Baaghi TV

Blog

  • کرپشن کیسز :نیتن یاہو کو عدالت سے ایک اور مہلت مل گئی

    کرپشن کیسز :نیتن یاہو کو عدالت سے ایک اور مہلت مل گئی

    اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں سماعت اچانک ملتوی ہونے پر ایک بار پھر عبوری ریلیف مل گیا ہے-

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کے روز عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت ہونا تھی جس میں انہیں اپنا بیان ریکارڈ کروانا تھا، تاہم عین وقت پر یہ عمل مؤخر کر دیا گیا،یہ فیصلہ نیتن یاہو کے وکیل کی جانب سے رات گئے عدالت کو فراہم کی گئی نئی معلومات کے بعد کیا گیا، لیکن ان تفصیلات کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا عدالت نے اچانک سماعت ملتوی کر دی، جس سے وزیر اعظم کو وقتی طور پر ریلیف مل گیا ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو اس وقت تین مختلف کرپشن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ مقدمات 2019 سے زیر سماعت ہیں، اس سے قبل بھی کئی مواقع پر ان مقدمات کی سماعت موخر ہوتی رہی ہے، جس کی بڑی وجوہات میں سیکیورٹی صورتحال اور جنگی حالات شامل رہے ہیں، حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے باعث بھی عدالتی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ نیتن یاہو 28 اپریل کو عدالت میں پیش ہوئے تھے جو ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد ان کی پہلی پیشی تھی، ماہرین کے مطابق بار بار سماعت ملتوی ہونے سے مقدمات کے حتمی فیصلے میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔

  • 
کراچی میں 7 مئی سے نئی ہیٹ ویو لہر کا امکان

    
کراچی میں 7 مئی سے نئی ہیٹ ویو لہر کا امکان

    ‎محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی ایک اور شدید لہر کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے مطابق 7 مئی سے ہیٹ ویو کی نئی لہر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
    ‎ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں اس وقت بھی شدید گرمی برقرار ہے اور آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم کل سے درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے، جس کے بعد پارہ تقریباً 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
    ‎محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ شدت عارضی طور پر کم ہونے کے باوجود مکمل طور پر ختم نہیں ہو رہی، اور 7 مئی سے ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    ‎مزید پیشگوئی کے مطابق 13 مئی کے بعد بھی درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے، جس سے مئی کے وسط میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
    ‎ماہرین صحت نے شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی اور او آر ایس کا زیادہ استعمال کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔
    ‎ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

  • ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم’ کو ایران نے  ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ قرار دیا

    ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم’ کو ایران نے ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ قرار دیا

    ‘پروجیکٹ فریڈم’ (Project Freedom) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے اور بحری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کیا گیا ایک نیا فوجی اور سفارتی اقدام ہے، تاہم ایران نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

    امریکی ٹی وی چینل ’سکائی نیوز‘ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت امریکی فوجی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، صدر ٹرمپ کے مطابق اس آپریشن کا آغاز گزشتہ روز صبح کیا گیا، جس کا مقصد خطے میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ قرار دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔

    ایرانی ردعمل کے باوجود امریکی فوج نے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے اس کی مزید تفصیلات بھی جاری کی ہیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس آپریشن میں 100 سے زائد زمینی اور بحری فضائی اثاثے شامل ہیں، جن میں ایف-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، اس مشن کے تحت 15 ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جدید جنگی پلیٹ فارمز دفاعی نوعیت کے اس آپریشن کے دوران امریکی افواج کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تجارتی جہازوں کے دفاع میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاکہ عالمی تجارت کے اہم سمندری راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • 
بھارت کی 5 ریاستوں کے غیر سرکاری نتائج، بی جے پی کو برتری

    
بھارت کی 5 ریاستوں کے غیر سرکاری نتائج، بی جے پی کو برتری

    ‎بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مختلف ریاستوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    ‎بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے نے 92 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 126 رکنی اسمبلی میں 64 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
    ‎تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے کی جماعت نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 108 نشستیں جیت لی ہیں، تاہم 234 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 118 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے باعث صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔
    ‎مغربی بنگال میں بی جے پی کو 206 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس 80 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔
    ‎اسی طرح پانڈیچیری میں بی جے پی اتحاد 18 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، جہاں 33 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 17 نشستیں کافی ہوتی ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتائج بھارت کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل تیز ہو جائے گا۔

  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اختر مینگل کی ضمانت منظور کر لی

    انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اختر مینگل کی ضمانت منظور کر لی

    کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    عدالت نے سردار اختر مینگل کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت فراہم کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، جس کے تحت انہیں مقدمے میں عبوری ریلیف مل گیا ہے۔یاد رہے کہ اختر مینگل کے خلاف گزشتہ سال کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک جلسے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں جلسے کے دوران مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔

  • ایران کی یو اے ای پر حملوں کی تردید

    ایران کی یو اے ای پر حملوں کی تردید

    ایران نے پیر کو متحدہ عرب امارات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

    قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، ایرانی ریاستی میڈیا سے وابستہ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا متحدہ عرب امارات پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور یہ واقعات دراصل امریکا کی ’فوجی مہم جوئی‘ کا نتیجہ ہیں ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ جب بھی ایران نے کوئی کارروائی کی ہے، اس کی ذمہ داری کھل کر قبول کی ہے، لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔

    تاہم، نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوجی عہدیدار نے وارننگ دی ہے کہ اگر امارات نے کوئی ’غیر دانشمندانہ‘ قدم اٹھایا تو اس کے تمام مفادات ایران کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے پیر کے روز ملک پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فجیرہ کی ریا ست میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے فائر کیے گئے 12 بیلسٹک میزائلوں، 3 کروز میزائلوں اور 4 ڈرونز کو فضا میں ہی روکا۔

    یہ حملے 8 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کی پہلی بڑی خلاف ورزی ہیں یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو اپنی نگرانی میں نکالنے کا اعلان کیا، جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اپنی سمندری حدود میں ایسی کسی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے گا۔

  • فتنہ الخوارج کی بربریت، امن پسند علماکرام  ایک بار پھرنشانے پر

    فتنہ الخوارج کی بربریت، امن پسند علماکرام ایک بار پھرنشانے پر

    عوام کی جانب سے مولانا شیخ محمد ادریس کے اس بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہا ہے. عوامی حلقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کی ناکامی پرکڑی تنقید کی جارہی ہے۔ شیخ محمد ادریس کی شہادت پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی فتنہ الخوارج دین مدارس اورسیاسی رہنماوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں

    21جولائی 2025 کو چارسدہ تھانہ تنگی حدود میں فتنہ الخوارج نےفائرنگ کرکےمعروف مذہبی رہنما پیر ابراہیم کو شہید کیا تھا. 10جولائی 2025کوباجوڑ کے علاقے شندئی موڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامولانا خان زیب کوبھی فتنہ الخوارج نے شہید کردیا تھا۔ 14مارچ2025کو جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں جےیوآئی کےضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم زخمی ہوئے تھے،28فروری میں اکوڑہ خٹک میں دارلعلوم حقانیہ کی مسجد کو نشانہ بنایا گیاجس میں جےیوآئی رہنما حامدالحق حقانی شہید ہوگئے

    ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اپنے افغان طالبان اور ہندو آقاوں کے ایما پر سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سیکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کی ان مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علمائے کرام پرفتنہ الخوارج کے پے درپے حملے ان کے غیراسلامی اورانسانیت کا دشمنِ ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔

    صدرآصف علی زرداری کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی صدرِ مملکت کی واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں کیںَ ،صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ دہشت گردانہ اقدامات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے،دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا

    جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاءالرحمن کا کہنا تھا کہ مولانا ادریس کی شہادت بہت بڑا سانخہ ہے۔ خیبرپختونخوا سے بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ہم نے اس ملک اور قوم کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔ کوئی بھی ہمیں اس ملک وقوم کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔صوبائی حکومت 13 سالوں سے ہم پر مسلط ہے،صوبائی حکومت کا اپنے بانی کی رہائی کے علاوہ کوئی اور ایجنڈہ نہیں ہے۔خیبرپختونخوا حکومت امن دینے میں بری طور پر ناکام ہوچکی ہے۔شہید مولانا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا کائے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں شیخ محمد ادریس ترنگزئی پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،خیبر پختونخوا میں علماء کرام کی شہادتیں ہو رہی ،حکومت علماء کرام کو تحفظ فراہم کرے،شیخ محمد ادریس ترنگزئی کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار ،مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں،حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے دعا گوہیں، شیخ محمد ادریس ترنگزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر قرارواقعی سزادی جائے،

  • وزیر اعظم  کا  ترکیہ میں  تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم کا ترکیہ میں تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے مختلف صوبوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے سیلاب سے دوچار ترک عوام سے دلی ہمدردی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے کہا کہ رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

    بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک تمنا ئیں اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں،پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امدادی اور بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن انسانی اور مادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں سیلاب اور خراب موسم کے باعث غازی انتیپ، شانلی اورفہ اور آدی یمان ملحقہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے-

  • سندھ حکومت نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی تک توسیع کردی

    سندھ حکومت نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی تک توسیع کردی

    سندھ حکومت نے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی تک توسیع کرتے ہوئے اس مد میں 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات اور انتظامی اصلاحات سے متعلق متعدد بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق، موٹر سائیکل کیب سروسز کے لیے سیلز ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا، جس سے آن لائن ڈرائیورز کو ریلیف ملے گااسی طرح کابینہ نے کراچی میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے مرمت کا کام فوری شروع کرنے اور فنڈز جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کابینہ اجلاس میں دریائے سندھ پر حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان نئے پل کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی، جس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ پل اندرونِ ملک ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سفری سہولت میں اضافے کا باعث بنے گا،عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کرتے ہو ئے ضلعی عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ مورو میں 4 نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے 432.597 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتی نظام کو جدید بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، اسی سلسلے میں دادو میں پیر الٰہی بخش لا کالج کے لیے 25 ملین روپے گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کابینہ اجلاس میں صحت کے شعبے پر بھی توجہ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ سکھر ٹراما سینٹر کو جون 2026 تک فعال بنایا جائے انسداد تجاوزات کے حوالے سے شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ٹریبونل کے قیام کی منظوری دی گئی، جو سندھ پبلک پراپرٹی ایکٹ 2010 کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سندھ ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری کا عمل جلد شروع کیا جائے، جبکہ آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں اس کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے، کراچی میں میگا قبرستان کے قیام کے لیے 500 ایکڑ زمین مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی یہ زمین ضلع ملیر کے دیہہ میٹھا گھر میں مختص کی جائے گی اور محکمہ بلدیات کے حوالے کی جائے گی۔

    توانائی کے شعبے میں سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ فیصل ملک کو ممبر فائنانس اینڈ پالیسی مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں سیس ترمیمی ایکٹ 2026 کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت 132 درخواست گزاروں نے تصفیہ معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ 18 ارب روپے سے زائد کی بینک گارنٹیز کیش ہو چکی ہیں۔

    انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس (ترمیمی) بل 2026 کو اسمبلی کو بھجوا دیا گیا وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بل کارپوریٹ زیاد تیوں کے خلاف مؤثر اقدامات یقینی بنائے گا اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرے گا مذکورہ بل کے تحت چیئرپرسن اور اراکین کی مدت 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے اور سابق ججز کو چیئرپرسن مقرر کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

  • پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتار

    پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتار

    پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتارکر لی گئی

    گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش خاتون صائمہ کو گرفتار کیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو آئس برآمد ہوئی،ملزمہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں دھکیلنے میں سرگرم تھی، دوران تفتیش لاہور میں منشیات سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،ملزمہ پہلے بھی متعدد منشیات مقدمات میں ملوث رہ چکی ہے،ملزمہ کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 263/26 درج، قانونی کارروائی جاری ہے،منشیات نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور سہولت کاروں کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہے،لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے،