Baaghi TV

مین شاہراہ پر لوہے کے پائپوں سے لوگ سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

قصور میں فیروزپور روڈ پر خطرناک لوہے کے پائپ، کسی بڑے حادثے کا خدشہ

قصور مین فیروزپور روڈ، نزد شہباز خاں روڈ، قصور گول چکر کے قریب سڑک کنارے نصب تیز دھار لوہے کے پائپ شہریوں کے لیے شدید خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ یہ پائپ اس انداز میں موجود ہیں کہ کسی بھی وقت موٹر سائیکل سوار، راہگیر یا دیگر گاڑیوں سے ٹکرا کر ایک خطرناک اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہ ہونے کے باعث یہاں ہر وقت ٹریفک کا رش رہتا ہے، سڑک میں موجود تیز دھار لوہے کے پائپ کسی معمولی غفلت کو بڑے سانحے میں تبدیل کر سکتے ہیں اہلیان قصور نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے کو موقع کا معائنہ کروا کر ان خطرناک پائپوں کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے یا مناسب طریقے سے ہٹایا جائے، تاکہ کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قصور کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر موجود ایسے تمام خطرناک مقامات کی نشاندہی کرکے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے

More posts