قیام پاکستان سے محدود وسائل سے آغاز کرنے والی پاک افواج نے خود کو ایک جدید دفاعی قوت میں تبدیل کیا
جنگی تجربے سے لیس پاکستان کی بری، فضائی اور بحری فوج نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ملکی دفاع یقینی بنایا،1948 اور 1965 کی جنگوں سے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ تک، پاک افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربے کا مظاہرہ کیا،1998میں ایٹمی صلاحیت اور مقامی دفاعی پیداوار نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مؤثر اسٹریٹجک ڈیٹرنس کو مضبوط کیا،پاکستان کی بہادر افواج نے بیرونی سرپرستی میں پنپنے والی پراکسیز کیخلاف سرحد کے دونوں پارکامیاب جنگ لڑی ،جے ایف -17 تھنڈر، جدید میزائل سسٹمز، ڈرونز، بحری صلاحیتوں اور ملٹی ڈومین وارفیئر سے پاکستان نے اپنی دفاعی استعداد کو وسعت دی،مئی 2025 کے معرکۂ حق میں مربوط فضائی، زمینی اور بحری صلاحیتوں نے پاکستان کی جدید جنگی صلاحیت کو نمایاں کیا،پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ور، تجربہ کار اور جدید دفاعی قوت کے طور پر قومی خودمختاری اور قیام امن کی ضامن ہیں
