Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا،ایئر چیف

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی، مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں سے ایک ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی شاندار ماضی رکھتی ہے، آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، معرکہ حق میں پاکستان آّرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نا صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی،مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان کی دھرتی پر کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا،پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باوجود کیڈٹس نے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو سلامی پیش کی۔تقریب میں 72ویں انٹگریٹڈ کورس،15ویں مجاہد کورس اور27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی تکمیل ہوئی اور کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا،پاس آؤٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، سری لنکن لیڈی کیڈٹ نائنی اورملنی بھی کیڈٹس میں شامل ہیں، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں،ایئرچیف مارشل نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا اور حیدر کمپنی کو قائداعظم بینر سے بھی نوازا گیا،کیڈٹ بلال نسیم کواعزازی شمشیر سے نوازاگیا، سینئر انڈرآفیسر بلال نسیم کواعزازی شمشیر دی گئی، سینئر انڈرآفیسر بٹالین محمد سعد موسیٰ کوصدارتی طلائی تمغہ عطا کیا گیا، کیڈٹ مسعود الرحمان کوچیف آف آرمی سٹاف مارکس مین ایوارڈ سے نوازاگیا،کیڈٹ حیدربن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیا جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئرانڈرآفیسر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈمیڈل سے نوازا، سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیامتقریب کے اختتام پر کیڈٹس نے مادرِ وطن سے وفا داری کا حلف اٹھایا۔

  • ایران نے آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

    ایران نے آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

    ‎ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جنگ بندی کے باقی ایام کے دوران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا رہے گا۔
    عباس عراقچی کے مطابق تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے مخصوص راستوں کی نشاندہی پہلے ہی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔
    یہ پیش رفت عالمی تجارت کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر بھی قائل کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے عمران خان کی بہن نورین نیازی سے بھی اہم ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فیملی جیل کے باہر کسی بھی متنازع گفتگو سے گریز کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پر بیانات یا پیغامات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کے معاملے پر کوئی متنازع پریس کانفرنس بھی نہیں کرے گی، تاکہ قانونی اور سیاسی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ممکن بنائی جائے گی، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت متوقع ہے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے، فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔

  • پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاری، دفاعی صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربہ کر لیا۔ میزائل نے طویل فاصلے پر انتہائی تیز رفتاری سے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

    اس اہم موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ نیوی حکام کے مطابق میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے، جو اسے دشمن کے خطرات سے بچنے، بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنے اور مہلک انداز میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صنعت، تکنیکی مہارت اور آپریشنل قابلیت کے امتزاج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی روایتی دفاعی شعبے میں پاکستان نیوی کے مؤثر سمندری دفاعی اور خطے میں بحری سلامتی و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس ہے۔

    صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس اہم سنگِ میل کے حصول پر شریک یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مملکت سعودی عرب کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے عزت مآب ولی عہد کی قیادت میں مثالی صبر اور تحمل کو سراہا، جن کی موجودہ بحران میں قیادت سعودی عرب اور اس سے باہر کے تمام امن پسند لوگوں کے لیے طاقت کا باعث ہے۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور ہوا۔ ولی عہد نے امن کے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔

    دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مملکت سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر ولی عہد سعودی عرب کے لیے اپنی مخلصانہ تعریف کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور مملکت کے درمیان منفرد تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ممالک پاکستان-سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے. گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا.وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں. وزیرِ اعظم کی آمد پر وزیرِ اعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول کے دروازے کھولے گئے، وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور درود و سلام پیش کیا. وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے. دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی.

  • پاکستان واحد ثالث،مذاکرات کا اگلا دورممکنہ طور پر اسلام آبادمیں ،وائیٹ ہاؤس

    پاکستان واحد ثالث،مذاکرات کا اگلا دورممکنہ طور پر اسلام آبادمیں ،وائیٹ ہاؤس

    وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا دوسرا دور دوبارہ اسلام آباد میں ہو سکتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کوئی چیز حتمی نہیں، اور جب تک وائٹ ہاؤس باضابطہ اعلان نہ کرے اس وقت تک کسی فیصلے کو یقینی نہ سمجھا جائے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ ایک ممکنہ معاہدے کے امکانات کے حوالے سے پُرامید ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر امریکی وفد ایران کے ساتھ اگلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے روانہ ہوتا ہے تو اس کا امکان ہے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد ہی جائے، جہاں گزشتہ ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی حکام سے مذاکرات کی قیادت کی تھی،ایران، امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

    پریس سیکریٹری نے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں درست نہیں ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا نے باضابطہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت امریکا مکمل طور پر مذاکراتی عمل میں مصروف ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگرچہ جنگ بندی میں توسیع کا آپشن اب بھی موجود ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ جلد از جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کی خواہاں ہے۔

  • عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،ایران آمد پر خیرمقدم

    عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،ایران آمد پر خیرمقدم

    پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں ان کا اعلیٰ سطحی استقبال کیا گیا۔

    تہران آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امریکہ ایران مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تہران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گہرے، تاریخی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شاندار میزبانی اور مثبت کردار قابلِ تحسین ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مشترکہ کوششوں سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

    مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ نہ صرف پاک ایران تعلقات کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں بھی ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔حکام کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری،2 بچوں سمیت تین  افراد شہید

    افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری،2 بچوں سمیت تین افراد شہید

    بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد پر باجوڑ کے مقام پر پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان نے سول آبادی پر بلا اشتعال جارحیت کی، یہ بلااشتعال جارحیت باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں کی گئی،سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال گولہ باری میں ایک ہی گھر سےخاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید ہوئے،افغان طالبان کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے جو پاک فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے آج کٹ کوٹ میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے اور باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، افغان طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا۔