Baaghi TV

Category: شوبز

  • وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌

    وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌

    لاہور:وڈیوزلیک کرنے والوں کا پتہ چل گیا لیکن ڈرتھا کہ کہیں وہ جان کے دشمن نہ بن جائیں‌،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگالیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف کارروائی کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہوسکتا تھا اس لیے انہوں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا۔

    وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے شوبز مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، پچھلے کچھ مہینے کے دوران وہ کام کی بہت سی آفرز ٹھکرا چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگ نفسیاتی سمجھنا شروع ہوگئے ہیں، اب اگر وہ میڈیا یا سوشل میڈیا پر آئیں گی تو صرف اللہ اور اس کے رسول کی خاطر آئیں گی۔

     

     

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی بہت سے گناہوں سے بچی ہوئی تھیں لیکن پھر بھی بے پردہ گانے گا کر یا لوگوں کے سامنے رقص کرکے گناہ تو کر رہی تھیں، لیکن عمرہ کرنے کے بعد احساس ہوا کہ وہ زندگی ایک نشے کی طرح تھی جو اب اتر چکا ہے۔

    اپنی ویڈیو ز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی انہیں کام کی بہت زیادہ آفرز آنے لگیں ، جن لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا وہ خواب دیکھتی تھیں ان لوگوں نے بھی کال کی لیکن انہوں نے اپنا فون ہی ختم کردیا، اب ان کے مینجر کے پاس فون ہے ، اس طرح کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد لوگ سپر سٹار بن جاتے ہیں لیکن انہوں نے مختلف راستہ اپنایا۔

    رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگالیا تھا لیکن پھر بتایا گیا کہ اگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی تو میری جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے میں نے یہ معاملہ اللہ کی عدالت پر چھوڑ دیا۔

  • معروف ڈیزائنر فہد حسین کا برانڈ ختم کرنے کا اعلان

    معروف ڈیزائنر فہد حسین کا برانڈ ختم کرنے کا اعلان

    پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ڈیزائنر فہد حسین نے اپنے فیشن برانڈ کو بند کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمعروف ڈیزائنر فہد حسین نے اپنے فیشن برانڈ کو بند کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا

    فہد حسین نے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں اپنی پوری زندگی میں صرف فن اور فیشن پر کام کرنے کا خواہشمند رہا کافی لمبا عرصہ میں نے اس فن کو سیکھنے اور اپنا برانڈ بنانے میں لگادیا لیکن اس دوران میں نے کچھ کوتاہیوں کو نظر انداز کردیا لیکن ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے اب میں دیکھتا ہوں تو کاروبار کرنے کی صلاحیت مجھ میں تھی ہی نہیں
    https://www.instagram.com/p/B8OjA_xB3D3/?igshid=b5tor8hurshg
    انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ وقت اور وسائل میری سوچ کو کامیاب بنادیں گے لیکن افسوس کے ساتھ ہمیشہ سب ویسا نہیں ہوتا جیسا آپ چاہتے ہیں فہد حسین نے کہا شاید میں کاروبار نہیں کرنا چاہتا تھا میں صرف آرٹ پر کام کرنے کا خواہشمند تھا

    فہد حسین نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ یہ خوبصورت لمحات گزارے میرے برانڈ کو فخر ہے کہ اس نے اتنے کامیاب سال گزارے اور بہترین لُکس تیار کیے اور کئی خوبصورت دلہنوں کے ساتھ کام کیا

    فہد حسین نے لکھا کہ میرا فیشن برانڈ دیوالیہ ہوگیا ہے اورمیں اب اسے بند کررہا ہوں ساتھ میں لکھا کہ میں اپنا کاروبار ختم کررہا ہوں آخر میں انہوں لکھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر سب کی سپورٹ اور پیار کے شکر گزار ہیں

    خیال رہے کہ فہد حسین کا شمار پاکستان کے کامیاب ڈیزائنرز میں کیا جاتا رہا ہے

  • مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں مہوش حیات

    مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے چین میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے سوشل میڈیا پرچہرے پرماسک پہنے اپنی ایک تصویرشیئرکی اور لوگوں کو چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے حوالےسے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا

    مہوش حیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اپنے اندرکے سپرہیرو کوظاہر نہیں کررہی ہوں بلکہ میں نے سفر کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطاً یہ ماسک چہرے پر پہنا ہے مہوش حیات نے لکھا وہ اس جان لیوا کورونا وائرس کے شکار تمام لوگوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں

    اداکارہ نے لکھا مشکل کی اس گھڑی میں ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ اس جان لیوا وبا کا جلد سے جلد خاتمہ ہوگا انہوں نے لکھا کہ وہ ایئرپورٹ پرادھرادھرنہیں جارہیں کیونکہ چہرے پر ماسک کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہوسکتے ہیں

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب پورے چین میں پھیل چکا ہے اوراب تک اس وائرس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

  • پیسا ایوارڈ پر زندگی تماشا کے لئے آواز اٹھائیں عثمان خالد بٹ کا فنکاروں سے مطالبہ

    پیسا ایوارڈ پر زندگی تماشا کے لئے آواز اٹھائیں عثمان خالد بٹ کا فنکاروں سے مطالبہ

    حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں نے گزشتہ ماہ 23 جنوری کو فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی نمائش محض ایک دن قبل ہی روکتے ہوئے فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز نے فلم کو 24 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم فلم پر دھمکیاں ملنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور فنکاروں سے مشورہ مانگا تھا کہ کیا انہیں دھمکیوں کی وجہ سے فلم کی نمائش روکنی چاہیے؟

    سرمد کھوسٹ نے زندگی تماشا پر خود کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے چیف جسٹس صدر مملکت اور وزیر اعظم کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا تھا اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں تاہم عدالتی فیصلے سے قبل ہی حکومت نے زندگی تماشا کی نمائش روکتے ہوئے اس کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا

    زندگی تماشا کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا اور اس تنطیم کا دعوی تھا کہ فلم میں مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے تاہم سرمد کھوسٹ نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا

    بعد ازاں سرمد کھوسٹ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سول کورٹ میں فلم سے متعلق خود کو ملنے والی دھمکیوں اور فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے خلاف بھی درخواست دائر کی تھی اور عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکا جائے

    فلم کی نمائش روکے جانے کو تقریبا 2 ہفتے گزر جانے کے بعد حکومت کی جانب سے اس کی ریلیز کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہ آنے کی وجہ سے اب متعدد شوبز شخصیات نے زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دیگر ساتھی فنکاروں سے فلم سے متعلق آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ ایکٹر کولیکٹیو ٹرسٹ نے بھی ایک عوامی نوٹس لکھا جس میں ادارے نے کہا کہ وہ زندگی تماشا کی پوری ٹیم کے ساتھ ہے اور دھمکی دینے والے افراد کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور ادارے نےا س حالیہ صورتحال پر اور حکومت کا چند لوگوں کے سامنے جھکنے پر تشویش کا اظہار کیا

    ہم زندگی تماشا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے پر عزم ہیں ایکٹر کولیکٹیو ٹرسٹ کا اعلان


    صحافی محمد حنیف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ زندگی تماشا کی نمائش روکے جانے پر خاموشی اختیار کرنا دراصل جرم ہے اور حکومت فلم کے حوالے سےتحریک لبیک کے کہنے مطابق کام کر رہی ہے

    اداکارہ ماہرہ خان نے صحافی محمد حنیف کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ اس معاملے پر کان لپیٹ کر خاموشی اختیار کرنا دراصل جرم ہے

    ماہرہ خان کے اس ٹویٹ پر عثمان خالد بٹ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف ہم خاموش نہیں رہیں گے مجھے بتائیں اگر ہم کچھ کر سکتے ہیں تو

    عثمان خالد بٹ کی ٹویٹ پر ماہرہ خان نے لکھا کہ اور ہم ایس نہیں کریں گے لیکن یہ کچھ زیادہ ہو ہے ہم اپنی چاقت یہاں تک کہ سوشل میڈیا کی طاقت کو کم نہیں کرتے

    جبکہ خالد بٹ نے ماہرہ کی اس ٹویٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ ماہرہ کی بات پر متفق ہیں شاید صرف سوشل میڈیا پر ہی اس بات پر دباؤ ڈالنا کافی نہی‌ہو گا ہر کوئی جو پیسا کی سٹیج پر جائےاسے زندگی تماشا کے بارے میں ضرور آواز اٹھانی چاہیئے

    عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر فنکاروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ دبئی میں ہونے والے پہلے پاکستان انٹرنینشل اسکرین ایوارڈز (پیسا) ایوارڈ میں زندگی تماشا کی نمائش روکے جانے کے خلاف آواز اٹھائیں

    عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ زندگی تماشا کی ریلیز روکے جانے کا مقصد تمام فنکاروں کو روکنا ہے اور یہ کسی ایک فلم کا مسئلہ نہیں ہے اس لیے تمام شوبز شخصیات کو پاکستان اسکرین ایوارڈز میں اس معاملے پر بولنا چاہئے

    ہائی کورٹ نے زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے متعلق درخواست خارج کر دی


    اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم زندگی تماشا کو فلم سنسر بورڈ کلئیر کر چکا ہے فلم کو ریلیز ہونا چاہیئے

  • ہم زندگی تماشا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے پر عزم ہیں ایکٹر کولیکٹیو ٹرسٹ کا اعلان

    ہم زندگی تماشا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے پر عزم ہیں ایکٹر کولیکٹیو ٹرسٹ کا اعلان

    ایکٹر کولیکٹیو ٹرسٹ کے صدر نعیم طاہر جنرل سیکرٹری عمیر رانا نے کہا ہے کہ وہ زندگی تماشا کی کاسٹ اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ کے ساتھ ہیں ہم سرمد کھوسٹ کو فلم کی ریلیز کے حوالے سے دھمکی دینے والے گروپ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکاروں کے اجتماعی ٹرسٹ پاکستان (ایکٹ) جو کہ اداکاروں کے اتحاد کا واحد قومی ادارہ ہے اس ادارے کے صدر جنرل سیکرٹری نے فلم زندگی تماشا کی ریلیز کے بارے میں پیدا کردہ حالیہ حالات کے حوالے سے ایک عوامی نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اداراہ سرمد کھوسٹ اور ان کی ٹیم اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ ہے اور ہمارا ادارہ کسی بھی فرد اور افراد کے ایسے گروپ کی بھر پور مذمت کرتا ہے جو فلم کی ریلیز فلم یا ریاست اور اس کے نمائندوں سے منسلک افراد کو دھمکی دیتا ہے

    نوٹس میں واضح کیا گیا کہ ادارہ (ایکٹ) ہر ممکنہ حالات میں قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے ملک انڈسٹری اور اس سے منسلک افراد کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے پر عزم ہیں اور ادارہ زندگی تماشا کی ٹیم کے ساتھ ہے اور اس عمل میں ریاست پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اس کے بعد دفاتر بھی اس کی نمائندگی کرتے ہیں اس روشنی میں ہم کسی بھی فرد اور افراد کے ایسے گروپ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جو فلم کی ریلیز فلم یا ریاست اور اس کے نمائندوں سے منسلک افراد کو دھمکی دیتا ہے

    میری موت کے بعد ہی زندگی تماشا ریلیز ہو سکتی ہے خادم حسین رضوی


    اس نوٹس میں زندگی تماشا کی ریلیز کے بارے میں لکھا گیا کہ فلم کی ریلز روکنے کی وجہ سے اسے ایک بار پھر سنسر کرنا پڑا اور اس بار کمیٹی میں غیر مہذب اضافے کے ساتھ ادارہ(ایکٹ) اس کو انتہائی غیر منصفانہ اور ناانصافی سمجھتا ہے ریاست کا چند لوگوں کی قانونی طور پر سوالیہ نشان اٹھانے والی طاقت کے سامنے جھکنا کافی پریشان کن ہے

    ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایک فلم جو پہلے ہی سنسر بورڈ نے پاس کر دی ہو جو تصدیق شدہ ہو چکی ہو اس کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے اس نئے قانون کے لئے (ایکٹ) ادارے کو بہت تشویش ہے اگر ایسا ہی ہے تو ہم تجارت سے وابستہ ایکٹ سمیت تمام اداروں کے نمائندوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سیشن میں نمائندگی کی جائے اور سنسر شپ کے لئے اکثریت سے ووٹ حاصل کیے جائیں

    مزید یہ کہ حکومت پنجاب نے 3 فروری 2020 کو اس ’’ سینسر ‘‘ کا شیڈول رکھا تھا اور آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا براہ کرم ہمارے ارادے کو سراہیں ہم کسی تنازعہ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس کے بالکل برعکس ہیں موجودہ اقدامات جو ایک گیٹ وے کھول رہے ہیں وہ کبھی بھی بند نہیں ہوسکتا اس سے نہ صرف ابھرتی ہوئی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے بلکہ ریاست کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ادارے کے صدر اور ضنرل سیکرٹری نے کہا آخر میں ہم پرزور گزارش کریں گے کہ فلم سازوں اور اس فلم سے وابستہ تمام لوگوں کو سلامتی کی یقین دہانی کروائی جائے

  • ’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘کبھی دل نہیں دکھایا،میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب

    ’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘کبھی دل نہیں دکھایا،میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب

    لاہور:’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘کبھی دل نہیں دکھایا،میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب،اطلاعات کےمطابق اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کے سامنے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے ان کی کبھی برائی نہیں کی۔

    ذرائع کےمطابق کل ایک ایوارڈ کی تقریب میں ان دونوں سٹارز کا آمنا سامنا ہوا، اس موقع پر ماہرہ خان، شہریار منور، میرا اور ثناء جاوید سمیت پاکستان کی شوبز انڈسٹڑی کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ایوراڈ تقریب میں اداکار شہریار منور نے میرا اور ماہرہ خان کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

     

    https://www.instagram.com/st_eventsandpr/?utm_source=ig_embed

     

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریار منور نے ویڈیو بناتے ہوئے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواباً شہریار منور کے ساتھ بیٹھی میرا سے ناراضی کا اظہار کیا۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں میرا جی سے ناراض ہوئی ہوں، ماہرہ نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہے نا اب ہم دوست بن چکے ہیں، میں نے کسی سے اب بھی سنا ہے کہ آپ نے میرے حوالے سے کچھ کہا ہے۔ایسے میں میرا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی کہتی ہوں میں نے کبھی بھی آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

    اس دوران شہریار نے مداخلت کرتے ہوئے میرا سے پوچھا کہ کیا آپ سچ کہہ رہی ہیں؟ جس پر میرا نے وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں واقعی سچ کہہ رہی ہوں کہ میں نے ماہرہ کے خلاف کچھ نہیں کہا۔

  • بالی وڈ اداکاراکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 120 کروڑ روپے مانگ لیا

    بالی وڈ اداکاراکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 120 کروڑ روپے مانگ لیا

    بالی ووڈ کے سپر سٹار اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی آنے والی نئی فلم کے لیے 120 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لئے اکشے کمار کو سائن کیا ہے اس فلم کا معاوضہ اکشے نے 120 کروڑ روپے لیا ہے

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے آنند ایل رائے کی اس فلم میں سارا علی خان اور دھنش بھی اداکاری کرتے دکھائی دے سکتے ہیں

    سپر سٹار اکشے کمار ان دنوں بالی وڈ کو مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں ایسے میں اکشے کمار کے معاوضےمیں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اکشے نے اس فلم کے لئے 120 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے اور آنند ایل رائے کے مطابق جلد ہی فلم کا اعلان کردیاجائے گا

    یہ فلم لواسٹوری پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا

  • بالی وڈ اداکارہ نے اردو اشعار لکھ کر مداحوں کے دل جیت لئے

    بالی وڈ اداکارہ نے اردو اشعار لکھ کر مداحوں کے دل جیت لئے

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اردو کے نامور شعراء کے اشعار لکھ کر مداحوں کے دل جیت لیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں انہوں نے نامور شاعروں کے اشعار اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے

    سونم کپور نے اپنی پہلی تصویر کے کیپشن میں مشہور شاعر مومن خان مومن کا مشہور شعر لکھا،تم میرے پاس ہوتے ہو گویا ، جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
    https://www.instagram.com/p/B8PB4Y_FjMn/?igshid=17lo4yror4bky
    سونم کپور نے اپنی دوسری تصویر کے کیپشن میں فیض احمد فیض کا شعرلکھا اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا، راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
    https://www.instagram.com/p/B8PCS0SFO6J/?igshid=u5ml2hcaoxs1
    بھارتی اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپش میں مرزا غالب کا شعر لکھا ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن ،دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8PCqhyl8aE/?igshid=132ln9itgfeuo
    اداکارہ نے ایک اور ٹصویر شئیر کرتے ہوئے اُردو کے شاعرشبیر بدر کا شعر لکھا جی بہت چاہتا ہے سچ بولیں ، کیا کریں حوصلہ نہیں ہوتا
    https://www.instagram.com/p/B8PC8mtlb_C/?igshid=1sv4gffsw4aun
    سونم کپور نے اپنی ایک اور پوسٹ پر جگر مراد آبادی کا شعر لکھا جو نہ سمجھے ناصحو پھر اس کو سمجھاتے ہو کیوں ،ساتھ دیوانے کے دیوانے بنے جاتے ہو کیوں
    https://www.instagram.com/p/B8PDYAOllQr/?igshid=j8fchqoks0ic
    سونم کپور نے اپنی آخری تصویر پر شاعرامیر مینائی کا شعر لکھا ہے جوانی خود جوانی کا سنگار، سادگی گہنہ ہے اس سن کے لیے
    instagram.com/p/B8PDs8slrPE/?igshid=kp1741f8uj2e
    بھارتی اداکارہ کی اِن تمام تصاویر کے کیپشن کو ان کے مداحوں نے بےحد پسند کیا اور پوسٹس پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا جبکہ کچھ ہندو صارفین نے انہیں اردو لکھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے ں نے سونم کپور سے ان کے اردو شاعری کے کیپشن کے بارے میں پوچھا تو بھارتی اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف اُردو شاعری ہے اور وہ اس کا فیصلہ لوگوں پر چھوڑ رہی ہیں کہ وہ اُردو کیپشن کا مطلب کیا نکالتے ہیں

  • فلم دی وے بیک کا ٹریلر ریلیز

    فلم دی وے بیک کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ اسپورٹس فلم دی وے بیک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

    اس فلم کی کہانی ایک ایسے کھلاڑی کی ہےجسے نشے میں دھت رہنے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا لیکن کوچ بن کر اس کی واپسی ہوئی توکامیابیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

    باسکٹ بال کی ناکام ٹیم کو جیسے اس نے ایک نئی زندگی دے دی اور پھر اس قدر مہارت اور منصوبہ بندی سے کھلایا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا اپنی بری عادت کو پس پشت ڈال کر کھلاڑیوں کو انتہائی بہترین انداز میں کورٹ میں اُتارا اور یوں وہ اپنے اوپر لگے ہوئے داغ کو دھونے میں کامیاب رہا

    فلم میں بین ایفلک مرکزی کردار میں نظر آئیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانینا گونکر، ال میڈرگل، مشیلا واٹکنز و دیگر شامل ہے

    گیون او کونر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 6 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  • "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی

    "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی

    کراچی: "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی،اطلاعات کےمطابق مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامے کے انجام سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ عہدِ وفا‘ کہانی کے اعتبار سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ اتوار کو نشر کی جانے والی قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار کیپٹن سعد کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہوجاتی ہے جہاں وہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کے لیے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں تاہم اُس دوران ایک دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

    ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اُس دھماکے میں سعد زخمی ہوا ہے یا وہ دھماکا محض ایک دھماکا ہی تھا؟ تاہم ابھی یہ بحث کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہوگئی جس میں سعد کے دوست ملک شاہ زین اور شہریار اسپتال میں افسردگی کے عالم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

    لیک تصویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ اس حوالے سے فواد خان نامی صارف نے لکھا کہ دھماکے میں ممکن ہے کہ سعد زخمی ہوا ہو اور اُس کے دوست سعد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے ہوں۔شہری علی حسن نے لکھا کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد مرجائے گا۔

    ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا۔

    واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ چار لڑکوں کی دوستی پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔