Baaghi TV

فتنہ الخوارج کی بربریت، امن پسند علماکرام ایک بار پھرنشانے پر

عوام کی جانب سے مولانا شیخ محمد ادریس کے اس بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہا ہے. عوامی حلقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کی ناکامی پرکڑی تنقید کی جارہی ہے۔ شیخ محمد ادریس کی شہادت پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی فتنہ الخوارج دین مدارس اورسیاسی رہنماوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں

21جولائی 2025 کو چارسدہ تھانہ تنگی حدود میں فتنہ الخوارج نےفائرنگ کرکےمعروف مذہبی رہنما پیر ابراہیم کو شہید کیا تھا. 10جولائی 2025کوباجوڑ کے علاقے شندئی موڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامولانا خان زیب کوبھی فتنہ الخوارج نے شہید کردیا تھا۔ 14مارچ2025کو جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں جےیوآئی کےضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم زخمی ہوئے تھے،28فروری میں اکوڑہ خٹک میں دارلعلوم حقانیہ کی مسجد کو نشانہ بنایا گیاجس میں جےیوآئی رہنما حامدالحق حقانی شہید ہوگئے

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اپنے افغان طالبان اور ہندو آقاوں کے ایما پر سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سیکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کی ان مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علمائے کرام پرفتنہ الخوارج کے پے درپے حملے ان کے غیراسلامی اورانسانیت کا دشمنِ ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔

صدرآصف علی زرداری کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی صدرِ مملکت کی واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں کیںَ ،صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ دہشت گردانہ اقدامات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے،دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا

جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاءالرحمن کا کہنا تھا کہ مولانا ادریس کی شہادت بہت بڑا سانخہ ہے۔ خیبرپختونخوا سے بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ہم نے اس ملک اور قوم کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔ کوئی بھی ہمیں اس ملک وقوم کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔صوبائی حکومت 13 سالوں سے ہم پر مسلط ہے،صوبائی حکومت کا اپنے بانی کی رہائی کے علاوہ کوئی اور ایجنڈہ نہیں ہے۔خیبرپختونخوا حکومت امن دینے میں بری طور پر ناکام ہوچکی ہے۔شہید مولانا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا کائے۔

مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں شیخ محمد ادریس ترنگزئی پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،خیبر پختونخوا میں علماء کرام کی شہادتیں ہو رہی ،حکومت علماء کرام کو تحفظ فراہم کرے،شیخ محمد ادریس ترنگزئی کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار ،مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں،حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کے لئے دعا گوہیں، شیخ محمد ادریس ترنگزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر قرارواقعی سزادی جائے،

More posts