Baaghi TV

ایران کی نوبل امن انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی ضمانت پر رہا

ایران کی نوبل امن انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں طبیعت ناساز ہونے پر تہران کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں نرگس محمدی کا علاج ان کی اپنی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نرگس محمدی کو سینے، کمر اور بازوؤں میں شدید درد کی شکایت رہی، جس کے بعد ان کی صحت کے پیش نظر انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نرگس محمدی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم آواز سمجھی جاتی ہیں اور انہیں 2023 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ ان کی گرفتاریوں اور عدالتی مقدمات پر عالمی انسانی حقوق تنظیمیں بھی متعدد بار تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

More posts