Baaghi TV

لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کے بطور گارنٹی 7 کروڑ واپس کرنے کا حکم

cm

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کی۔دورانِ سماعت نیب کے وکیل کی جانب سے آئینی عدالت میں درخواست واپس لینے سے متعلق بیانِ حلفی بھی جمع کرایا گیا، جس کے بعد عدالت نے رقم واپسی کی درخواست منظور کرلی۔

More posts