Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈیرہ اسماعیل خان، نویں محرم کا پہلا بڑا جلوس رواں دواں،موبائل سروس بند

    ڈیرہ اسماعیل خان، نویں محرم کا پہلا بڑا جلوس رواں دواں،موبائل سروس بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا پہلا بڑا جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے

    جلوس کے راستوؔں پر سخت ترہں سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون سروس آج شام پانچ بجے سے سے بند ہوگی۔موبائل فون سروس 10محرم شام سات بجے بحال ہونا شروع ہو گی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے مطابق شہر میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔ ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پی ٹی اے کو موبائل فون بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے۔ حساس ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون سروس بند رہے گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے ليے کورونا سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کیا۔ مجالس میں کورونا ٹيسٹ منفی آنے والے ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہو گا۔تنگ اور بند عمارتوں کے بجائے کھلی جگہ پر مجالس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق محرم الحرام کی میں مجالس اور جلوسوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز ہر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ شرکاء کسی بھی چیز بالخصوص سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتن، ٹرالی، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

    دوران ِ مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے۔ جس ہال میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کوڑا بشمول ماسک کے تدارک کے لئے ڈھکن والے کوڑے دان لازمی ہوں۔ بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو۔ضلعی انتظامیہ ذاکرین کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام لازمی کریں۔ ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔

  • سوات ،مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ،3 افراد جاں بحق

    سوات ،مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی، متعدد مکانات تباہ،3 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مدین شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد لاپتہ ہے سیلابی ریلوں سے رابطہ پل سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہے ،

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1299203740281565186

    وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے شاہ گرام اورتیرات نالے میں طغیانی سے جانی نقصان پراظہار افسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں،متاثرہ مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے،

    دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں

    گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

  • کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

    کوہستان ،سازین میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک ہی گھر کے 8 افراد بہہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے 3افرادجاں بحق ،5لاپتہ ہو گئے

    کوہستان سازیں میں لاچی نالہ میں طغیانی آنے سے 8 مکان تباہ ہو گئے، سیلابی ریلے میں 8 افراد بہہ گے 3 لاشیں نکال لی گی 5 افراد کی تلاش جاری

    پانی میں بہہ جانے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،دیگر افراد کی تلاش جاری ہے،اپر کوہستان کے متعدد نالوں میں سیلابی ریلے سے دریائے سندھ بھی بپھر گیا،دریائے سندھ کے قریب رہائیشیو ں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،اپر کوہستان کی تحصیل کندیا میں سیلابی ریلے سے متعدد پن چکیاں اور پن بجلی گھر بہہ گئے ،علاقے میں حکومت کی طرف سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں

    گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

  • بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں چلائی جانے والی بی آر ٹی بس کو نظر ہی لگ گئی، مسلسل حادثات ہونے لگے

    آج بی آر ٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی،بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور چھلانگیں لگانا شروع کردیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی آگ بجھائی،

    https://twitter.com/PTILakiOfficial/status/1298679613162426371

    کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافروں کو بروقت فوری طور پہ اتار لیا گیا تھا۔بس میں آگ لگنے کے فوری بعد تین منٹ کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    کامران بنگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ بس میں آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری موقع پر موجود ہیں، عوام کسی قسم کے خوف کا شکار نہ ہو

    واضح رہے کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالا حصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

  • یہ کام کیوں نہیں کیا؟پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دیا استعفیٰ

    یہ کام کیوں نہیں کیا؟پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دیا استعفیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن نگہت اورکزئی قائمہ کمیٹیوں سے احتجاجا مستعفی ہو گئیں

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ پبلک اکاوَنٹس کمیٹی میں کوئی خاتون رکن شامل نہیں،خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی خواتین کی نمائندگی نہیں جو صنفی امتیاز ہے،

    نگہت اورکزئی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا،آج انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے،نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ میرا حکومت اور اپوزیشن دونوں سے احتجاج ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی خاتون کو کیوں شامل نہیں کیا گیا؟

    نگہت اورکزئی پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کی چیئر پرسن تھیں،وہ زکوۃ، عشر، سوشل ویلفیر کمیٹی کی رکن بھی تھی، نگہت اورکزئی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کی بھی ممبر تھیں

    واضح رہے کہ گزشتہ برس صدر نگہت اورکزئی کو موبائل فون پر افغانستان کے نمبروں سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہوئی تھیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگہت اورکزئی نے کہا کہ ٹیلی فون کال کرکے طالبان بر ملا کہتے ہیںکہ ’’ہمیں صرف عمران خان ہی پاکستان کا وزیر اعظم چاہیئے‘‘ ، طالبان نے ہمیں انتخابی مہم سے دور کھنے کے لئے ہدایات دیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے حوالے سے پوسٹیں شیئر نہ کریں۔

    نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ کہ دھمکیوں کے حوالے سے چیف کیپٹل پولیس پشاور کو آگاہ کردیا یہی قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے آئوٹ کرنا چاہتی اور ایک ہی سیاسی جماعت کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نمبروں سے دھمکی آمیز کال گزشتہ رات آئی تھی جس کے بعد میں نے سی سی پی او کو باقاعدہ طور آگاہ کیا کہ ہمیں انتخابی مہم سے دور کرنے کے لئے اب دہشت گرد ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

  • پشاور سے ساڑھے تین لاکھ میں اپنی سگی بیٹیوں کا سودا کرنے والا باپ گرفتار

    پشاور سے ساڑھے تین لاکھ میں اپنی سگی بیٹیوں کا سودا کرنے والا باپ گرفتار

    باغی ٹی و ی : پولیس نے پشاور ساڑھے تین لاکھ میں اپنی سگی بیٹیوں کا سودا کرنے والا باپ گرفتار کر لیا گیا۔

    اس شخص کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی سے ہے، اس منصوبے میں شامل ایک اور شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کالوخان پولیس تھانے کے ایس ایچ او منصف خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے عدالت سے بچوں کے والد کی کسٹڈی حاصل کر لی ہے
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ شخص کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی کہ وہ اپنی دو کم سن بیٹیوں کا سودا ساڑھے تین لاکھ میں طے کرچکا ہے، جس میں دلالی کرنے والے شخص ممتاز کو 50 ہزار ایڈوانس دیے گئے تھے جبکہ باقی رقم بچیوں کے پنجاب منتقلی کے بعد والد کو ملنی تھی.ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی عمریں 11 اور 12 سال کے لگ بھگ ہیں، جن کی ان کے والد نے پیسوں کے عوض شادی طے کر رکھی تھی، تاہم قانون کے مطابق چونکہ بچیوں کی عمر شادی کی نہیں ہے،

    لہذا ہم نے گاؤں کے مشران کی درخواست پر بچیاں ان کی والدہ کے حوالے کر دی ہیں.ایس ایچ او منصف خان کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایسا کیا ہے.ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اس شخص کا بڑا بیٹا کماتا ہے اور یہ خود بھی صحت مند اور قابل روزگار ہے، ملزم گاؤں کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیا کرتا تھا لیکن دو سال سے بے روزگار ہے.پولیس دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہے اور اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ شخص پہلے بھی بہت ساری معصوم بچیوں کا سودا کرکے انہیں پنجاب لے جا چکا ہے.

  • پشاور بی آر ٹی بس سروس کی مقبولیت، بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    پشاور بی آر ٹی بس سروس کی مقبولیت، بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    پشاور بی آر ٹی بس سروس کی مقبولیت، بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    باغی ٹی و ی :ٍحالیہ دنوں آپریشنل ہونے والی پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی مقبولیت میں اضافے کے بعد حکومت نے بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ،روٹ پر 128تک بسیں چلائی جائیں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کا سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والا منصوبہ بی آر ٹی شروع ہوتے ہی عوام میں مقبولیت کی حدیں پار کر گیا۔ مسافروں کا آئے روز رش بڑھنے لگا۔ حکومت سے مزید بسیں چلانے کا مطالبہ کر دیا۔

    69 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جانے والا پاکستان تحریک انصاف کا پشاورمیں میگا منصوبہ بی آر ٹی 13اگست کو عوام کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد اس میں عوام کا ایک رش لگ گیا۔ بی آر ٹی بس اسٹیشن پر جہاں لمبی قطاریں نظر آنے لگیں وہیں بسوں میں بھی کھڑے ہونے کی جگہ تک نہ رہی۔ صرف دو ہفتوں میں ہی عوام نے حکومت سے بسوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعا ت کامران بنگش کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتداء میں صرف ستر بسیں بی آرٹی روٹ پر چلائی گئیں جبکہ اگلے روز بیس بسوں کا اضافہ کیا گیا تاہم عوامی مشکلات کے پیش نظر مزید بیس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔مشیراطلاعات کے مطابق بی آر ٹی میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ دو سو 20بسیں مرحلہ وار اس منصوبے میں چلائی جائیں گی،
    بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا، جبکہ حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال متنقل کر دیا گیا، جبکہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگا دی، جبکہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ، 3 افراد زخمی

  • محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے

    محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے

    محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے

    صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور زیادہ ٹمپریچر والے طلبہ اور اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ اسکول میں سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کی علامات والے طلبا کو 7 دن کی چھٹی دی جائے گی اور طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق طلبہ ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں جبکہ طلبہ کے اسکول میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پر بھی پابندی ہو گی۔

    واضح‌ رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سکول انتظامیہ یا ایسوسی ایشن حکومت سے زیادہ طاقتور نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ سکولز کھلنے کی صورت میں بچوں کو شفٹوں میں بلانے کی تجویز ہے۔

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

  • پاکستان کے اہم علاقے میں مرد کے بغیر خواتین کی شاپنگ پر پابندی عائد

    پاکستان کے اہم علاقے میں مرد کے بغیر خواتین کی شاپنگ پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏خیبر پختونخواہ کے علاقے ہنگو میں مرد کے بغیر خواتین کی شاپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی

    ‏مقامی تنظیم نے اکیلی خاتون کو سودا بیچنے پر دکاندار کو سزا دینے کا اعلان کر دیا ‏خواتین کو سودا بیچنے والے دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ، معاہدہ ‏دکان بھی 5 روز کے لئے سیل کی جائے گی۔

    پاسبان دوآبہ نامی تنظیم کی جانب سے لیٹر پیڈ پر ایک معاہدہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ بازار میں خواتین اکیلی شاپنگ کرتی نظر آتی ہیں جو پختون روایات کے خلاف ہے اور اس سے فحاشی پھیلنے کا خطرہ ہے،لہذا قوم مشران اور پاسبان دوآبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی خاتون اکیلی شاپنگ کرنے بازار جائے گی تو اس دکاندار کو جرمنہ کیا جائے گا اور دکان سیل کی جائے گی اور بار بار خلاف ورزی پر دکان سے بے دخل کیا جائے گا

    معاہدے پر دکانداروں اور تاجروں کے دستخط بھی ہیں

    واضح رہے کہ ہنگو و خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں خواتین سختی سے پردے کی پابند ہیں،ہنگو کے علاقے میں اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی جا رہی ہے.

    دوسری جانب ہنگو کے علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ ہماری روایات کے عین مطابق ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پختون روایات کو زندہ رکھنے کے لئے لوگ موجود ہیں،

  • دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے  باجوڑکے مولانا گل داد کیلئے تمغہ شجاعت ایک احسن قدم

    دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے باجوڑکے مولانا گل داد کیلئے تمغہ شجاعت ایک احسن قدم

    دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے باجوڑکے مولانا گل داد کیلئے تمغہ شجاعت ایک احسن قدم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،حکومت پاکستان کی طرف سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا گل داد خان کو تمغہ شجاعت ان کی حیات میں دینے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے .

    حکومت نے 14 اگست کے موقع پر ملک کیلئے خدمات دینے والوں کی قربانیوں کے اعتراف میں تمغہ ئے شجاعت دینے کا جو اعلان کیا ہے ان افراد میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ممتاز عالم دین اور قوم پرست رہنما مولانا گل داد خان بھی شامل ہے۔ حالیہ وقت میں مولانا گل داد خان اور انکے خاندان نے وطن کی مٹی اور امن کی خاطر لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں اور ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ چار سال پہلے ناواگئی کے مقام پر ایک قومی جرگہ کے دوران میں نے سول و عسکری حکام سے مولانا گل داد خان کو تمغہ ئے شجاعت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دیر آید درست آید کے مصداق ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مولانا گل داد کی اس قومی اعزاز کیلئے نامزدگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    باجوڑ سے تعلق رکھنے والے گل داد خان کا تکفیر اور دہشت گردی کے خلاف بہت مضبوط کردار ہے جنہوں نے ٹی ٹی پی اور دیگر وطن مخالف تنظیموں کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کی ہے . انہوں نے اس جنگ میں اپنے خاندان کے 5 افراد کو شہید کروایا اور 22 افراد شدید زخمی بھی ہوئے . پی ٹی ایم ان کے خلاف اکثر پراپیگنڈہ کرتی رہتی ہے. وہ امن لشکر رک سربراہ بھی رہے اور انہوں شدید حالات میں ریاست کے لیے جان جوکھوں میں ڈال کر وطن اور قوم کی خدمت کی . اس سلسلے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین دینے کا بہت ہی اہم موقع ہے