Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2 افراد شدید زخمی

    وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2 افراد شدید زخمی

    پاکپتن ۔(اے پی پی)وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2 افراد شدید زخمی،ڈاکو زخمیوں سے قیمتی سامان چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔گاؤں فیروز پور چشتیاں روڈ اور کمیر روڈ پر مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ دوران واردات بہادر اور رضوان نامی شہریوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں شہری شدید زخمی ہوئے۔مسلح ڈاکو شہریوں سے قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پاکپتن میں بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

  • تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات جامعہ فریدیہ ساہیوال میں منعقد ہونگے

    تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات جامعہ فریدیہ ساہیوال میں منعقد ہونگے

    ساہیوال۔ (اے پی پی)تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات 13اکتوبر کو جامعہ فریدیہ ساہیوال میں منعقد ہونگے۔پولنگ صبح 8بجے سے شرو ع ہوکر دوپہر 2بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ہوگی۔ انتخابات میں آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے 2066ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ یہ بات ممبر الیکشن کمیشن ڈاکٹر مفتی محمد مظہر فرید شاہ نے ایک ملاقات میں کی۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ووٹر ز کیلئے 10 بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔صدارت کے امیدوار مفتی منیب الرحمن اور علامہ سید محمد محفوظ مشہدی ہیں جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے علامہ سید ارشد سعید کاظمی اور مفتی محمد امین‘مرکزی ناظم اعلیٰ محمد عبدالمصطفی ہزاروی اور صاحبزادہ محمد حسین رضا‘مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ صاحبزادہ محمد معظم الحق اور مولانا راحت عطاری اور چیئر مین امتحانی بورڈ علامہ غلام محمد سیالوی اور علامہ مشتاق احمد نوری ہیں۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین مفتی محمد الیاس رضوی آف کراچی ہیں۔

  • ساہیوال میں ڈاکو راج شہری لٹنے لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    ساہیوال میں ڈاکو راج شہری لٹنے لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    ساہیوال۔ (اے پی پی)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل‘طلائی زیور ات‘ان سلے سوٹ اوربکری لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 56/4-Rمیں ہوئی یہاں خرم شہزاد اپنے بھائی عبداللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گیمبر سے شام کے وقت ساہیوال واپس اپنے گھرآرہا تھا کہ راستے میں نوید وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 50ہزار روپے اور موبائل فون 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی وارداتوں چک عیدل میں ناصر وغیرہ 3ملزمان نے محمدریاض کے رقبہ سے موٹرسائیکل نمبری 2191/SLKمالیتی 62ہزار روپے‘44/5-Lمیں 5نامعلوم ملزمان نے مشتاق احمد کے گھر کو نقب لگا کر نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے‘طلائی زیورات اور 20ان سلے سوٹ‘ 120/9-Lمیں 3نامعلوم ملزمان نے ریاض بی بی کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی 2لاکھ 33ہزار روپے اور 48/GDمیں 2نامعلوم ملزمان نے بابر حسین کے گھر کے باہر سے اس کی بکری مالیتی 30ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

  • موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار

    موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار

    ساہیوال۔(اے پی پی) تین موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ شہری منظور احمد کی بیوی دوپہر 2بجے کے قریب بازار سے سودا سلف خریدنے کیلئے آئی جب وہ جوگی چوک پہنچی تو موٹرسائیکل سوار تین ملزمان شاہد وغیرہ نے خاتون سے پر س، جس میں موبائل فون اورنقدی کل مالیتی 18ہزار روپے، چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزما ن نے اغواء کرلیا

    25 سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزما ن نے اغواء کرلیا

    ساہیوال۔(اے پی پی) 25سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزما ن نے اغواء کرلیا۔ پولیس لائن ساہیوال کے قریب کار رہائشی 25سالہ شیراز مشرف 3روز قبل اپنے ہمسایہ خالد ضیاء کے ہمراہ کیری ڈبہ میں گھر سے لاہور گیاجوراستہ میں لاپتہ ہوگیا۔ گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیراز مشرف کے ساتھی خالد ضیاء کا بھی پتہ نہیں اور دونوں کے موبائل فون بند ہیں جو پتوکی کے قریب بند ہوئے ہیں۔ دونوں شادی شدہ ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کسی نے اغواء کیاہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • سبق یا دنہ ہونے پر ٹیچر کے ڈر کی وجہ سے بچی نے کیا انتہائی انوکھا کام کہ پولیس کی مدد لینا پڑی

    سبق یا دنہ ہونے پر ٹیچر کے ڈر کی وجہ سے بچی نے کیا انتہائی انوکھا کام کہ پولیس کی مدد لینا پڑی

    ساہیوال۔(اے پی پی) 188/9-L ہڑپہ کے رہائشی اللہ دتہ کی بیٹی 10سالہ عائشہ سبق یاد نہ ہونے پر ٹیچر کے ڈر کی وجہ سے سکول جانے کی بجائے لاہورکوجانیوالی بس میں بیٹھ گئی جب بچی سکول نہ پہنچی تو بچی کے والد اللہ دتہ نے ہڑپہ پولیس کے ایس ایچ اوذیشان بشیرڈوگر کواطلاع دی اورمذکورہ آفیسر نے موٹروے پولیس کواطلاع کردی۔ اوکاڑہ کے قریب دوران چیکنگ موٹروے پولیس نے بچی کو بس سے اتارکر مذکورہ ایس ایچ او کواطلاع دی اور اس طرح بچی کوپولیس نے والدین کے حوالے کردیا۔

  • 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے چاروں ملزموں کو عدالت نے سنائی بڑی سزا

    13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے چاروں ملزموں کو عدالت نے سنائی بڑی سزا

    13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو 25 ،25 برس قید کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں ملزمان کوایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی.

    چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟

    ملزمان نے پنجاب کے ضلع ساہیوال میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی اور بعد ازاں ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی، پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا تھا، چار برس بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا جس میں عدالت نے چاروں ملزمان کو سزا سنا دی.

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

     

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

  • عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

    عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

    چیچہ وطنی۔ 27 ستمبر (اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزنے عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغازکردیا ہے،اس مہم کے تحت تمام ایس ایچ اوز صاحبان مقامی سرکاری ونجی سکولوں میں کم سن بچوں، طلبہ و طالبات میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔اور آگاہی پمفلیٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔جبکہ اساتذہ کے ساتھ اس سلسلہ میں خصوصی میٹنگز کرکے ان کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس حوالے سے میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ان کی حفاظت ان کے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔آگاہی کے ذریعہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ایسے درندہ صفت اور شر پسند عناصر سے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ساہیوال پولیس ہر دم کوشاں ہے۔اس مہم کے تحت بچوں،والدین اور اساتذہ میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے بچوں کے ساتھ کسی مشکوک شخص کی جانب سے ایسی حرکت اگر نوٹس میں تو فوری پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دی جا ئے۔

  • دیوار گرانے سے منع کرنے پر اینٹ کا روڑہ مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا‘مقدمہ درج

    دیوار گرانے سے منع کرنے پر اینٹ کا روڑہ مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا‘مقدمہ درج

    ساہیوال۔ (اے پی پی)دیوار گرانے سے منع کرنے پر اینٹ کا روڑہ مار کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا‘مقدمہ درج۔ قتل کی واردات نواحی گاؤں 98/9-Lمیں ہوئی یہاں ظہور وغیرہ نے رمضان کی ڈھاری کے قریب اپنی ڈھاری کی پرانی دیوار گراکر نئی دیوار کی بنیاد رمضان کے رقبہ میں رکھنے لگے تو رمضان اور اس کے والد سید محمد ودیگر نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو ظہور وغیرہ غصے میں آگئے اور ظہور کلہاڑی اور سرداراں بی بی سوٹا سے مسلح ہوکر سید محمد للکارنے لگے اس دوران عدنان نے پختہ اینٹ کا روڑہ سید محمد کو مارا اور وہ بائیں آنکھ پر لگنے سے زخمی ہوکر گر پڑا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے ظہور وغیرہ3ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

  • ایم پی اے کے ڈیرہ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات

    ایم پی اے کے ڈیرہ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات

    ساہیوال۔ (اے پی پی) ایم پی اے کے ڈیرہ کے قریب 2ملزمان نے خواتین سے 50ہزارروپے اور موبائل فون والا پرس چھین لیا‘2موٹرسائیکلیں چوری‘مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سونیا شازم اپنی خالہ کے ہمراہ شاپنگ کرکے ماڈل ٹاؤن گھرواپس جارہی تھیں کہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک کے ڈیرہ کے قریب2موٹرسائیکل سوار ملزمان انور وغیرہ آئے اور ان سے پرس جس میں نقدی 50ہزا رروپے اور موبائل فون تھا چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں شاداب ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے محمد طیب کی موٹرسائیکل نمبری111/SLMمالیتی95ہزار روپے ہوٹل کے باہر سے‘ محلہ بلاٹ گنج میں نامعلوم ملزم نے محمدذیشان کے گھرکے باہر سے موٹرسائیکل نمبری479/SLNمالیتی60ہزار روپے اور مسلم بن عقیل کالونی میں محمد ندیم وغیرہ 5ملزمان نے شگفتہ پروین کے گھر داخل ہوکر نقدی‘طلائی زیورات اور ضروری کاغذات کل مالیتی2لاکھ65ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔