Baaghi TV

رشی کپورکی شئیر کی گئی پرانی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور نے ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار پران ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور نے ایک پرانی تصویر ٹوئٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ بوجھیں یہ کون ہیں اگر کوئی صحیح جواب جانتا ہے تو براہ کرم انکشاف کرنے سے گریز کریں جنہیں نہیں معلوم انہیں بوجھنے دیں کہ یہ کون ہیں میں آپ کو وقت دیتا ہوں اور اس کا انکشاف میں جلد ہی کروں گا


ٹوئٹر پر موجود صارفین کی جانب سے رشی کپور کی اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تُکّے لگاکر صحٰح جواب دینے کی کوشش کی اور کئی نے صحیح جواب دیئے

امیت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے صحیح جواب دیتے ہو ئے انکشاف کیا کہ یہ لیجنڈری اداکار پران ہیں صارف نے اداکار پران اس تصویر کے پیچھے چھپی ساری کہانی سناتے ہوئے لکھا کہ ’پران اس وقت کنوارے تھے انہوں نے اپنے بڑے بھائی کی شادی پر یہ روپ دھار کر اپنی نئی نویلی بھابی کے سامنے اپنے بڑے بھائی کی محبوبہ ہونے کی اداکاری کی تھی اور یہ تصویر ان کے بیٹے سنیل سکندر کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر پہلے ہی شیئر کی جا چکی ہے

جبکہ کئی اور صارفین نے بھی تصویر دیکھتے ہوئے اداکار پران کو پہچان لیا

بعد ازاں رشی کپور نے بھی امیت کے ٹوئٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لیجنڈری اداکار پران خود ہیں آپ کو مبارک ہو آپ نے صحیح پہچانا


رشی کپور نے کہا کہ پران انکل بھیس بدلنے میں ماہر تھے ان کا یہ روپ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ گھر والوں سے ہی ایک مذاق کا حصہ تھا

More posts