اگر مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا گیا تو جرح کا حق ختم کردیا جائے گا

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے –

    زلزلے کے سبب عمارتوں میں ارتعاش محسوس کیا گیا، لوگوں میں خوف پھیل گیا جس کے سبب لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا-

    فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    سندھ حکومت کیخلاف سازش،قیادت وفاقی حکومت سے جواب طلبی کرے،شرجیل میمن

  • فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

    فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی

    لائیو پروگرام میں تنقید کرنے پر فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی-

    نجی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے میزبان کی جانب سے پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفیٰ سے متعلق بات کہی پروگرام کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے عتیقہ اوڈھو کو فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھاکر کہا آپ انہیں کوئی ایک مشورہ دینا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ فہد کو اب اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

    جس پر اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں رد عمل دیا جو وائرل ہوا،ہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں، ان سے کہنا چاہوں گا کہ آپ 2 ، 4 سرجریز مزید کروالیں پھر ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت بھی کی،اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں درخواست کی ’ آئیے اس معاملے کو مزید نہ بڑھائیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا تبصرہ شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاگیا جس پر انھوں نے جذباتی ردِعمل دیا ہے،اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

    غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان چھوڑنے کے دعوے بے بنیا د ہیں، ایس ای سی پی

    بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ وہ رشتہ ہی کیا جس میں انا ہی رہے، خوبصورتی تو ہے جب آجائے معافی‘،عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں، ہم کچھ بھی نہیں آپ کے آگے، اللہ آپ کو خوش رکھے اور میں آپ سے معافی مانگتا ہوں-