Baaghi TV

مغربی سرحد پر کاری ضرب،افغان دہشت گردوں کو فیصلہ کن شکست

گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد کے ساتھ 800 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے، جن کے ذریعے دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 200 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس سے دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والوں میں 48 افغان شہری بھی شامل تھے، جو مبینہ طور پر دہشت گرد نیٹ ورک سے وابستہ یا اس کے ساتھ موجود تھے۔

خیبر پختونخوا: شمالی و جنوبی وزیرستان میں 230 کارروائیوں کے دوران 62 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 16 افغان شہری شامل تھے۔

باجوڑ و مہمند: 180 کارروائیوں کے نتیجے میں 55 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 13 افغان شہری شامل تھے۔

خیبر و اورکزئی: 160 کارروائیوں کے دوران 46 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 11 افغان شہری شامل تھے۔

بلوچستان: ژوب، پشین اور کوئٹہ میں 140 کارروائیوں کے نتیجے میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 8 افغان شہری شامل تھے۔

افغان شہریوں کی شمولیت ان دعوؤں کو چیلنج کرتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔پاکستان نے برداشت کی تمام حدود عبور ہونے کے بعد واضح کر دیا ہے کہ ہر جارحیت کا جواب فیصلہ کن اور بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔

More posts