Baaghi TV

تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بناکر کے الیکٹرک کو دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ

murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ غریب علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا کوئی حل نکالا جائے۔ چیئرمین شہریار چشتی نے کہا کہ کے الیکٹرک سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، سستی بجلی کی پیداوار ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بناکر کے الیکٹرک کو دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں غریب علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہونی چاہیے، ان علاقوں کے حوالے سے کوئی حل نکالا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہے، غریب طبقہ طویل لوڈشیڈنگ برداشت کررہا ہے، لوڈشیڈنگ میں خاص طور پر غریب علاقوں میں کمی ہونی چاہئے ۔چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے کہا کہ کے الیکٹرک سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے بجلی صارفین کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر اسٹڈی کرانے کی ہدایت کردی، شہریار چشتی نے کہا کہ سستی بجلی کی پیداوار ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بناکر کے الیکٹرک کو دینے کی ہدایت کردی۔کمشنر کراچی، سیکریٹری توانائی اور سی ای او کے الیکٹرک پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔

More posts