Baaghi TV

قصور بار کی پیرافورس کی نا انصافیوں کے خلاف ہڑتال جاری

قصور
قصور بار کا پیرا فورس کے خلاف ہڑتال کا اعلان

تفصیلات کے مطابق قصور بار ایسوسی ایشن نے پیرا فورس کی مبینہ زیادتیوں، بدسلوکی اور وکلا کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

بار عہدیداران کا کہنا ہے کہ بار ممبران کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو شخص وکلا کی عزت نہیں کرے گا، اس کے خلاف قانونی و تنظیمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

بار رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پیرا فورس کی مبینہ غنڈا گردی اور بدمعاشی کے باعث نہ صرف وکلا بلکہ کاروباری طبقہ اور عام شہری بھی پریشان ہیں، جبکہ عوام کے لیے صورتحال ناقابلِ برداشت ہوتی جا رہی ہے

قصور بار نے پیرا فورس سے مطالبہ کیا کہ وکلا اور شہریوں کے ساتھ قانون اور ضابطے کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے اور مبینہ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

بار کی جانب سے پیرا فورس کے کیسز میں بطور لیگل ایڈوائزر پیش ہونے والے وکلا سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل ان مقدمات میں عدالتوں کے روبرو پیش نہ ہوں اور بار کے احتجاج کا ساتھ دیں

More posts