Baaghi TV

Category: کشمیر

  • افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا اس دوران قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی، بھارتی فوج نے 3 کشمیری عسکریت پسندوں کو شہید کیا

    اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی فوج کے خلاف گھروں سے باہر نکلی اور مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران نقاب پوش کشمیری مظاہرین سامنے آئے جنہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ، جو میڈیا میں سامنے آئے ہیں، طالبان کی حمایت میں کشمیریوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر کلمہ لکھا تھا اور اوپر امارات اسلامی افغانستان لکھا تھا

    بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران کشمیریوں نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے،سرینگر میں زونی مرگ کے علاقی گلی کدل کے محلہ پاژل پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سیکیوریٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔جہاں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے تھے

    بھارت طالبان سے اتنا خوفزدہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے کہ اب پاکستان طالبان کو مقبوضہ کشمیر بھیجے گا ،بھارت سرکار نے کئی بار الرٹ جاری کیے جن میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کو بھیجتا رہا اب طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے، الرٹ میں بھارتی فوج کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الرٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جن افغانی طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے وہ انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور کچھ بھی کر سکتے ہیں،

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

     

    بھارت سرکار ماضی میں بھی پاکستان پر الزام عائد کرتی رہی ہے، یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی ہے اور بھارتی مظالم کی وجہ سے برہان وانی پیدا ہو رہے ہیں جو پتھروں کے ساتھ بھارتی بندوقوں کا مقابلہ کر رہے ہیں.

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

     

  • کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا وزارت خارجہ کانفرنس کا اعلان

    کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا وزارت خارجہ کانفرنس کا اعلان

    ریاض:کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کا وزارت خارجہ کانفرنس کا اعلان،اطلاعات کےمطابق اوآئی سی نے کشمیریوں پرہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے 22 جون کواوآئی سی وزارت خارجہ کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق اوآئی سی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہےکہ تنظیم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پرچپ نہیں بیٹھ سکتی اس لیے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو کہہ دیا گیا ہےکہ وہ کشمیریوں پرہونے والے مظالم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنا کردارادا کریں اوروزرائے خارجہ اپنا اپنا لائحہ عمل دیں

     

    اطلاعات کےمطابق اس حوالے سے یہ بھی پیغام دے دیا گیا ہےکہ کل وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے تمام وزرائے خارجہ اس کانفرنس میں شامل ہوں اورایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں

    دوسری طرف نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بھارتی حکومت اس وقت اس کانفرنس کے انعقاد سے بہت زیادہ پریشان ہے اوروہ کشمیرکے معاملے میں اوآئی سی کے فیصلوں سے بھی خائف ہے

  • بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری  پی ایچ ڈی سکالر  ہلال احمد شہید

    بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری پی ایچ ڈی سکالر ہلال احمد شہید

    بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری پی ایچ ڈی سکالر ہلال احمد شہید

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پی ایچ ڈی سکالر ہلال احمد آج سرینگر معرکے میں شہید ہوگئے، مقبوضہ کشمیر میں 2 آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز اور مجاہدین کے مابین خونریز جھڑپوں میں 4 کشمیری نوجوان کشمیری مجاہدین پسند شہید ہوگئے۔شہید نوجوانوں میں حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے قمرواری سرینگر کے شکور فاروق لانگو، جیش محمد کےشاہد احمد بھٹ اور بیمنہ کے ہلال احمد شامل ہیں جو حال ہی میں غائب ہو گیے تھے۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر میں زونی مرگ کے علاقی گلی کدل کے محلہ پاژل پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سکیوریٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔جہاں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے۔جن کا تعلق حزب المجاہدین اور جیش سے بتایا جارہا ہے۔آپریشن کے مقام پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
    سرینگر میں بڑے پیمانے پر اس سرچ آپریشن سے قبل ایک آپریشن میں حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈر جنید صحرائی شہید ہو گیے تھے ۔
    عسکریت پسند جس مکان میں چھپے ہوئے ہیں، سکیوریٹی فورسز نے وہاں سے اہل خانہ کو کو باہر نکال لیا ۔
    سی آر پی ایف ویلی کے کیو اے ٹی (کوئیک ایکشن ٹیم) ، سی آر پی ایف کی 115 و 28 بٹالین اور جے اینڈ کے پولیس کے مشترکہ دستوں نے صبح سرچ آپریشن شروع کیا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوارکی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک آپریشن کے دوران تصادم ہوگیا، اس دوران ایک عسکریت پسند کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کے مطابق اتور خی صبح شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیوریٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔
    سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ بھی ضبط کیا ہے۔
    سوپور سے کل شام سیکورٹی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان ان پر لشکر طیبہ کے رکن ہونے کا الزام لگایا ہے۔
    ہفتے کے روز بھی ایک نوجوان کشمیری عسکریت پسند کو شہید کردیا گیا۔
    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لکڑی پورہ نہامہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکریت پسند شہید ہوا ۔
    تصادم کے مقام پر مقامی نوجوان بھی گھروں سے نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ تاہم فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا۔
    دی وائر کے مطابق فورسز اور نوجوانوں کے مابین جھڑپ میں کئی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
    عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لکڑی پوہ نہامہ کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ترال کے کملا گاؤں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے صبح اٹھ بجے مشترکہ طور پر سرچ آپریش شروع کیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں۔
    گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کو محاصرے میں لیکر سکیوریٹی فورسز کے ذریعہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

    بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

  • بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    بھارت کا ظلم جاری ، مقبوضہ کشمیر میں‌ 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    باغی ٹی وی : سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے 3 نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔سرینگر سوپور اور بڈگام سے ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار

    مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی، ادھر ضلع بڈگام اور سوپور میں بھی قابض فوج نے دہشت گردی کے الزام میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، اس کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے بھارتی فوج کی گاڑیوں پر شدید پتھراو بھی کیا۔

  • وادی گلوان چین کا حصہ تھا ، ہے اوررہے گا،ترجمان وزارت خارجہ چین

    وادی گلوان چین کا حصہ تھا ، ہے اوررہے گا،ترجمان وزارت خارجہ چین

    بیجنگ :وادی گلوان چین کا حصہ تھا ، ہے اوررہے گا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تنازعہ گلوان پربیان دے دیا،اطلاعات کے مطابق چینی سفارتخانے نے بھارت کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھا چاہیے کہ وادی گلوان چین کا حصہ تھی ہے اوررہے گی ،

    اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ یہ علاقہ چین کے زیرقبضہ رہا ہے اوراس پرچینی فورسزباقاعدہ گشت کیا کرتی تھیں مگربھارت نے مکاری سے اس پرقبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ہے،

    یاد رہےکہ وادی گلوان لداخ میں انڈیا اور چین کی سرحدی لائن کا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس تناؤ کو سنہ 1999 میں انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ کارگل میں ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی کشیدگی کہا جا رہا ہے۔

  • بھارت فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں میں مزید 8 کشمیری شہید

    بھارت فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں میں مزید 8 کشمیری شہید

    سری نگر: بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور حالیہ واقعات میں قابض فوج نے مسجد میں موجود 2 حریت پسندوں سمیت 8 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کو مسلح تصادم کے دوران ہونے والی نئی اموات کے بعد رواں سال شہید ہونے والے حریت پسندوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست کے بعد سے صورتحال انتہائی تشویشن ناک ہے، بھارت کی جانب سے وادی کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی گئی تھی جبکہ وہاں مواصلاتی روابط کو منقطع کردیا گیا تھا جو ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک مسلح تصادم سری نگر کے قریب نیج میں ہوا، جس کے نتیجے میں ایک حریت پسند کی موت واقع ہوئی جبکہ بعد ازاں رات گئے مسجد میں 2 حریت پسندوں کو شہید کردیا گیا۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد میں ‘آنسو گیس کے شیل’ استعمال کیے۔

    علاوہ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ فورسز نے ضلع شوپیاں میں سیب کے باغ میں ایک زیرزمین پناہ گاہ میں موجود 5 حریت پسندوں کو شہید کردیا۔

    اس فائرنگ کے تبادلے کے بعد حکومتی فورسز اور حریت پسندوں کے حامی گاؤں والوں کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    قبل ازیں ریڈیو پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت کشمیری خواتین کو گرفتار، ہراساں کرنے، ریپ اور دست درازی کرنے سمیت ان کے خلاف تشدد کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا تاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کو روکا جاسکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 1989 سے آج تک بھارتی فورسز نے 11 ہزار 204 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    اس میں مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جنوری 1989 سے آج تک بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جاں بحق کیے گئے 95 ہزار 630 کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

    ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار 915 خواتین بیوہ بھی ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وہاں کشمیریوں کے خلاف ظلم میں اضافہ ہوا ہے اور آئے روز نہتے کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل کیے جارہے ہیں۔

    11 جون کو بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک مبینہ جھڑپ میں 5 حریت پسند جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 8 جون کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران مبینہ جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کم از کم 9 کشمیری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    جس پر دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے 9 نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی ‘ریاستی دہشت گردی’ قرار دیا تھا۔

  • تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پاکستان کا کشمیری خواتین کے ساتھ اظہار یک جہتی

    تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پاکستان کا کشمیری خواتین کے ساتھ اظہار یک جہتی

    اسلام آباد: تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کو آج مناتے ہوئے ہم دنیا کی توجہ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری خواتین کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ اور افسوسناک مظالم کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جنہیں قابض بھارتی فوج اکثر اوقات جنسی درندگی کے ظلم کا نشانہ بناتی ہیں۔

    گزشتہ تین دہائیوں کے دوران قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 11 ہزار سے زائد خواتین کوبے حرمتی یا اجتماعی بے حرمتی کے جرائم کا نشانہ بنایا۔ ہم ان مظلوم متاثرہ خواتین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

    بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جبرواستبداد اور غیرقانونی قبضے کے خلاف مزاحمت پر خواتین کو اکثر اوقات ان کے خاندانوں، معاشرے کو اجتماعی سزا دینے کے لئے منظم انداز میں بے حرمتی و تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔ نام نہاد ”چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں“ کی آڑ میں دیگر مظالم کے علاوہ نوجوان خواتین کے اغوا اور ان کی بے حرمتی قابض بھارتی فوج پورے معاشرے کو سزا دینے کے بہیمانہ طریقے کے طورپر استعمال کرتی ہے۔

    خواتین کے خلاف بہیمانہ اور قابل نفرت تشدد کے یہ ہتھکنڈے ’افواج کے خصوصی اختیارات‘ جیسے سیاہ اور ظالمانہ قوانین کے ذریعے استعمال کئے جارہے ہیں جو جنسی تشدد جیسے جرائم میں ملوث قابض بھارتی فوج کو تحفظ دیتے ہیں۔

    بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے جاری تنازعہ کی صورتحال میں جنسی تشدد کے ارتکاب کے بھارتی جرائم کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے آفس (او۔ایچ۔سی۔ایچ۔آر) کی 2رپورٹس، عالمی میڈیا اور دنیا بھر کی سول سوسائیٹی تنظیموں نے دستاویزی شکل میں قلم بند کیا ہے۔

    23 فروری 1991 کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے گاوں کنان پشپورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی بے حرمتی کا قابل افسوس اور شرمناک واقعہ ان کئی شہادتوں میں سے ایک ہے جو قابض بھارتی فوج کی جانب سے پوری آبادی کو دہشت زدہ کرنے کے لئے جنسی تشدد کے منظم جرم کاثبوت ہے۔

    متنازعہ خطے میں خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو سزائیں نہ دے کر بھارت دانستہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو اپنے پاوں تلے روند رہا ہے۔

    پاکستان مقبوضہ خطے کے عوام بالخصوص خواتین کو غلام بنائے رکھنے کے لئے خواتین کی بے حرمتی کی بھارتی ریاستی پالیسی اور انسانیت کے خلاف گھناونے جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دنیا بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کے ان حربوں کو رکوانے کے لئے اپنی آواز بلند کرے جو عالمی انسانی حقوق اور قوانین سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے صریحا خلاف ہیں۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ’او۔ایچ۔سی۔ایچ۔آر‘، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے نظام اور تنازعات میں جنسی تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خصوصی نمائندہ کشمیری خواتین کے خلاف ان جرائم کا نوٹس لے کر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنسی جرائم کے مرتکب عناصر اور ان کے مددگاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • چین سے مار کھانے کا غصہ کشمیریوں پر نکلنے لگا، دو روز میں 8 کشمیری شہید

    چین سے مار کھانے کا غصہ کشمیریوں پر نکلنے لگا، دو روز میں 8 کشمیری شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین کے ہاتھوں شرمناک شکست کا بدلہ کشمیریوں سے لینا شروع کر دیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں دو روز میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے

    مقبوضہ کشمیر میں دو آپریشنز کے دوران شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب میں جمعے کو الصبح دوبارہ فائرنگ شروع ہوئی ہے۔ اس تصادم میں 5 عسکریت پسند کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب اور ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں عسکریت پسند مخالف آپریشنز میں اب تک8عسکریت پسند شہید کیے گئے ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

    یہ دونوں تصادم گزشتہ روز شروع ہوئے تھے۔ میچ پامپور میں عسکریت پسند ایک مقامی جامع مسجد میں چھپے ہوئے تھے جس کے بعد فائرنگ بند ہوئی تھی۔ اس تصادم میں 3عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ اس وقت علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔

    عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور اور بنڈپاوا امام صاحب کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا۔دریں اثنا گذشتہ روز حکام نے احتیاطی طور پر شوپیاں اور اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ نیز حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں 16جون کو بھی شوپیان میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین نوجوان کشمیری عسکریت پسند شہیدہوئے ۔اس سے قبل ضلع شوپیان میں تین الگ الگ مقابلوں میں حزب الجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر سمیت 14 عسکریت پسند شہید ہوگئے تھے۔

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک200مختلف واقعات میں 377افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ1008واقعات میں917عسکریت پسند, 440شہری اور58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں 315سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ ضلع شوپیاں میں 2000سے اب تک36مختلف واقعات میں 78افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ127واقعات میں187عسکریت پسند, 54شہری اور2نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں39سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

    کشمیری جوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی فوج کا خاتون کے گھر پر دھاوا

  • بھارتی فوج کے مطابق چین سے حالیہ لڑائی میں ہلاکتوں کے علاوہ 76 فوجی شدید زخمی ہوئے

    بھارتی فوج کے مطابق چین سے حالیہ لڑائی میں ہلاکتوں کے علاوہ 76 فوجی شدید زخمی ہوئے

    نئی دہلی :بھارتی فوج کے مطابق چین سے حالیہ لڑائی میں ہلاکتوں کے علاوہ 76 فوجی شدید زخمی ہوئے،اطلاعات کے مطابق بھارت اورچین کے درمیان معاملات نظررکھنے والے دفاعی تجزیہ نگاوں کی طرف سے ایک بہت بڑا انکشاف سامنے آیا ہے،اس انکشاف میں کہا گیا ہےکہ بھارتی فوج کے درجنوں فوجی شدید زخمی بھی ہوئے

    باغی ٹی وی کےمطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہےکہ چین کےہاتھوں بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرجانی نقصان بھی بہت زیادہ ہے مگراس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے 76 سے زائد فوجیوں کی چینی فوج نے ایسی دہلائی کی ہے کہ ان میں سے اکثرمعذورہوگئے ہیں ،

    دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق پچھلے چند دنوں میں بھارت کےبڑی تعداد میں فوجیوں کو چینی فوج نے ایسے آلات سے خوب مارا کہ بھارتی فوجی وہاں ہی ڈھیرہوگئے ، جس کے بعد بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی ،

    حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد بھارتی وزارت دفاع نے انہین حالات کے پیش نظرچین سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے
    کی کوششیں شروع کردی تھیں

    واضح رہے گذشتہ روز لداخ میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے مابین جھڑپ کے دوران ہندوستانی کرنل سمیت 20 سپاہی مارے گئے تھے جس پر بھارت میں سوگ کی سی کیفییت ہے اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دینے والے نریندر مودی کو سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہا ہے۔

     

    گرچہ دونوں ملکوں کی طرف سے معاملے کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن اس واقعے کے ایک ہفتے بعد بھی معاملہ گرم ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ خلیجی اخبار نے مبصرین کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ چینی فوج نے بھارتی سرحدوں میں داخل ہو کر اپنا فوجی ساز و سامان منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

    نئی دہلی میں قائم دفاعی ادارے سے تعلق رکھنے والے مبصر اجئے شکلا کہتے ہیں کہ صورتحال میں مزید گرما گرمی کے نتیجے میں مکمل جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہزاروں چینی فوجی بھارتی حدود میں موجود ہیں، ان کیلئے اب باقی کیا کرنا رہ گیا ہے؟ لڑنا۔انہوں نے کہا کہ چین تعمیراتی سرگرمیوں کا بہانہ بنا کر بھارت پر مختلف سیاسی و معاشی مقاصد کی وجہ سے دبائو ڈال سکتا ہے جس کا ہم فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

  • بھارت نے امریکی ایماء پر چین سے دشمنی مول لی، مشکل وقت میں امریکہ سمیت دیگر تمام ممالک نے منہ بھی  موڑ لیا

    بھارت نے امریکی ایماء پر چین سے دشمنی مول لی، مشکل وقت میں امریکہ سمیت دیگر تمام ممالک نے منہ بھی موڑ لیا

    نئی دہلی:بھارت نے امریکی ایماء پر چین سے دشمنی مول لی، مشکل وقت میں امریکہ سمیت دیگر تمام ممالک نے منہ بھی موڑ لیا،اطلاعات کے مطابق بھارت اس وقت سخت مشکل میں ہے، بھارت کہ شہہ دینے والا امریکہ اوردیگربھارتی یار بھی بے وفا نکلے،

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارت کا ماضی میں ساتھ دینے والے ممالک بھی ابھی ساتھ کھڑے ہوتے نظرنہیں آرہے ، معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگاراشوک سوائین لکھتے ہیں کہ حتیٰ‌کہ چین کے مخالف جاپان جیسے ملک نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا ہے ،

     

     

     

    https://twitter.com/ashoswai/status/1273508235853434886

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹھوس معلومات کی بنیاد پراشوک سوائین لکھتے ہیں کہ بھارت کا ماضی کا یارروس بھی ساتھ وفا کرتے ہوئے نظرنہیں آرہا

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی کئی یورپی ممالک اورچین کے خلاف امریکی اتحادی بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں ان حالات میں بھارت کے پاس رسوائی اورپسپائی کے اورکوئی راستہ نہیں ہے