Baaghi TV

Category: شوبز

  • اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر فنکار وں کا افسوس کا اظہار

    اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر فنکار وں کا افسوس کا اظہار

    پاکستان کے معروف اور نامور سینئیر اداکار اطہر شاہ خان عرف جیدی کے انتقال پر شوبز شخصیات کا افسوس کا اظہار

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز انتقال کرنے والے معروف اداکارجیدی کے انتقال پر جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد افسردہ ہے وہیں ساتھی فنکاروں کو بھی جیدی کی موت کی افسوسناک خبر نے غمزدہ کردیا ہے فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام شئیر کئے
    https://www.instagram.com/p/B__58mLj9h0/?igshid=uxe6nujyjmt1
    اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماضی کے ممتاز فنکار اطہر شاہ خان کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ جیدی صاحب بھی چلے گئے-


    اداکار فیصل قریشی نے ٹویٹر پر اطہر شاہ خان جیدی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہزاروں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جیدی صاحب چلے گئے۔


    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اہنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جیدی کے لئے مغفرت کی دعا کی اور اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مزاح سے بھرپور تمام حیرت انگیز کاموں کا شکریہ بھی ادا کردیا


    اداکار فہد مصطفی نے جیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعزیتی پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں لیجنڈ اطہر شاہ خان عرف جیدی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے

    فہد مصطفی نے کہا کہ انہیں جیدی جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوئی تھی فہد مصطفی نے لکھا کہ جیدی کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے اور لکھا کہ انہیں 2020 سے نفرت سی ہوگئی ہے کیونکہ یہ ایک بدترین سال ثابت ہورہا ہے

    واضح رہے کہ فن کار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جیدی گزشتہ چند برس سے علیل تھے اور گلستان جوہر کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے

    یاسر حسین کا سینئیر فنکاروں کو خراج تحسین

    سینئیر اداکار ،شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

    سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

  • یاسر حسین کا مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    یاسر حسین کا مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام شئیر کر دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے مدرز ڈے کے موقع پر والدہ کے لئے جذباتی پیغام شئیر کر دیا اداکار نے گذ شتہ روز اپنی مرحوم والدہ کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ یاد گار تصویر شئیر کی اور جذباتی پیغام شئیر کیا-
    https://www.instagram.com/p/B__tDMiDubh/?igshid=3n9nykyvqqrk
    اداکار نے پیغام میں لکھا کہ 7 سال پہلے آج کے دن ہماری اماں اس جہان فانی رخصت ہو گئیں مدرز ڈے پر اماں کی موت ایسے ہے جیسے ویلینٹائن ڈے پر آپ کا بریک اپ ہو جائے بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ بُرا-

    یاسر حسین نے اپنے پیغام میں والدین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں سب کچھ دوبارہ مل سکتا ہے والدین اللہ تعالی کی ایک ایسی نعمت ہیں جو ہمیں صرف ایک ہی بار ملتی ہے جو بلاوجہ بے مقصد ہر وقت آپ سے پیار کرتے ہیں

    اُنہوں نے اپنے مداحوں کو تلقین کی کہ ویسے تو روزلیکن آج کا خاص دن اپنی ماں کے ساتھ گُزاریں جس نےآپ کو پیدا کیا ہے اور آپ کے لیے اتنی مشکلات برداشت کیں اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا اُس ماں کے ساتھ نہیں جس کے فون آنے پر آپ کی اماں کہتی ہیں کس ماں کا فون ہے

    یاسر حسین نے لکھا کہ خوش رہیں اور اپنی ماں کو خوش رکھیں انہوں نے آخر میں لکھا کہ اگر آپ میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ماں کی دعا سے بہتر کوئی چیز نہیں

    پوسٹ کی آخر میں یاسر حیسن نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا-‌

    نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    ماں ایک انمول رشتے کا نام ہے جو سراپا محبت اور وفا ہوتی ہے، شہباز شریف

    ماؤں کا عالمی دن پاک فضائیہ کا دلکش پرومو جاری

    مریم نواز کا مدر ڈے کے موقع پر جذباتی پیغام

    میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا، عظیم بلے باز کا ماں کو خراج تحسین

  • کورونا لاک ڈاؤن: اسامہ طاہر نے یوٹیوب چینل کھول لیا

    کورونا لاک ڈاؤن: اسامہ طاہر نے یوٹیوب چینل کھول لیا

    دنیا بھر میں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر سے بچاؤ کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مارچ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے کارباوری سرگرمیوں، ڈراموں اور فلموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں پر بیھی پابندی عائد کر دی ہے جس سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں

    شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سمیت دیگر معروف اور شوبز شخصیات گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں شوبز شخصیات بوریت سے بچنے کے لئے خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے مصروف رکھ رہے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینلز کھولنا شروع کردئیے ہیں اداکارہ عائشہ عمر، صبا قمر اور فیروز خان کے بعد اب اداکار اسامہ طاہر نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بوریت سے بچنے اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب چینل کھول لیا ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=GVANY7hwkxI&feature=youtu.be
    اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسکیچ لائیو ود اسامہ طاہر نامی لائیو شو کا آغاز کرتے ہوئے یکم مئی کو اس کی پہلی قسط نشر کی اور مداحوں سے باتیں کیں اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے اور پھر 8 مئی کو اداکار نے چینل پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیوں یوٹیوب چینل کھولا
    https://www.youtube.com/watch?v=8hCG9dDZnAE&feature=youtu.be
    ویڈیو میں اسامہ طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہوا کہ وہ بھی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنا ئیں اس لیے انہوں نے یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا

    ا نہوں نےکہا کہ اگرچہ انہیں یہ کام کرنے میں تاخیر ہوئی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید اور انہیں پوری امید ہے کہ مداح بھی ان کا ساتھ دیں گے اور ان کے چینل کو سبسکرائب کریں گے

    معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    فیروز خان کا یو ٹیب چینل لانچ کرنے کا اعلان

  • سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

    اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار ،مصنف سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے خراج عقیدت پش کیا

    باغی ٹی وی :اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی

    1921 میں ایم او مڈل سکول میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی اور والد کی سختی کی وجہ سے منٹو کو اپنا آپ کو جلدی ظاہر نہ کر پائے

    پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں ، بو ، کالی شلوار اور ہتک سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کئے ان کے افسانوں پر مقدمے بھی چلے لیکن منٹو ان سے بری ہو گئے، وہ ادب برائے زندگی کے قائل تھے جن کی کہانیوں میں دکھی انسان چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں

    علاوہ ازیں سعادت حسن نے مختصر کہانیوں کے 22 مجموعے ، ایک ناول ، ریڈیو ڈراموں کی پانچ سیریز ، مضامین کے تین مجموعے اور ذاتی خاکوں کے دو مجموعے تیار کئے۔

    وہ 20 ویں صدی کے بہترین اردو ادیبوں میں سے ایک کے طور پرجانے جاتے ہیں اور ان کی وسانح حیات کے موضوع پر دو فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں: ایک سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں منٹو اور دسوری بار 2018 میں نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم منٹو۔

    سعادت حسن منٹو کہتے تھے کہ افسانہ مجھے لکھتا ہے انہیں ان کی بہترین خدمات پر 2012 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا اردو کے اس عظیم افسانہ نگار کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا مگر وہ اپنی تحریروں کے حوالے سے دنیائے ادب میں سدا زندہ رہیں گے۔

    معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

    مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

  • ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش،عوام نے پیمرا سے  عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش،عوام نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    لاہور :ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش،عوام نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا،باغی ٹی وی کے مطابق معروف متنازعہ اورمذہبی عدم رواداری پیدا کرنے کے ذمہ دار ڈاکٹرعامرلیاقت کے خلاف عوام کی طرف سے پابندی کا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت ڈاکٹرعامرلیاقت کے رویے کی وجہ سے ملک بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ادھرٹویٹر پرباقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں عوام مختلف انداز سے پیمرا تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کہ ا عامر لیاقت حسین پرچینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کے باعث ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی جائئے

     

     

    واضح رہے کہ چند سال قبل عامر لیاقت نے بول ٹی وی پر افطار سے قبل پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں عالم دین کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی اور پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

     

    https://twitter.com/murtaza_ali555/status/1259623716734013441

    خیال رہے کہ عامر لیاقت پر پیمرا کی جانب سے اس سے قبل بھی پاکستان میڈیا ریگولرٹی اتھارٹی نے گزشتہ برس جنوری میں اینکر پرسن پر نفرت انگیز ی کا پرچار کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

     

    جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں۔پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ڈاکٹر عامرلیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی اور ہدایات جاری کی گئیں تھیں ڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے جبکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو متازعہ حرکات اور بیانات کی وجہ سے پہلے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

    تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق افواہوں تردید کردی

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق افواہوں تردید کردی اپنے ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں دیگر بھی کئی مسائل ہیں تاہم تیسری مرتبہ شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر ایسا کچھ ہو گا تو سب سے پہلے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی

    صنم ماروی نے اپنے سابقہ شوہر سے درخواست کی کہ وہ ان پر رحم کریں اور انہیں جینے دیں

    واضح رہے کہ صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں سال 7 فروری کو لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈووکیٹ حامد مقبول کے توسط سے درخواست دائر کی تھی انہوں نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے تین بچے ہیں اور ان کا شوہر بچوں کے سامنے انہیں گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے

    گلوکارہ نے عدالت میں اپنا موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے 2009 میں حامد علی سے شادی کی تھی شادی کی کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ تبدیل ہو گیا تھا جبکہ وہ اپنے بچوں کی خاطر11سال شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی ہیں لیکن اب اور زیادہ تشدد اور گالی گلوچ برداشت نہیں کر سکتیں

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

    صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

  • لاوڈ سپیکر پر اذان دوسروں کیلئے تکلیف دہ، بند ہونی چاہیے

    لاوڈ سپیکر پر اذان دوسروں کیلئے تکلیف دہ، بند ہونی چاہیے

    بالی وڈ کے معروف شاعر ،مصنف،اور ملحد جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاوڈ سپیکر پر اذان دوسروں کیلئے تکلیف دہ، بند ہونی چاہیے

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف شاعر ،مصنف،اور ملحد جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اذان کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہند میں تقریبا 50 سال تک اذان بلند آواز سے کہنا حرام تھی پھر یہ حلال ہو گیا کہ اس کا کوئی خاتمہ نہیں ہوگا لیکن اس کا خاتمہ ہونا چاہئے اذان ٹھیک ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر دوسروں کو تکلیف کا باعث بنتا ہے۔


    جاوید اختر کی اس ٹویٹ پر صارفین نے امختلف تبصرے کئے اور ایتھیسٹ جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا


    اظہر نامی صارف نے لکھا کہ میں اپ کی رائے سے متفق نہیں ہوں پلیز اس طرح کے تبصرے مت کریں جو اسلام اور عقیدہ سے وابستہ ہیں
    آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ہر بار اونچی آواز میں گانے نہیں چلا رہے ہیں اور برائی کے راستے چل رہے ہیں اذان نماز کے لئے آنے اور زندگی کے صحیح راستے پر چلنے کے لئے سب سے خوبصورت دعوت ہے


    صارف اظہر کے جواب میں ایتھیسٹ جاوید اختر نے لکھا کہ تو کیا آپ یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اسلامی اسکالرز جنہوں نے لگ بھگ پچاس سالوں سے لاؤڈ اسپیکر کو حرام قرار دیا تھا وہ سب غلط تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو پھر اتنا کہہ دیں میں آپ کو ان عالم کے نام بتاؤں گا۔


    راج ٹی نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت باشعور ہے .. اسے احساس ہوا کہ اس کا ملحد چل چکی ناکام ہوچکی ہے ..وہ بے نقاب ہو رہا تھا .. اس کی طرف سے یہ ٹویٹ صرف ایک توازن عمل ہے۔
    https://twitter.com/ArnabGoswame/status/1259135184999514122?s=20
    ارنب گوسوانی نامی صارف نے لکھا کپ دنیا میں کون سے ملک کے شہری اپنے ہی فوجیوں پر حملہ کرتے ہیں؟اگر انھیں غدار کہا جاتا ہے تو پھر دین کا چراغ لہرانے لگتا ہے ، خطرے میں آجاتا ہے !!


    ایک صارف نے مزاحیہ میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لبرل ان کے جیسے ہوتے ہیں


    شعیب راج نامی صارف نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کی رائے کی پروا کیوں کریں گے؟حال ہی میں اسپین میں لگ بھگ 500 سال بعد اذان کو لاؤڈ اسپیکر پر اس بحران یعنی کورونا وائرس کے وقت اس بحران کے خاتمے کے لئے دی گئی تھی … یہاں تک کہ وہ اس کی اہمیت کو تسلیم کرنا شروع کر رہے ہیں …..مجھے آپ کے "ملحد” ہونے پر بہت ترس آتا ہے !!!!!
    https://twitter.com/izubairansari/status/1259141633293070342?s=20
    زبیر انصاری نامی ایتھیسٹ جاوید اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کا مقصد لوگوں کو مساجد میں نماز ادا کرنے کے لئے بلانا ہے۔ اور اذان دنیا کی خوبصورت آواز ہے۔ یہ کسی بھی قیمت پر نہیں رکے گی- اور آپ اور سونو نگم نے اور بہت سے لوگ سمجھ لیں جو یہ سوچتے ہیں کہ اذان کے دوران وہ پریشان ہوتے ہیں توپھر اپنے کانوں کوبند رکھیں۔
    https://twitter.com/ron_naber/status/1259136333320200193?s=20
    ایک صارف نے لکھا کپ یہ ملحد ہے۔ آدھے ہندوستان کو یہ تصور نہیں ملتا ہے اور وہ اس کے نام پر گندگی پھینکتے رہتے ہیں۔ میرے لئے یہ حیرت کی بات نہیں تھی۔ یہ آدمی مذہب سے نفرت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی معروف گلوکار سونو نگم نے تین سال قبل 2017 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اذان کی آواز کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا سونو نگم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خدا آپ سب کا بھلا کرے میں مسلمان نہیں ہوں اور مجھے اذان کی آواز سن کر صبح اٹھنا پڑتا ہے انڈیا میں مذہبی زبردستی کب ختم ہو گی گلوکار کی اس ٹویٹ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تھا

    بھارتی گلوکار سونو نگم کو 2017 میں کی گئی ٹویٹس پر پھر تنقید کا سامنا

    بھارت وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کررہا ہے مہوش حیات

  • نامور اداکارہ ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار  کا انتقال

    نامور اداکارہ ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار کا انتقال

    پاکستان کی نامور اداکارہ ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد خان پور میں انتقال کر گئیں۔ہیر کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں

  • معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

    معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

    برصغیر کےمشہور اردو شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے وہ 10 مئی 2002 کو 83 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔ کیفی اعظمی جن کا اصل نام اختر حسین رضوی تھا اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں 14 جنوری 1919 کو پیدا ہوئے اور پہلی نظم 11 سال کی عمر میں تحریر کی۔1940 کے اوائل میں کیفی اعظمی بمبئی آ گئے اور صحافت کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور یہیں ان کی شعری کا پہلا مجموعہ “جھنکار”شائع ہوا۔مختلف صلاحیتوں کے مالک کیفی اعظمی نے لاتعداد فلموں کے لئے نغمے لکھے، 1951 میں انہوں نے پہلی بار فلم بزدل کے لئے ایک گانا لکھا جس کے بول تھے، روتے روتے گزر گئی رات رے، فلم کاغذ کے پھول میں ان کے گانے“وقت نے کیا کیا حسیں ستم”کو بہت سراہا گیا۔ اس کے بعد پاکیزہ فلم کا گانا“چلتے چلتے کہیں کوئی مل گیا تھا”، ہیر رانجھا کا ”یہ دنیا یہ محفل“ اور ارتھ کے گیت“تم اتنا جو مسکرا رہے ہو”بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی غزلوں اور نظموں کی مقبولیت کی اصل وجہ ان میں جذبات کا بے پناہ اظہار، الفاظ کی خوبصورتی اور غیر منصفانہ معاشرے کے خلاف بغاوت کا عنصر تھا۔اردو شاعری کے فروغ کے لئے انتھک کام کرنے پر انہیں ساہتیا اکیڈمی فیلوشپ انعام سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ کیفی اعظمی معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے والد اور شاعر جاوید اختر کے سسر تھے۔

  • پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

    پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والا اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کا مشہور ڈراما ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ارطغرل غازی اور ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے اب پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے

    باغی ٹی وی :ارطغرل غازی کو وزیر اعظم ن کی ہدایت پرعمران خا ن یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اور اب تک سیزن ون کی 14 اقساط نشر کی جاچکی ہیں

    ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے پہلی قسط اپ لوڈ ہونے سے لے کر اب تک صرف 15 روز میں یوٹیوب چینل کو 10 لاکھ افراد سبسکرائب کرچکے ہیں جبکہ پہلی قسط کو ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں

    علاوہ ازیں دیریلیش ارطغرل کے نشر ہونے سے لے کر اب تک سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈز سے بھی ڈرامے کی مقبولیت کا پتہ لگتا ہےگذشتہ روز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر تھا

    ترک ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) ڈیجیٹل ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی جو اس ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے لیے پی ٹی وی کی مدد کرنے والی ٹی آر ٹی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو سروس کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے ارطغرل غازی کو پاکستان میں موجود شائقین کے حساب سے ڈھالنے اور اس کے نشر ہونے کے بعد بڑھتی ہوئی مقبولیت سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیے
    https://www.bbc.com/urdu/entertainment-52586201?at
    ریاض منٹی بتاتے ہیں کہ یہ شو پہلے ہی ترکی میں بہت کامیاب تھا نیٹفلِکس پر انگریزی اور عربی سب ٹائٹلز کی ساتھ آنے کے بعد یہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت مقبول ہونے لگا

    انھوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں تو جیسے ارطغرل کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی صدور نے ارطغرل کی سیلفیز پوسٹ کیں، سٹارز ڈرامے کے اداکاروں سے ملنے کے لیے سیٹ پر آنے لگے، برطانیہ اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں ارطغرل کیفے کھلنے لگے، یہاں تک کہ لوگ صرف ارطغرل ہی کی وجہ سے تاریخی ٹورز کے لیے ترکی آنے لگے

    یاض منٹی نے کہا کہ کہ نیٹفلِکس کی کامیابی کے بعد ان کی ٹیم نے اسے یوٹیوب پر مختلف زبانوں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا

    انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے اس کی شروعات انگریزی اور عربی میں ڈبِنگ سے کی اب ہم اسے ہسپانوی، روسی، اور اس کی کچھ قسطوں کو کسواہیلی میں ریلیز کر چکے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا اردو ترجمہ ان کے منصوبوں میں پہلے سے شامل تھا کیونکہ انھیں یقین تھا کہ یہ ڈرامہ دنیا بھر میں اردو بولنے والوں میں بہت مقبول ہو گا

    جب پی ٹی وی کے ساتھ اشتراک کا موقع سامنے آیا تو ارسو زبان میں نشر کرنے کی بات بن گئی دونوں سرکاری میڈیا کمپنیز ہیں اس لیے ایک قدرتی رشتہ بھی بن گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک ڈرامے ویسے بھی دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں عالمی سطح پر انگریزی کے بعد ترک ڈرامہ سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں

    ریاض منٹی نے کہا کہ ارطغرل ڈرامے نے ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے اور اس شاندار کہانی نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی ہمیشہ اس طرح کا مواد بنانے کی کوشش کرتا ہے جسے آپ اپنے خاندان کے ساتھ مل کر دیکھ سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں، اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں اس شو کی مقبولیت کی وجہ بھی یہی ہے

    پاکستان میں کس طرح کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے؟اس سوال کے جواب میں ریاض منٹی نے کہا کہ اتنا اچھا رد عمل ملا کہ میں بیان نہیں کر سکتا پی ٹی وی نے ڈبنگ اور بروڈکاسٹنگ کے حوالے سے بہت عمدہ کام کیا ہے

    انھوں نے کہا کہ جہاں تک ٹی آر ٹی کا سوال ہے تو ہمارے ڈیجیٹل آفر میں اردو ہماری سب سے تیزی سے بڑھنے والے چینلز میں سے ایک ہے دیکھتے ہی دیکھتے ارطغرل غازی پاکستان میں وائرل ہو گیا ہے اور روز ہی اس کی قسطیں پاکستان میں یو ٹیوب پر ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہیں

    ریاض نے کہا کہ اس وقت تک 30 ملین سے زیادہ ویوز اور چھ لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں

    ریاض منٹی نے مزید کہا کہ کہ عالمی سطح پر غازی ارطغرل کو پانچ سو ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ پچھلے ایک سال میں ہماری ٹیمیں دنیا میں جہاں جہاں گئی ہیں ہم نے گھروں اور دکانوں میں کائی پرچم دیکھے ہیں تو کہیں لوگوں کے سروں پر ارطغرل کی ٹوپی اور ان کی انگلیوں میں ارطغرل کی انگوٹھی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ سب اس ڈرامے کو لکھنے اور بنانے والوں کی محنت کا نتیجہ ہے اس ڈرامے نے ایک عالمی قبیلہ تخلیق دے دیا، ایک ایسی کہانی جس کے کرداروں میں دنیا بھر کے لوگ خود کو دیکھتے ہیں

    انہوں نے کہا دلچسب بات یہ ہے کہ پچھلے چند ماہ میں کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے بھی اس ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے

    ریاض منٹی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب لوگ گھروں میں بند ہیں اور زیادہ تر کمپنیوں کے مواد تک رسائی کے لیے انھیں پیسے دینے پڑتے ہیں ٹی آر ٹی نے کچھ مواد یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کی کچھ مدد ہو سکے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کچھ دیگر شوز کو بھی مختلف زبانوں میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا ہے اور بہت جلد یہ تمام ڈرامے اردو میں بھی دستیاب ہوں گے

    جب ریاض منٹی سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں اس شو کے حوالے سے منفی فیڈ بیک بھی ملا ہے تو انھوں نے کہا کہ ہم بھی حیران ہیں لیکن بالکل بھی نہیں

    انھوں نے بتایا کہ گوگل پر شو کو فائیو سٹار ریٹنگ حاصل ہے اور جو اعداد و شمار ہیں وہ اپنی کہانی خود بتاتے ہیں

    انہوں نے بتایا کہ واحد شکایت جو لوگ کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اسے شیئر کرنے میں دیر کیوں کر رہے ہیں

    ارطغرل غازی کو نشر کرنے پر پی ٹی وی کی مقبولیت میں اضافہ