Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے جوان کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ریاست اور اس کےتمام اداروں کو متحد ہوکردہشت گردی کا مقابلہ کرناہوگا.دہشت گردی اورانتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں. انہوں نے شہید جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    یا د رہے کہ شمالی وزیرستان میں‌پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ‌پر حملہ میں ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.

  • چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں‌ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

    پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں‌ کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .

    پی ٹی ایم کے چیک پوسٹ پرحملہ میں ان کے تین اہلکار بھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے.

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    اس کاروائی کے بعد حکومت نے بھی پی ٹیم ایم کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا اور کہا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیلنےکی اجازت نہیں دی جائےگی. فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ریاست کےخلاف پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو گمراہ کیاجارہاتھا. حملہ کرنے والے گروہ کو بےنقاب کریں گے، قانون بھی حرکت میں آئےگا. حکومت کا ا یکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عوام ان گروہوں سےلاتعلقی کا اظہارکرکے پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے.

  • خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے بعض لوگ عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں سپیکر صاحب کو اس کا علم ہے. ادھر شمالی وزیرستان کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں زبردست گرما گرمی ہوئی ہے جس پر اپوزیشن نے کاروائی کا بائیکاٹ کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں‌ خواجہ آصف نے کہاکہ خیبر پی کے کراچی اور گوادر تک ہمارے مسائل حل نہیں‌ہو رہے. بلوچستان میں‌ مسلسل انتشار کی کیفیت ہے اور آئے دن دہشت گردی کی وارداتیں‌ہو رہی ہیں. سرحد پار دہشت گرد بیٹھے ہیں. کمزوریوں‌ پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہو گیا. ہم نے مشرقی پاکستان میں‌بھی غلطیاں‌کیں، فاٹا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے. ہمیں‌ فاٹا کو قومی دھارے میں‌لانا چاہیے. چند روز قبل ایک متفقہ آئینی ترمیم کو منظور کیا گیا جو نجی بل تھا، افسوس کچھ عناصر اب سینیٹ سے اس بل کی متفقہ منظوری نہیں چاہتے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موجودہ وزیر خزانہ پی پی اور مشرف دور میں‌ بھی رہا ہے. پی ٹی آئی کو بندے لیز پر لینا پڑ رہے ہیں انہیں‌کوئی نیا بندہ نہیں‌ ملتا. ہماری معیشت پراور اسٹیٹ بنک میں آئی ایم ایف کے لوگ بیٹھ گئے ہیں. معیشت چلانے والوں‌ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں. ہماری معاشی آزادی پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے.

    خواجہ آصف کی شمالی وزیر ستان سے متعلق تقریر پر تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر مراد سعید نے دھواں‌دھار خطاب کیا اور کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے. را اور این ڈی ایس یہاں‌دہشت گردی کر رہی ہے. یہ لوگ نہیں چاہتے تھے ہماری سرحدیں محفوظ ہوں. محسن داوڑ جواب دیں کہ ان کا افغان ایجنسی این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے ورنہ میں‌انہیں‌خود بے نقاب کردوں گا۔ پاک فوج کو گالیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور ایوان سے واک آؤٹ‌کر دیا.

    یاد رہے کہ پارلیمنٹ‌ میں‌ خواجہ آصف کی طرف سے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کو ہٹانے کی خبر سے متعلق سپیکر صاحب کے اس حوالہ سے معلومات رکھنے کی بات کرنے پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ انہیں‌ اس کا کچھ معلوم نہیں‌ہے.

  • کشمیر میں فوج اور سی آرپی ایف کی ناکامی پر بھارتی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر آگئی

    کشمیر میں فوج اور سی آرپی ایف کی ناکامی پر بھارتی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ تحریک آزادی کچلنے میں‌ ناکام بھارت سرکار نے آسام رائفلز کو کشمیر کے حساس علاقوں‌ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور انڈوتبتین بارڈر پولیس کے علاوہ اب آسام رائفلز کی تعیناتی کو ہندوستانی حکومت کی ناکامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے. یہ حکم نامہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے. جموں‌ کشمیر میں آسام رائفلزکے نئے بٹالینز بھی قائم کئے جائیں گے۔ بھارتی حکومت نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے بہانے برما کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

    آسام رائفلز 1835ء میں قائم کی گئی تھی. اس پیرا ملٹری فورس میں‌ اس وقت تقریبا پچاس ہزار کے قریب اہلکار شامل ہیں۔ آسام رائفلز میں بھارتی فوج کے افسران تعینات کئے جاتے ہیں اوریہ بھارتی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں‌ تحریک آزادی بھرپور عروج پر ہے اور اعلیٰ‌تعلیم یافتہ نوجوان تیزی سے عسکری تنظیموں‌میں شمولیت اختیار کر کے بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہو رہے ہیں.

  • بھارتی پارلیمنٹ میں چالیس فیصد سے زائد مجرم اراکین پارلیمنٹ

    بھارتی پارلیمنٹ میں چالیس فیصد سے زائد مجرم اراکین پارلیمنٹ

    بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں سے چالیس فیصد پرمقدمات درج ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی بی جے پی کو کامیابی ملی ہے. نئی پارلیمنٹ میں چالیس فیصد سے زائد اراکین پر قتل اور زیادتی جیسے مختلف مقدمات قائم ہیں. سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی ملزم بھی بھارت میں الیکشن جیت چکی ہے. کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو قتل عام اور ڈکیتی سمیت 204 مقدموں کا سامنا ہے، الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے والے 543 اراکین اسمبلی میں سے 233 پر مقدمے چل رہے ہیں .بھارتیہ جنتا پارٹی کے 303 نو منتخب اراکین میں سے 116 کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں۔اسی طرح، کانگریس کے 52 میں سے 29 پر مقدمات قائم ہیں.

  • نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

    نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

    مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیش ،KP حکومت کا حصہ نا ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کرنے والا جعلیِ اعظم قانون سے بالاتر؟ اب صرف نوازشریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی انکو ووٹ نے دلائی تھی.

    مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے۔عزت عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کہ چلنے کے قابل ہوتا۔ ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں ،ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب اسلام آباد کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات کیں، نیب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے ،نیب اسلام آباد کی ٹیم عدالت سےاجازت کےبعد جیل پہنچی تھی، نواز شریف سے تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی .

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

  • نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو…

    نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو…

    رکن قومی اسمبلی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید نے پشتو میں خطاب کیا تو سپیکر نے کہا کہ یہان اسمبلی ریکارڈ میں انگلش میں ریکارڈ بنتا ہے اس لئے پشتو گفتگو کو اردو میں کر دیں جس پر مراد سعید نے کہا کہ میں نے اسی پر بات کی ہے، قبائل نے سختیاں برداشت کیں، اب امن کی طرف ائے اب ترقی کی طرف جا رہے ہیں قبائلی بھائیوں کو ترقی دیں گے ان کے زخمون پر نمک چھڑکنے کی بجائے مرہم پٹی رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آپریشن کروا کر علاقہ کلیئر کروایا انہوں نے عوام کو حقوق نہیں دئیے .ن لیگ سےسوال ہےکہ قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئےکیاکیا؟ مسلم لیگ ن سانحہ ماڈل ٹاؤن پرخاموش ہے،انکا دھرناکس مقصدکیلئے تھا، 2005میں جب قبائلی علاقوں میں آگ لگی تو میں نے آوازاٹھائی، عمران خان پندرہ سالوں سے آواز اٹھا رہے ہیں، ملک کو ٹارگٹ کیا گیا تو کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے.

  • سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید

    سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بتایا جائے سوات میں جب آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے بعد مراد سعید نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا. مراد سعید نے کہا کہ اس ایوان کےرکن نےلوگوں کواشتعال دلایا ویڈیوزموجود ہیں کہ کل کیسے فوج کی چوکی پرحملہ کیا گیا .دوتین دن سے پرامن دھرنا جاری رہا مطالبات ماننے کاوقت آیا توایم این اے نےفون کرکے چوکی پرحملے کرنے کوکہا، پھر وہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوتے ہیں، مراد سعید کی گفتگو کے دوران اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا،. مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیرستان میں یم ایک ہفتہ پہلے گئے، ان کے ایشوز کو حل وہیں پر ہونا چاہئے. پختون کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پندرہ سال جنگ سہی، میرا گھر دہشت گردی کی جنگ میں تباہ، سکول تباہ، دکانیں تباہ، ہم وزیرستان کو ترقی دیں گے، سوات میں جب آپریشن ہوا تو اس وقت کس کی حکومت تھی ؟ فوج نے علاقہ کلیئر کیا تو اسوقت آپ کی ذمہ داری تھی کہ لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، لوگوں کو سہولیات دینے میں وہ ناکام ہوئے، اس پر جواب دینا ہو گا، مراد سعید نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کی چیئرمین اور ایک خاتون کی طرف سے بیان آیا میں سوال کرتا ہوں کہ فوج نے علاقہ کلئر کر کے دے دیا تو اس علاقے میں خوشحالی کیوں نہ لے کر آئے، ڈورن حملے ان کے دور میں ہوتے تھے اور ہم ان کے خلا ف احتجاج کرتے تھے. ہم نیٹو سپلائی کےخلاف اور محسن داوڑ حق میں بیان دیتا رہا، محسن داوڑ ڈرون کے حق میں بھی بیان دیتا تھا،آئین پاکستان کے اوپر حلف دیا ہے . آئین کا تحفظ کریں گے.

  • چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم نہ کر سکے ،یہ ہماری ناکامی ہے، نواز شریف اسی وجہ سے جیل میں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی جاوید چودھری سے ملاقات میں‌آن ریکارڈ گفتگو کالم میں ذکر کر دی گئی. میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان گرفتار ہو، متوازن عمل سب کے لئے ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس چینل نے نیوز بریک کی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہے. حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے. حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے نیب قوانین میں ترامیم کییں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عزت داو پر لگا دی گئی. چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو تحقیقات کرے. جب لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں تو یہ اللہ کا نظام ہے آپ کےعیب بھی مشتہر ہوں گے.

  • نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات کیں، نیب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے ،نیب اسلام آباد کی ٹیم عدالت سےاجازت کےبعد جیل پہنچی تھی، نواز شریف سے تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی .

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔