وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں
تھانہ کرپا، ترنول، سیکرٹریٹ، لوہی بھیر، تھانہ نون، سمبل، کورال، رمنا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں زونل ایس پیز کی زیرِ نگرانی سرچ آپریشنز کئے گئے جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 674 افراد، 259 گھرانوں، 31 ہوٹلز، 26 دکانوں، 260 موٹر سائیکلز، 96 گاڑیوں کو چیک کیا۔ 31 مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلز کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
