Baaghi TV

فواد عالم کی یادگار اننگ پر انظمام الحق بھی خاموش نہ رہ سکے

فواد عالم کی یادگار اننگ پر انظمام الحق بھی خاموش نہ رہ سکے

باغی ٹی وی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سینچری کی بدولت پاکستان کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے جبکہ ٹاپ بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا ، فواد عالم کی شاندار اننگز پر انضمام الحق بھی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوادعالم کراچی ٹیسٹ کے ہیروہیں،وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے ،ٹیسٹ کے دوسرے روزہمارے بیٹسمین اچھا کھیلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے جس طرح اننگزکھیلی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیںانہوں نے ہوم گراو¿نڈکاپورافائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں یاگار اننگ کھیلی . کراچی ٹیسٹ پینتیس سالہ فواد عالم کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے 220 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے جلد گر جانے پر ٹیم کی نیا گویا بھنور میں پھنس گئی تھی۔

اس کے بعد فواد عالم میدان میں آئے اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

مڈل آرڈر بلے باز نے کراچی ٹیسٹ کی سنچری 220 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے 8 چوکے اور 2 زوردار چھکے لگائے۔ انہوں نے انتہائی مشکل پِچ پر پروٹیز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ فواد نے سابق کپتان اظہر علی کی شراکت میں 94 جبکہ محمد رضوان سے مل کر 55 رنز بنائے۔

فواد عالم کی ذمہ دارانہ اننگ نے قومی ٹیم کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ کو دیا سہارا

More posts