Baaghi TV

پاکستان سوپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور اوپو موبائل کے درمیان

پاکستان سوپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور اوپو موبائل کے درمیان

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاورزلمی اور موبائل مارکیٹ لیڈر اوپو کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے اسپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا۔۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور اوپو کے سیلز ڈائریکٹر Mr Jeff نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور اوپو کی اسپانسرشپ پارٹنرشپ پر خوشی ہے اوپو دنیا کی موبائل مارکیٹ کا لیڈر اور بڑا نام ہے ۔پشاور زلمی اور اوپو مل کر پاکستان میں کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

اوپو گزشتہ سالوں میں دنیا کے بڑے اسپورٹس ایونٹس آئی سی سی ورلڈ کپ, چیمپئنز ٹرافی ، ومبلڈن اور اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کو کے اسپانسرشپ کرچکا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اوپو نے پاکستان سپر لیگ میں اسپانسرشپ قائم کی ہے

More posts