Baaghi TV

Category: شوبز

  • زندگی تماشا کو تماشا نہ بنائیں حمزہ علی عباسی بھی فلم کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئے

    زندگی تماشا کو تماشا نہ بنائیں حمزہ علی عباسی بھی فلم کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کت مطابق معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے حمزہ علی عباسی نے اپنے یوٹیوب چینل پرنہ صرف فلم کی حمایت کی ہے بلکہ فلم پر تنقید کرنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتراض کرنے سے پہلے دیکھ تو لیں کہ فلم کا موضوع کیا ہے فلم میں نہ تو نعت خوانی کے خلاف مہم ہے نہ فلم میں نعت خواہوں کے خلاف کوئی تنقید ہے نہ ہی اسلام پر تنقید کی گئی ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=iaGUfvpSmjM&feature=youtu.be
    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ بہت اچھی فلم ہے جس کی کہانی ہی یہ ہے کہ اگر آپ نعت خواں ہیں اللہ کی حمد پڑھتے ہیں تو اس لحاظ سے آپ پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ کو ان سرگرمیوں سے دور رہنا پڑتا ہے جس سے آپ کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوں کیونکہ ایک عام انسان اگر کوئی غلطی کرتا ہت تو اس پر اتنا ردعمل نہیں ہوتا یا اس کی ایک علیحدہ سزا ہےجتنا شدید رد عمل اگر کوئی عالم دین یا مولوی اگر وہی غلطی کرے تو ملتا ہے اور اسے اس کی دوگنا زیادہ سزا ملتی ہے اس فلم کی کہانی میں یہی پیغام دکھایا گیا ہے اس کے ٹریلر سے لے کر سٹوری لائن تک ایسی کوئی بھی غیر اخلاقی بات یا نیگیٹیو پیغام نہیں جس پر اتنا واویلا مچایا جائے اور عدم برداشت کا رویہ اپنایا جائے

    زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کے بعد مذہبی تنظیم نے مظاہرے منسوخ کر دیئے


    انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ جو عدم برداشت کا رویہ ہے یہ مذہب کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جو لوگ جو یہ رویہ دکھا رہے ہیں چونکہ وہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا دعوی کرتے ہیں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا دعوی کرتے ہیں بلکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عشق یقیناً کرتے بھی ہیں

    حمزہ علی نے ان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بس گذارش یہ ہے کہ وہ جس شخصیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہیں حمزہ علی عباسی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ماں باپ سے زیادہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے زیادہ محبت ہے ان کی جان قربان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرتو جو ان کی زندگی کی سیرت ہے انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو بھی فولو کریں

    حمزہ علی عباسی نے بد اخلاقی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تو میسج یہ ہے کہ اونٹ سوئی کے سوراخ سے گزر سکتا ہے لیکن ایک متکبر انسان بد اخلاق انسان جنت کے قریب نہیں جا سکتا ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تو یہ قول ہے کہ انسان اچھے اخلاق سے وہ مرتبہ حاصل کر سکتا ہے جو کوئی اور مسلمان نوافل اور نماز روزہ اور نیکی کی کاموں سے حاصل کرتا ہے

    حمزہ علی نے احتجاج کرنے والوں کو کہا گذارش صرف اتنی ہے کہ آپ اگر پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ آپ کو فلم کے کونٹینٹ سے اعتراض ہے تو آپ کہیں اس کے اوپر بولیں اور لوگوں کو آگاہ کریں اس بات سے لیکن اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ سنسر بورڈ سے پاس ہو چکی تھی وہ بھی غلط جن لوگوں نے بنائی وہ ٹیم بھی غلط وہ بھی مسلمان ہیں آپ کہتے ہیں وہ بھی غلط وہ سب غلط اب آپ ان کو بتائیں گے کہ گستاخی کیا ہوتی ہے آپ ان کو بتائیں گے عشق رسول کیا ہوتا ہے جو آپ گستاخی اور عشق رسول کہیں گے وہ ہی معیار ہوگا باقی سب غلط اگر وہ آپکے معیار یا آپکی کی گئی تعریف کو نہیں مانیں گے تو آپ سڑکوں پر احتجاج کریں گے

    حمزہ علی عباسی نے ایک سیاسی شخصیت کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کہ زندگی تماشا میری لاش کے اوپر سے گزر کر ہی ریلیز ہوگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس عدم برداشت کے رویے کو اپنی بات کا جواز بنارہے ہیں تو پھر آپ میں اور اُس آر ایس ایس کے کارکن میں کوئی فرق نہیں کیونکہ وہ بھی اپنی عدم برداشت اور گائے کو ذبح کرنے پر انسانوں تک کو ماردیتے ہیں اور اس کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ ہم نے یہ اپنے دیوتا کی محبت میں کیا ہے

    میری موت کے بعد ہی زندگی تماشا ریلیز ہو سکتی ہے خادم حسین رضوی


    حمزہ علی عباسی نے کہا یہ حقیقت ہے کہ جہاں ہر شعبے میں برے لوگ موجود ہیں وہیں مدارس میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے اور اسے قتل کرنے والا مجرم عمران بطور نعت خواں مختلف مجالس میں جاتا تھا اور میں اس بحث سے بھی انکار نہیں کررہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مختلف شعبوں میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں لیکن آپ صرف مدرسوں والوں کو پکڑ لیتے ہیں لہذا میں کہنا چاہتاہوں کہ ہر شعبے میں اس طرح کے لوگوں کی نشاندہی کریں

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ایک ایسی فلم بن رہی ہے جو اس طرح کے مسئلے کی نشاندہی کررہی ہے تو اس پر اتنا واویلا مچانا صحیح نہیں ہے میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ عدم برداشت کا رویہ ختم کردیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ اس عدم برداشت اورنفرت انگیز رویے کی وجہ سے ہم بھارت کی طرح نفرت اورعدم برداشت کی دلدل میں اتنی گہرائی میں دھنس جائیں کہ ہمارا اس سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے

    سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی


    واضح رہے کہ زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ فلم اور خود کو ملنے والی دھمکیوں پر وزیراعظم چیف آف آڑمی سٹاف اور صدر پاکستان سے اپیل کر چکے ہیں کہ ان کے مسئلے کی جانب توجہ دی جائے اس کے علاوہ وہ فلم کی ریلیز روکنے کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کرچکے ہیں اور فلم کے خلاف ہونے والے احتجاج پر بھی حکومت سے مدد مانگ چکے ہیں جب کہ چیئرمین سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط بھی لکھاتھا جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا ہمارا کام نہیں

    خیال رہے ضحمزہ علی عباسی کے علاوہ شوبز کے دیگر لوگ بھی زندگی تماشا کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز آتھا چکے ہیں جبکہ عثمان خالد نے تو تمام فنکاروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پایستان انٹر نیشنل ایورارڈ شومیں زندگی تماشا کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور ریلیز کو روکنے پر آواز اٹھائیں

    پیسا ایوارڈ پر زندگی تماشا کے لئے آواز اٹھائیں عثمان خالد بٹ کا فنکاروں سے مطالبہ

  • مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کھرا سچ  بھیجیں گے سلمان خان کو ساڑھی اور گجروں کا تحفہ

    مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کھرا سچ بھیجیں گے سلمان خان کو ساڑھی اور گجروں کا تحفہ

    پاکستانی معروف اینکر مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کھرا سچ کی طرف سے بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان کو چوڑیوں کے بعد ساڑھی گجرے تحفے میں بھیجنے کا اعلان

    بالی وڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے بالی وڈ خان سلمان خان کو پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں شرکت سے انکار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام پر اب انہیں وہ گجرے اور ساڑھی کا تحائف بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس خبر کا اعلان سلمان نے خود نہیں کیا بلکہ بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی نیوز میں انکشاف کی تھا کہ سلمان خان ریحان صدیقی کے شو میں شرکت نہیں کریں گے

    مبشر صاحب نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بتائیں آپ کو بھیجیں ایک کورئیر ساڑھیوں گجروں کا اور کہا کہ جب انہیں پاکستان کی طرف سے جب اتنے تحائف جائیں گے تو انہیں خود ہی جواب دینا پڑے گا ہندوستانی ایجنسی را کو کہ کون آپ کو پاکستان سے اتنے پیار والے گجرے اور چوڑیاں اور ساڑھیاں بھیج رہا ہے

    مبشر لقمان نے بالی وڈ خانز سلمان خان عامر خان شاہ رخ خان اور سیف علی خان کو بھارت میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم اور بھارتی متنازع شہریت قانون سی اے اے پر خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا مبشر لقمان نے کہا کہ چاروں خانز اپنے اپنے گھروں میں آر ایس ایس اور نریندر مودی کے ڈر سے دبک کر بیٹھے ہیں

    مبشر لقمان نے دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لڑکی ہے لیکن اس نے زیادہ ہمت دکھائی کہ وہ جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گئیں اور احتجاج کا حصہ بنیں جبکہ سلمان خان کے بارے میں معروف اینکر نے کہا کہ ادکار کو دبنگ کہلانے کا شوق ہے اور بجرنگی بھائی جان میں ان کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ویسے تو اس فلم میں وہ اتنا بہادر بنیں گے کہ ایک بچی کو جو بکری کی وجہ سے انڈیا چلی گئی تھی اسے پاکستان لے کر آنا ہے

    مبشر لقمان نے سلمان خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ اداکار خود بکری بن گئے ہیں آر ایس ایس اور نریندر مودی کے ڈر سے کہ کہیں مودی سرکار اس بات پر مائنڈ نہ کر جائے کہ یورپ میں اس ایونٹ آرگنائزر کے شوز کئے جس کا تعلق پاکستان سے ہے جو ایک پاکستانی ہے

    سلمان خان کا پاکستانی ایونٹ آرگنائزر کے شو میں شرکت کرنے سے انکار


    مبشر لقمان نے انڈیا کی عام عوام عام مسلمان کے لئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیا میں ایک سپر سٹارز چاہے کوئی بھی خان ہو اتنا خوفزدہ اور ہراساں ہیں تو باقی عام مسلمان اور مسجد کے مولوی کا کیا حال ہو گا ایک باپردہ جاب کرنے والی شریف مسلمان بچیوں اور بیٹیوں کا کیا حال ہوگا وہاں مسلمانوں کا قتل و عام کیا جارہا ہے درجنوں مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں اور کشمیر کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب اتنے بڑے بڑے سپر سٹارز کا یہ حال ہے تو عام مسلمان ارو کشمیرویں کا کیا حال ہوگا جہاں اتنے مہینوں سے کرفیو لگا ہے

    مبشر لقمان نے نصیرالدین شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مودی سرکار کے خلاف کھل کر ایکشن لیا تو اداکار کو بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر کھل کر تنقید کی اور یہ تک کہا کہ نصیرالدین مسلمان ہیں اسی لئے وہ ایسے کہہ رہے ہیں یہاں پر بھی مبشر لقمان نے دیپیکا پڈوکون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تو مسلمان نہیں وہ تو ہندو ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور سٹینڈ لیا

    نصیرالدین شاہ سمیت کئی معروف شخصیات کے متنازع شہریت قانون کے خلاف خط پر دستخط


    ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے ہندو اداکار مسلمانوں کی سپورٹ کے لئے میدان میں آرہے ہیں لیکن یہ خانز جو مسلمان ہیں یہ مسلمانوں کی سپورٹ کے لئے نہیں آ رہے معروف اینکر نے مزید کہا کہ جب ان کے گھر میں ایک دن آر ایس ایس پہنچے گی تو پھر ان کی مدد کے لئے بھی کوئی نہیں آئے گا

    نئی دہلی شاہین باغ فائرنگ پر سوارا بھاسکر نے بھی سوال اٹھا دیا


    سونم کپور کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے بھی نئی دہلی شاہین باغ میں ہونے والی فائرنگ پر احتجاج کیا تو اس پر ان کے اوپر ٹرولنگ کی گئی ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں پھر کیوں وہ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں اور کہا کہ خانز تو چپ کر کے دبک کر بیٹھے ہیں تو تم کیوں طرm خان بن رہی ہو

    سونم کپور نےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر مختلف مسلمان شعرا کے اردو کے اشعار پوسٹ کئے اور اس طرح انہوں نے نریندر مودی کے منہ پر طمانچہ مار کر اسے بتایا کہ تمکتنی دیر مسلمانوں سے بھاگ سکتے ہو مسلمان ہمارے ادب کلچر اور لٹریچر میں شامل ہیں ہماری روایات ہماری رہن سہن ہمارے اوڑھنے بچھونے تک میں ہیں

    بالی وڈ اداکارہ نے اردو اشعار لکھ کر مداحوں کے دل جیت لئے


    مبشر لقمان نے سلمان کے چھوٹے قد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا قد بہت چھوٹا ہے کھرا سسچ کی ٹیم انہیں ساڑھی گجروں کے علاوہ ہائی ہیل کا جوتا بھی بھیجیں گے جن کو پہن کر وہ اپنے مداحوں کو اچھے لگیں گے

    واضح رہے کہ سپر سٹارسلمان خان کو پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کی طرف سے امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی پہلے سلمان خان نے پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کی جانب سے ہیوسٹن میں منعقد کئے جانے والے شو میں پرفارمنس کرنے کا حامی بھری تھی تاہم بعد میں انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا

    امریکا میں موجود پاکستانی یونٹ آرگنائزر پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے مشترکہ شو اور کنسرٹ کرواتے رہتے ہیں جن میں دونوں ممالک کے فنکار مشترکہ طور پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں سلمان خان اور کئی بالی وڈ سٹارز پاکستانی یونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے شو میں پرفارم کر چکے ہیں

  • ڈرامہ سیریل شہر ملال کی تعارفی تقریب کا ٹی این آئی ہاؤس میں شاندارانعقاد

    ڈرامہ سیریل شہر ملال کی تعارفی تقریب کا ٹی این آئی ہاؤس میں شاندارانعقاد

    ڈرامہ سیریل شہر ملال کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ شریک ہوئی

    ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر رواں ماہ 13فروری سے نشر ہونے والی نئی ڈرامہ سیریل شہر ملال کی تعارفی تقریب کا انعقاد ٹی این آئی ہاؤس میں ہوااس تقریب میں ڈرامے کی اسٹارکاسٹ کے علاوہ میڈیا سےمتعلقہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ گذشتہ روز اس کا پرومو بھی ریلیز کیا گیا
    https://www.youtube.com/watch?v=hJEmNL1nCeM&feature=youtu.be
    اس تقریب میں مرکزی کرداروں ماریہ واسطی، شہود علوی ،علی عباس،حاجرہ یامین،زینب قیوم،ایوب کھوسہ ،عید محمد سالم ،سائرہ اصغر،رابعہ کلثوم ،ریحان ، حمیر اظہیر عمران رضا اورفوزیہ مشتاق نے شرکت کرنے کے علاوہ تقریب میں ڈرامے کے ہدایت کار فرقان آدم اورایگزیکٹیو پرڈیوسر ذیشان خان بھی شریک ہوئے

    ڈرامہ سیریل کو فرقان آدم نے ڈائریکٹ کیا ہے اس کی رائٹر سعدیہ اختر ہیں ڈرامے میں محبت اورنفرت کے گردرونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے

    ڈرامے کی پہلی قسط 13فروری جمعرات رات 9بجے ایکسپریس انٹرٹینمٹ پر آن ائیر ہو گی

  • بالی وڈ تھرلر اور ایکشن فلم باغی تھری کا آفیشل ٹریلر جاری

    بالی وڈ تھرلر اور ایکشن فلم باغی تھری کا آفیشل ٹریلر جاری

    بالی وڈ معروف اداکار اور سپر سٹار ٹائیگر شروف کی ایکشن اور رومانس سے بھر پورفلم باغی 3 کا نیا آفیشل ٹریلر سامنے آ گیا جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار ٹائیگر شروف کی فلم باغی 3 کا نیا ٹریلر سامنے آ گیا جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور جسے اب تک سو ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں

    اداکار نے 3 منٹ 42 سیکنڈ ویڈیو کا ٹریلر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ باغی واپس آ گیا ہے اور اس بار وہ کسی قوم کے خلاف اپنی سب سے بڑی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے
    https://www.instagram.com/tv/B8NzPxxn7yI/?igshid=1kuibvygusu4u
    اس ٹریلر میں ٹائیگر کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ لوگ رشتوں میں حدیں پار کرتے ہیں لیکن میرا ایک ایسا رشتہ تھا جس کے لئے میں نے سرحدیں پار کر دیں مذکورہ فلم ایکشن لڑائی اور رومانس سے بھر پور ہے جبکہ شردھا کپور ٹائیگر شروف کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اس میں سیریا ملک کو دکھایا گیا ہے جس میں رتیش جو ٹائیگر کے بھائی کے کردار میں ہے سیریا جاتا ہے لیکن وہاں کچھ غنڈے اسے مارتے ہیں اور اغواہ کر لیتے ہیں جس کو لینے ٹائیگر سیریا جاتا ہے

    لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف درخواست خارج


    جبکہ ٹائیگر اس ویڈیو میں کہتے نظر آتے ہیں اگر ان کے بھائی کو کچھ ہواتو ان کے باپ کی قسم تمہارے دیش کو اس دنیا کے نقشے سے مٹا دوں گا
    مداحوں نے اداکار کو اور ٹریلر کو بے حد سراہا اور کمنٹس میں تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

    ایک اور ویڈیو شئیر کر کے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس ٹریلر کے لئے آپ سب کے پیار اور تعریفوں کے لئے بہت شکریہ اور حقیقتا آپ سب کے بہت زیادہ خیر مقدم کے لئے بے حد مشکور ہوں اور یہ سب ٹیم کی سخت محنت کی وجہ سے ہو پایا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8QxLwQHGE2/?igshid=152tzjmqapich
    ایک اور ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکار نے مداحوں کے پیار کا جواب دیتے لکھا کہ ہماری چھوٹی سی کوشش کو سراہنے کے لئے آپ سب بے حد شکریہ اور ہمیشہ کے لئے پیار
    https://www.instagram.com/p/B8Vtq1SHTb6/?igshid=11996wze8j8y
    اس فلم کی ہدایات ساجد ناڈیوالا نے دی ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر احمد خان ہیں

    تھرلر اور ایکشن پر مبنی فلم رواں سال چھ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

    واضح رہے اس سے قبل بھی باغی 1 اور 2 میں بھی ٹائیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جنہوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی ان میں بھی ٹائیگر کے ہمراہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

  • بھارتی کریوگرافر گنیش اچاریہ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

    بھارتی کریوگرافر گنیش اچاریہ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

    گذشتہ ماہ بالی وڈ فلموں کی ڈانسراور کئی فلموں کے لیے کریوگرافی کرنے والی 33 سالہ خاتون نے دعوی کیا تھا کہ معروف کریوگرافر گنیش اچاریہ نے انہیں ’پورن فلمیں‘ دیکھنے پر مجبور کیا

    خاتون نے کہا تھا کہ وہ گنیش اچاریہ کے ساتھ ابتدائی طور پر بطور ڈانسر کام کرتی تھیں اور بعد ازاں وہ خود کریوگرافر بنیں اور ان کے ساتھ کام کرتی رہیں خاتون نے کہاتھا کہ بالی وڈ کریوگرافر نے انہیں اپنے دفتر بلاکر اپنا لیپ ٹاپ دیا اور انہیں پورن ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے سمیت جنسی تسکین پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا

    خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ گنیش اچاریہ جب سے انڈین فلم اینڈ ٹیلی وژن کریوگرافرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے انہوں نے انہیں ہراساں کرنا شروع کیا

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف چھٹی خاتون بھی جیوری کے سامنے پیش


    خاتون نے مزید کہا تھا کہ گنیش اچاریہ نے ان سے اپنی کمائی میں سے کمیشن دینے کا بھی کہا اور انہیں طرح طرح سے ہراساں کرنے لگے اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے ان کی آئی ایف ٹی سی اے کی رکنیت بھی معطل کردی خاتون نے گنیش اچاریہ کے خلاف بھارت کی نیشنل کمیشن فار وویمن میں شکایت درج کروانے سمیت کریوگرافرز کی تنطیم میں بھی ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں انصاف فراہم کرنے میں مدد دی جائے

    خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی آنے کے محض 2 دن بعد ہی گنیش اچاریہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تو ٹھیک طرح سے خاتون کو جانتے ہی نہیں البتہ انہیں یاد ہے کہ وہ ان کے ساتھ 2007 میں بیک ڈانسر کے طور پر کام کر چکی ہیں

    ممبئی پولیس نے کوریوگرافر خاتون کی درخواست پر گنیش اچاریہ کے خلاف 5 فروری کو ایف آئی آر درج کی تھی علاوہ ازیں پولیس نے مقدمے میں 2 خواتین کو بھی شامل کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گنیش اچاریہ کی ہدایات پر شکایت کرنے والی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

    مقدمے میں نامزد مزید 2 خواتین کے حوالے سے شکایت درج کروانے والی خاتون نے دعوی کیا تھا کہ مذکورہ دونوں خواتین نے انہیں گذشتہ ماہ 26 جنوری کو ہونے والے ایک ایونٹ میں گنیش اچاریہ کی ہدایات پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ڈانسر و کرریو گرافر خاتون نے دونوں خواتین پر جنسی ہراسانی کے الزامات بھی لگائے تھے

    خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ گنیش اچاریہ کے خلاف خاتون کو جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے اس سے قبل 2018 میں اداکارہ تنوشری دتہ کی شکایت پر بھی ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا

  • فلم ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر ریلیز

    فلم ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر ریلیز

    پاکستانی معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید کی فلم ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید کی فلم ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیااور مقبول ہو گیاہے
    https://www.youtube.com/watch?v=bB5Le5YqN8c&feature=youtu.be
    ایک منٹ چار سیکنڈ دورانیے پر مبنی فلم کے اس ٹیزر میں فلم کے دونوں مرکزی کردار فیروز خان اور فرحان سعید کو ایکشن میں دکھایا گیا فلم میں شہر اور گاؤں کی زندگی کو دکھایا گیا ہے

    فلم میں فرحان سعید ایمان علی اور فیروز خان سونیا حسین کی جوڑی کو پیش کیا گیا ٹچ بٹن فلمی دنیا میں فرحان سعید کی پہلی فلم ہےاور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کررہی ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات قاسم علی مرید دے رہے ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B8UFYjNlhTT/?igshid=1qcqxb4rukjl5
    دوسری جانب فرحان سعید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مذکورہ فلم کے ٹریلر جی ویڈیو شئیر کی اور کیپشن میں اس فلم کا واحد ڈائیلاگ لکھا سنا جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے

    فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • مداحوں کی نفرت میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے علی عباس

    مداحوں کی نفرت میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے علی عباس

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے ان کے جیو ٹی وی چینل پر حلیہ ڈرامے کہیں دیپ جلے میں ان کے کردار کو سراہنے والوں کا کیا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو ٹی وی چینل پر معروف ڈرامے کہیں دیپ جلے میں علی عباس فہام کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی ہے اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے فہام کے کردار کو پیار دینے اور سراہنے پر اپنے مداحوں کا جذباتی انداز میں شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں

    "میرے پاس تم ہو” کی طرح ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بڑی اہم ہوگی ، مزید کیا ہوگا؟ وائرل تصویر موضوع بحث بن گئی


    مذکور ڈرامے کے مرکزی کردار نیلم منیر کے بھائی کا کردار نبھا رہے ہیں جس میں وہ اپنی بہن سے بے حد پیار کرتے ہیں اور اسے ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں گذشتہ قسط میں گولی لگنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے اور یہاں پر ڈرامے میں فہام کے کردار کا خاتمہ ہو جاتا ہے فہام کردار کی موت نے مداحوں کو رلا دیا اور مداح بہت زیادہ دکھی ہو گئےہیں اور اس دکھ کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر مختلف کمنٹس کے ذریعے کیا

    اس پر علی عباس نے بھی ایک ویڈیو مداحوں کے لئے شئیر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں اداکار نے ویڈیو کا آغاز سلام سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت دیر سے سوچ رہے تھے کہ وہ اپنی ویڈیو میں اپنے مداحوں سے کیا کہیں گے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جتنا پیار آپ سب نے فہام کردار کو دیا اس کے لئے بہت اور بے حد زیادہ شکریہ
    https://www.instagram.com/p/B8TVvlMHRBY/?igshid=u54f42j5735n
    اداکار نے کہا انہیں لگتا تھا کہ فہام کو لوگ پسند کریں گے لیکن اتنی محبت کریں گے یہ انہوں نے کبھی بھی سوچا نہیں تھا اداکار نے کہا کہ انہیں اس سے پہلے بہت سے کرداروں میں بہت پیار ملا تھا نفرت بھی ملی اس میں بھی پیار چھپا ہوا تھا لیکن جو آپ لوگوں نے محبت فہام کو دی وہ بہت خیر مقدم ہےاور ان کے لئے بہت ایموشنل ہے

    اداکار نے دابارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں بھی بہت محنت کریں گے اور اچھے سے اچھا کام کریں گے

    اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی محبت کے لئے دل سے سب کا بہت شکریہ

    اداکار کی اس پوسٹ پر ان کی مداحوں نے مختلف جذباتی کمنٹس کئے اور کہا کہ وہ فہام کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور فہام کے بغیر اب انہیں ڈرامہ اچھا نہیں لگے گا اور وہ فہام کو بہت مس کریں گے اور اداکار کی ایکٹنگ کی تعریف کی

    واضح رہے کہ اس ڈرامے میں ایک خوبصورت لڑکی ردا کی سٹوری کو دکھایا گیا ہے جو اپنے تین بھائیوں کی لاڈلی ہوتی ہے اور اپنی ماں کی آنکھ کا تارا ہوتی ہے تاہم اس کی خوش قسمتی اور معصومیت کی وجہ سے اس کی بھابی اسے نفرت اور حسد کا نشانہ بناتی ہے وہ اس حسد کی بنا پر ردا کو ہر قوت دکھ تکلیف میں مبتلا دیکھنا چاہتی ہے اور اسے تکلیف اور دکھ پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی معاملات کو اس کے شوہر کے کانوں میں ڈالتی ہے اور ان کے درمیان شک پیدا کرتی ہے ردا کا شوہر ایک غیر محفوظ شخص ہو تا ہے وہ اس کی حمایت کرنے کی بجائے بدسلوکی کرتا ہے

    ڈرامہ سیریل ان کہی کو تھیٹرز میں نئے انداز میں پیش کیا جائے گا


    مذکورہ ڈرامے کو عبداللہ قادوانی اور اسد قریشی نے اپنی پروڈکشن سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا اور نیلم منیر(ردا) اور عمران اشرف (ذیشان)اس میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل (خدیجہ) علی عباس (فہام ) نازش جہانگیر( شمیلہ) شامل ہیں

    ڈرامہ 3 اکتوبر 2019 کو جیو ٹی وی پر آن ایئر ہوا

  • بھارتی گلوکاردلیرمہندی نےسخت بیمار لیجنڈ  اداکار امان اللہ  کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی

    بھارتی گلوکاردلیرمہندی نےسخت بیمار لیجنڈ اداکار امان اللہ کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی

    امرتسر:بھارتی اداکارگلوکاردلیرمہندی نے لیجنڈ سخت بیماراداکارامان اللہ کے لیے آوازبلند کردی ، وزیراعظم سے بھی اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق بھارتی معروف اداکاردلیرمہندی نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار،فنکارامان اللہ کی نازک صورتحال پرعام کمیونٹی کےساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان سے علاج کرانے کی اپیل کردی

     

    باغی ٹی وی کےمطابق دلیر مہندی نے اپنے ویڈیوپیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ جناب وزیراعظم صاحب امان اللہ نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روش کیا اورہمیشہ لوگوں میں‌ خوشیاں‌ہی بانٹی ہیں‌، امان اللہ نے ایسی کامیڈی کی کہ جسے گھرمیں بھی دیکھا جاسکتا ہے ، ان کی اس حوالے سے بہت زیادہ خدمات ہیں‌

    دلیرمہندی کہتے ہیں‌ کہ آج وہ سخت بیمار ہیں اوران کودل اورسانس کی سخت تکلیف ہے جس کا علاج یا توبھارت میں‌ ممکن ہے یا پھربرطانیہ میں ، ان حالات میں وزیراعظم لیجنڈ اداکار امان اللہ کا علاج کرواکران کے ساتھ شفقت فرمائی جائے ، ساری زندگی انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی آج ہماری ذمہ داری ہے کہ بیماری کی حالت میں ہم ان کی تیمارداری بھی کریں‌ اور ان کے علاج معالجے کا انتظام بھی‌ کریں‌

  • اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے جبکہ نبیل ظفر کو اس ایونٹ میں ایک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس تقریب کا حصہ نہ بننے کی وجہ بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتا دی

    اداکار نبیل ظفر نے فیس بک پر اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں آج دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں سے کہا کہ کئی دنوں سے آپ لوگ مجھے پیسا ایوارڈ کی ایڈز میں اور ڈرامہ بلبلے میں بہترین کامیڈی اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے جانے کے حوالے سے تشہیر دیکھ رہے ہوں گے


    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ ڈرامہ بلبلے میں بہترین اداکاری اور مداحوں کی جانب سے میرے کام کو سراہے جانے کی بنا پر دیا جا رہا تھا اس حوالے سے شو کی انتظامیہ نے اپنی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور ہونے والے شو میں شرکت کی درخواست کی میری طرح میرے اور کئی ساتھیوں سے بھی یہی درخواست کی گئی اور اپنے ڈاکیومنٹس جمع کروانے کو کہا

    ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی


    اداکار نے کہا اس کے بعد سے انتظامیہ نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور ہمارا بھی ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہم سب شش و پنج کا شکار ہیں کیوں کہ بہت سے لوگ ہماری عدم موجودگی پر ہم سے سوالات کر رہے ہیں

    نبیل نے یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر وعدہ خلافی اور دھوکا دہی ہے کیوں کہ ایوارڈ شو کی تشہیر کے لیے ہمارا نام استعمال کیا گیا جوکہ شو کی انتظامیہ کا غیر اخلاقی عمل ہے

    اداکار نے کہا اس عمل سے نہ صرف میری بلکہ ان فنکاروں کی بھی بے عزتی ہوئی ہے جن سے رابطہ کیا گیا در حقیقت یہ ہماری انڈسٹری کا نام بدنام کرنے کے مترادف ہے باالخصوص ان لوگوں کے سامنے جنہوں نے شو کے ٹکٹ بھی خریدے

    آخر نے نبیل نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ تمام مداح جو یہ امید کررہے تھے کہ ہم اس ایوارڈ شو میں ان سے ملاقات کریں گے تو میں سب کو آگاہ کردوں کہ میں اس شو کا حصہ نہیں بننے جارہا

  • گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی کے ظلم و تشدد اور مارپیٹ سے تنگ آکر فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکارہ صنم ماروی نے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کردیا ہےدرخواست گزار صنم ماروی نے خلع کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر حامد علی انہیں مارتا پیٹتا گالیاں بکتا اور تشدد کرتا ہے گللوکارہ نے کہا حامد علی سے ان کی شادی 2009 میں شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا

    گلوکارہ نے کہا ہمارے تین بچے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے ظلم برداشت کرتی رہی لیکن اب اور زیادہ تشدد اور گالی گلوچ برداشت نہیں کر سکتی انہوں نے عدالت سے کہا کہ وہ ان کو خلع کی ڈگری جاری کرے

    واضح رہے گلوکارہ شبنم مجید نے بھی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی ہے ان کا موقف تھا کہ ان کے شوہر کا اپنی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور مزید وی ان کے ساتھ نہیں رہ سکتیں