Baaghi TV

Category: شوبز

  • پشاورمیں مقیم شاہ رخ کی کزن انتقال کر گئیں

    پشاورمیں مقیم شاہ رخ کی کزن انتقال کر گئیں

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن 54 سالہ نورجہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد پشاور میں انتقال کر گئیں انہوں نے بیماری کے وقت شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا

    نورجہاں وہ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں اور دونوں کے درمیان متعدد ملاقات بھی ہوچکی تھی
    https://www.youtube.com/watch?v=wGiblBQJtpA&feature=youtu.be
    نورجہاں نےایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے سگے کزن ہیں جو ان کے چچا میرتاج محمد کے بیٹے ہیں جو پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوئے تھے اور اس دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئے

    نورجہاں کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا جو 1895ءمیں ہجرت کرکے پشاور آئے تھے تاہم متحدہ ہندوستان کے وقت قیام پاکستان سے قبل شاہ رخ خان کے والد ممبئی گئے تو وہیں رہ گئے اور وہیں ان کا خاندان بڑھا

    انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان 1978ء اور 1980ء میں دوبار پشاور آئے تو ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت ان کی اور شاہ رخ خان کی عمریں 13 سے 14 برس تھیں جہاں شاہ رخ خان اپنی کزن سے ملنے پاکستان آئے تھے وہیں نورجہاں بھی شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے متعدد بار بھارت گئی تھیں اور وہ ہر بار شاہ رخ خان کے لیے پشاور سے چپل سمیت دیگر تحائف لے جاتی تھیں

    نورجہاں پشاور میں یونین کونسلر بھی رہیں جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست سے اتنخاب لڑنے کی بھی خواہاں تھیں

  • شان کی ایکشن تھرلر فلم ضرارکا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا

    شان کی ایکشن تھرلر فلم ضرارکا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز اندسٹری کے سپر اسٹار شان کی ایکشن تھرلر فلم ’ضرار‘ ریلیز پونے کی خبریں گذشتہ سال سے سامنے آ رہیں تھیں تاہم پچھلے سال نہ تو فلم ریلیز ہوئی اور نہ ہی فلم کا کوئی ٹیزر یا ٹریلر سامنے آسکا تاہم اب ’ضرار‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے اور ایکشن اداکار نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ فلم کو اسی سال ریلیز کردیا جائے گا

    شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں ’ضرار‘ کا30 سیکنڈ دورانیے کا ٹیزر شیئر کیا جس میں فلم کے چند کرداروں کو انتہائی مختصر وقت کے لیے دکھایا گیا ہے ٹیزر سے فلم کی کہانی تو سمجھ نہیں آتی تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں پاکستانی کردار کے گرد گھومتی ہے

    ٹیزر کے آغاز میں لیجنڈ اداکار ندیم کو دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی پس پردہ شان کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو کہتے سنائی دیتے ہیں کہ اگر امن چاہتے ہو تو جنگ کی تیاری کرو اورجنگ صرف حوصلے سے نہیں بلکہ جنگ ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہے

    ٹیزر میں منفی کردار ادا کرنے والے ایک کردار کو دکھایا گیا ہے جو پڑوسی ملک افغانستان میں پہاڑوں کے درمیان کھڑے ہوکر کسی پاکستانی کو بول رہا ہوتا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں اور وہ پاکستانی جاسوسوں کو تسلیم نہیں کرتے

    باکس آفس نے کی طرف سے ضرار کا پوسٹر شئیر کرکے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شان شاہد واپس آ گئے ہیں اور ٹیزر بھی سامنے آ گیا ہے جسکا بڑی بے صبری سے انتظارتھا اور فلم ضرار روں سال 2020 کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے

    عفان وحید فلم مستانی سے اپنا فلمی کرئیر شروع کریں گے


    واضح رہے کہ ’ضرار‘ کی کہانی خود شان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی دی ہیں اور فلم میں اہم کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے

    جب کہ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک جیسے اداکار شامل ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا

  • سید جبران صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے

    سید جبران صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے

    ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار سید جبران جلد ہی سینما اسکرین پر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں

    ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے سید جبران نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی صبا قمر کے ساتھ آنے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

    فلم کے حوالے سے سید جبران نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور صبا قمر فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے دو ہیں جب کہ تیسرے مرکزی کردار کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے

    سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی پہلی فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور ان کے مداح انہیں فلم میں کام کرتا دیکھ کر خوش ہوں گے

    ان کے مطابق تاحال فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا تاہم سہیل احمد اور نیر اعجاز جیسے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے

    سید جبران کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ثاقب خان نےدی ہیں اور فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا

    انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بہت اعلی ہے اور فلم کو اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فلم میں خوب تفریح اور انٹرٹینمینٹ موجود ہے

  • ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش

    امریکی شہر نیویارک کی عدالت نے رواں ماہ 19 جنوری کو ہالی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال کی سماعت کے لیے 12 رکنی 7 مرد اور 5 خواتین پر مشتمل جیوری کو منتخب کیا تھا

    مذکورہ جیوری ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور ’جنسی استحصال‘ کے الزامات لگانے والی خواتین سے جرح کے بعد فلم پروڈیوسر کے خلاف فیصلہ دے گی عدالت نے مذکورہ جیوری اس وقت بنائی تھی جب ہاروی وائنسٹن نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو بھی کیا وہ خواتین کی باہمی رضامندی سے کیا تھا

    اس جیوری میں اب تک 2 خواتین پیش ہوچکی ہیں جیوری کے سامنے پہلی خاتون 59 سالہ امریکی اداکارہ اینابیلا شیورہ 24 جنوری کو پیش ہوئی تھی جنہوں نے جیوری کو بتایا کہ کس طرح ہاروی وائنسٹن نے انہیں 25 سال قبل 1993 سے 1994 کے درمیان انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا تھا اور انہوں نے جیوری سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے

    ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ ٹرائل کے لئے جیوری منتخب


    اینابیلا شیورہ کے بعد اب ہاروی وائنسٹن کے خلاف دوسری خاتون 42 سالہ اداکارہ و ماڈل مریم ہیلی بھی جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور وہ اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی امریکی ماڈل 42 سالہ مریم ہیلی نے جیوری کے سامنے 14 سال قبل 2006 میں پیش آنے والا واقعہ بیان کیا

    مریم ہیلی نے جیوری کو بتایا کہ پہلی بار جولائی 2006 میں فلم پروڈیوسر نے انہیں منہٹن میں واقع اپنے فلیٹ میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور انہیں اورل سیکس کرنے پر مجبور کیا اداکارہ نے بتایا کہ جب مذکورہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ ماہواری سے تھیں اور اس موقع پر فلم پروڈیوسر نے بھی ایسا ہی عمل کیا جبکہ انہوں نے فلم پروڈیوسر کو ایسا کرنے سے روکنے کی بہت کوشش کی مگروہ ان کی بات نہ مانتے ہوئے ان کے ساتھ زبردستی کرتے رہے

    مریم ہیلی کا اشکبار ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ ماہواری کی حالت میں بھی فلم پروڈیوسر نے ان کا جنسی استحصال کیا اور انہیں زبردستی ’اورل سیکس‘ پر مجبور کیا گیا اور وہ اس استحصال کو ’ریپ‘ ہی سمجھتی ہیں بلکہ وہ ’ریپ‘ کو اس استحصال سے کچھ بہتر سمجھتی ہیں

    جیوری ارکان نے ان سے جرح کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے اس وقت ان کے اس عمل کے خلاف بات کیوں نہیں کی؟

    جیوری ارکان کے سوال پر مریم ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ہاروی وائنسٹن کی طاقت سے ڈر گئی تھیں جبکہ وہ اس وقت امریکا میں وزٹ ویزا پر تھیں اور انہیں فلم پروڈیوسر کے اثر و رسوخ کا اندازہ تھا تاہم مریم ہیلی نے اعتراف کیا کہ ہاروی وائنسٹن کے جنسی استحصال پر بروقت نہ بولنا ان کی کمزوری ہے

    سابقہ بالی وڈ اداکارہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید


    ماڈل و اداکارہ نے جیوری کو مزید بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ ایک بار پھر ہاروی وائنسٹن سے ان کی دعوت پر ان سے نیویارک کے ایک نجی ہوٹل میں ملیں جہاں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا

    جیوری نے سول کیا کہ وہ اس واقعہ کے بعد وائنسٹن کو کیوں ملیں ؟ تو اس کے جواب میں مریم ہیلی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاروی وائنسٹن کی جانب سے جنسی استحصال کے باوجود وہ فلم پروڈیوسر سے ملیں کیوںکہ انہیں ان کی ضرورت بھی تھی اور وہ کیریئر میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ دوبارہ بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کریں گے

    اداکارہ کے مطابق اپنے فلیٹ میں جنسی استحصال اور نیویارک کے ہوٹل میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کے بعد تیسری بار بھی وہ ہاروی وائنسٹن سے ایک نجی ہوٹل میں ملیں جہاں وہ اگرچہ ان کے ساتھ ادب سے پیش آئے تاہم انہیں پھنسانے کی کوشش کرتے رہے

    ماڈل نے آبدیدہ ہوتے ہوئے جیوری کو بتایا کہ تیسری ملاقات کے دوران ہاروی وائنسٹن نے انہیں پیرس ساتھ چلنے کا کہا مگر انہوں نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا

    جیوری ارکان نے ماڈل مریم ہیلی کے بیان کے دوران ان سے پوچھا کہ پہلی بار جنسی استحصال کے بعد دوسری بار فلم پروڈیوسر سے ملنے کے دوران کہیں انہیں فلم پروڈیوسر سے محبت تو نہیں ہوگئی تھی یا ان کے لیے جذبات دوسرے تو نہیں ہوگئے تھے؟

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف


    جیوری ارکان کے سوال پر مریم ہیلی نے فلم پروڈیوسر سے محبت یا ان کے لیے دوسرے جذبات رکھنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنی تذلیل کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی بھی محبت نہیں کرسکتیں

    مریم ہیلی کی جانب سے بیان دیے جانے کے وقت ہاروی وائنسٹن کے وکلا نے جیوری کے سامنے دستاویزی ثبوت بھی رکھے جن کے مطابق فلم پروڈیوسر اور ماڈل کے درمیان تمام معاملات باہمی رضامندی سے ہوئے ہاروی وائنسٹن کے وکلا نے جیوری کو بتایا کہ ایک بار ماڈل و اداکارہ کا ایک ماہ تک ہاروی وائنسٹن سے رابطہ نہیں ہو پایا تھا تو انہوں نے فلم پروڈیوسر کے عملے کو ای میل بھیجا جس میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ فلم ساز کو بہت یاد کر رہی ہیں

    اینابیلا شیورہ اور مریم ہیلی کے بعد اب مذکورہ جیوری میں تیسری خاتون آئندہ ہفتے تک پیش ہوں گی جبکہ مجموعی طور پر وائنسٹن کے خلاف جیوری کے سامنے 6 خواتین پیش ہوں گی

    ہاروی وائنسٹن کے خلاف مذکورہ جیوری کے سامنے باقی امریکی میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر و اداکارہ جیسیکا من، اداکارہ و ماڈل ڈان ڈننگ، ماڈل ترالے وولف اور اداکارہ و ماڈل لورین ینگ پیش ہوں گی

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف


    جیوری کے سامنے پیش ہونے والی تمام 6 خواتین میں سے اگر ہاروی وائنسٹن پر کسی بھی خاتون کے ساتھ جنسی استحصال یا ’ریپ‘ کا جرم ثابت ہوگیا تو انہیں 28 سال قید سمیت لاکھوں ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے

    اس اہم ترین کیس سمیت ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک، لاس اینجلس اور منہٹن کی عدالتوں سمیت دیگر عدالتوں میں بھی ان کے خلاف کیسز زیر سماعت ہیں اور ان پر 100 سے زائد خواتین نے جنسی استحصال، ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر رکھے ہیں

    واضح رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر ابتدائی طور پر 2017 میں خواتین سامنے آئی تھیں اور ان کے اوپر الزام لگائے جانے کے بعد ہی دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا

  • بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا کوبی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا کوبی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

    بھارتی معروف اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی اچانک حادثاتی موت نے ان کو پریشان کردیا ہے اس دوران وہ بے حد جذباتی ہو گئیں

    گذشتہ روز بھارت کےجے پور لٹریچر فیسٹیول کے دوران بھارتی اداکارہ دیا مرزا آب و ہوا کی تبدیلی پر گفتگو کے دوران خود کے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رو پڑیں جب ان کے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کا دن بہت اچھا شروع ہوا تھا کہ اسی دوران ان کے پاس موبائل پر خبر آئی کہ لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی اچانک حادثاتی موت واقع ہوگئی ہے

    اداکارہ نےکہا کہ اس خبر نے ان کو پریشان کردیا ہے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں مختلف چیزیں ہمیں پریشان کرتی ہیں اور ہم اپنا خیال رکھتےہوئے خود کو سنبھال لیتے ہیں اداکارہ نے دوران گفتگو روتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کو محسوس کرتے ہوئے رو پڑتے ہیں تو آپ کو آنسو بہانے سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ ہمیں رونا چاہیے کیونکہ رونا اچھا ہوتا ہے اور اس سے ہمیں طاقت ملتی ہے

    کوبے برائنٹ کی موت پر معروف شخصیات کا دکھ کا اظہار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا سمیت 9 افراد امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جس وجہ سے ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات بھی ان کی موت کے غم میں مبتلا ہیں

  • ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کی روم ائیر پورٹ پر بھارتی فلمساز سے اچانک ملاقات

    ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کی روم ائیر پورٹ پر بھارتی فلمساز سے اچانک ملاقات

    پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا کی اٹلی کی سیر سے واپسی پر روم کے ایئر پورٹ پر بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر سے ملاقات ہوئی جس نے ان کے اٹلی کے ٹور کو یادگار بنا دیا

    ثروت نے کرن جوہر کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرن جوہر سے ملاقات کے لئے ہم ایئر پورٹ پر ان کے پیچھے بھاگے کرن جوہر کو اسٹار قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ نہایت عاجز اور حقیقت پسند شخصیت ہیں

    فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرن جوہر کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ روم سے دوحہ جاتے ہوئے ان کی ملاقات بھارتی فلم ساز کرن جوہر سے ہوئی
    https://www.instagram.com/p/B721R9-JGim/?igshid=bwye85a5h4d7
    ویڈیو میں فہد مرزا کے کہنے پر کرن جوہر نے خوش دلی سے تمام پاکستانیوں کو ’ہیلو‘ کہا

    شوبز کی دنیا کی معروف اور جانی مانی جوڑی فہد مرزا اور ثروت کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں

  • میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں بالی وڈ اداکارہ نصیرالدین کا انکشاف

    میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں بالی وڈ اداکارہ نصیرالدین کا انکشاف

    بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نےانکشاف کیا ہے کہ اُن کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے

    پکچر اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق شیئر کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر پر کبھی کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا اور نہ ہی اب ہے جو بھی لوگ میرے نام سے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ چلا رہے ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ وہ یہ کرنا بند کریں

    انہوں نےکہ جو کوئی بھی ان اکاؤنٹس کو فالو کررہا ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جعلی ہیں ان اکاؤنٹس پر میری جانب سے کوئی پوسٹ نہیں لگائے جارہے اور نہ ہی ان پوسٹ سےمیرا کوئی تعلق ہے انہوں نے دوبارہ یہ بات دہراتے ہوئے ویڈیو کا اختتام کیا کہ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں
    https://www.instagram.com/p/B70qQ0LJN9e/?igshid=1p6zxbisv7f3l
    واضح رہے کہ ٹوئٹر پر نصیرالدین شاہ کے نام اور تصویر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھارت مخالف ٹوئٹس کر رہا ہے جسے نصیرالدین شاہ سے منسوب کیا جارہا ہے

    اس جعلی اکاؤنٹ سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد سے ہی اداکار بھارت میں تنقید کی زد میں تھے

    نریندر مودی خود کبھی شاگرد نہیں رہےانہیں طلبہ پر تشدد کا کیااحساس ہوگا بھارتی اداکار


    یاد رہے کہ ستمبر 2019 میں بننے والے اس اکاؤنٹ پر ایسے وقت پر ٹوئٹس آنا شروع ہوئے جب نصیر الدین شاہ کا ایک انٹرویو تنازعے کی زد میں تھا اپنے انٹرویو میں69 سالہ نصیرالدین کا بھارت کے موجودہ حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ 70 سال بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ’مسلمان‘ ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے

    اداکار کی جانب سے ان تمام بھارت مخالف ٹوئٹس پر وضاحتی ویڈیو پیغام میں اس اکاؤنٹ کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں کو اسے فالو کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے

  • مہوش حیات کے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ پر عامر لیاقت کی تنقید

    مہوش حیات کے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ پر عامر لیاقت کی تنقید

    مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شعر لکھ دیا

    عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات کی تصویر شیئر کی اور تنقید کرتے ہوئے شعر لکھا کہ تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا ، کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا

    ایک اور تصویر تصویر شئیر کی جس پر لکھا کہ ہاتف غیبی سے آواز آتی ہے بلا کا سخی ہوں میں ،جا دوپروں میں بانٹ دیا

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عامر لیاقت حسین نے مہوش حیات کے کسی انداز پر تنقید کی ہو اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی جب مہوش حیات نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا تو اُس وقت بھی عامر لیاقت نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہا تھا

    عامر لیاقت نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟

    عامر لیاقت کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات نے ان کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ یہ ’آئٹم گرل‘ اپنی رائے دینے کا جمہوری حق رکھتی ہے اور میں اپنا وہ ہی حق استعمال کر رہی ہوں جب کہ آپ اِسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں مرد بنیں یہی نہیں انہوں نے عامر لیاقت سے طنز یہ انداز میں سوال کیا تھا کہ ’ویسے اُس واقعے کا کیا ہوا جس میں آپ میرے خلاف ’لوڈ ویڈنگ‘ کا مقدمہ درج کر رہے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں

    عامر لیاقت کی طرف سے تنقید پر مہوش حیات کا کرارا جواب


    اس سے قبل مارچ 2017 میں بھی عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب انہیں صدارتی ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کیا

    عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پوری کہانی ان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور وہ اس پر دونوں کے خلاف عدالت جائیں گے‘ تاہم تاحال انہوں نے عدالت سے رجوع نہیں کیا

  • معروف بھارتی گلوکارعاطف اسلم کے دیوانے ہو گئے

    معروف بھارتی گلوکارعاطف اسلم کے دیوانے ہو گئے

    معروف بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ عاطف اسلم کی آواز کے دیوانے ہوگئے

    بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاطف اسلم کی یاد میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یار یہ باؤنڈریز ہٹا دو دوری سہی جائے انہوں نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا اتنی پیاری آوازدنیا میں کسی کی نہیں ہے

    خیال رہے کہ ٹونی ککڑ معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور سونو ککڑ کے بھائی ہیں، ٹونی ککڑ کے مشہور گانوں میں کوکا کولا تو، ’دھیمے دھیمے ،ملے ہو تم، ’کار میں میوزک بجا‘ اور’کچھ کچھ‘ شامل ہیں

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے بعد سے گلوکار عاطف اسلم پر بھارتی فلموں کے لیے گلوکاری کرنے پر پابندی عائد ہے جبکہ عاطف اسلم کے بھارتی مداح بالی ووڈ فلموں میں اُن کی واپسی کے منتظر ہیں

  • امریکی ائر لائنز کو جرمانے پر مہوش حیات کا خوشی کا اظہار

    امریکی ائر لائنز کو جرمانے پر مہوش حیات کا خوشی کا اظہار

    تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کاامریکی حکام کی جانب سے مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک برتنے پرامریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے امریکی حکام کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات کی وجہ سے ہی ہم آج اس مقام تک آن پہنچے ہیں اب خیالات کو بدلنا ہوگا لوگوں کو آپس میں مذہب پس منظر اور ان کے ظاہری حلیے سے قطع نظر ایک دوسرے سے رواداری اختیار کرنی پڑے گی

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتار کر متعصبانہ رویہ اپنانے اور امتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی تاہم اس ضمن میں امریکی محکمہ نقل و حمل کی جانب سے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا