Baaghi TV

ن لیگ کے سینئر رہنماطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

pmln

سابق رکن پنجاب اسمبلی، سابق صوبائی وزیر اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما، حاجی احسان الدین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم حاجی احسان الدین قریشی پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے جبکہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں صوبائی وزیر اوقاف کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں، حاجی احسان الدین قریشی کا شمار (ن) لیگ کے دیرینہ اور وفادار رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ پارٹی کے بانی کارکنوں میں شامل تھے اور طویل عرصے تک ملتان کی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

حالیہ برسوں میں حاجی احسان الدین قریشی پنجاب اسمبلی کے موجودہ رکن نہیں تھے، تاہم سابق رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر کی حیثیت سے سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہے حاجی احسان الدین قریشی نے سوگواران میں چھ بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے مرحوم کی نمازِ جنازہ عام خاص باغ ملتان میں ادا کردی گئی۔

(ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ملتان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاجا رہا ہے-

More posts